مدھیہ پردیش روزگارمیلے کے دوران وزیراعظم کے ویڈیوپیغام کا متن
August 21st, 12:15 pm
آج آپ سب اس تاریخی دور میں تدریس کی اہم ذمہ داری سے خود کو وابستہ کر رہے ہیں۔ اس بار میں نے لال قلعہ سے تفصیل سے بات کی ہے کہ کس طرح قومی کردار، ملک کی ترقی میں اہم ہے۔ یہ آپ سب کی ذمہ داری ہے کہ بھارت کی آنے والی نسل کی تربیت کریں ، اسے جدیدیت میں ڈھالیں اور اسے ایک نئی سمت دیں۔ مدھیہ پردیش کے پرائمری اسکولوں میں تعینات ساڑھے پانچ ہزار سے زیادہ اساتذہ بھائیوں اور بہنوں کو میری نیک خواہشات۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ ایم پی میں پچھلے 3 سال میں تقریباً 50 ہزار اساتذہ کی بھرتی ہوئی ہے۔ اس کے لیے ریاستی حکومت بھی مبارکباد کی مستحق ہے۔وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش روزگار میلے سے خطاب کیا
August 21st, 11:50 am
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج تقرری نامہ حاصل کرنے والے افراد، اس تاریخی دور میں تدریس کی اہم ذمہ داری نبھانے والوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ لال قلعہ سے اپنے خطاب پر روشنی ڈالتے ہوئے، قوم کی ترقی میں قومی کردار کے اہم رول کی تفصیل پیش کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آج جو لوگ نوکریاں حاصل کر رہے ہیں، وہ ہندوستان کی آنے والی نسلوں کو ڈھالنے، انہیں جدید بنانے اور انہیں ایک نئی سمت دینے کی ذمہ داری اٹھائیں گے۔ انہوں نے آج اس روزگار میلے کے دوران مدھیہ پردیش کے پرائمری اسکولوں میں بحال کئے گئے ساڑھے پانچ ہزار سے زیادہ اساتذہ کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ وزیر اعظم نے یہ بھی بتایا کہ ریاست مدھیہ پردیش میں گزشتہ 3 سالوں میں تقریباً 50 ہزار اساتذہ کی بھرتی کی گئی ہے اور اس کارنامے کے لیے ریاستی حکومت کو مبارکباد دی۔کٹک میں انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹریبیونل (آئی ٹی اے ٹی) کے جدید آفس اور رہائشی کامپلیکس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 11th, 05:01 pm
اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ، ہمارے سینئر ساتھی جناب نوین پٹنائک جی، مرکزی کابینہ کے میرے معاون روی شنکر پرساد جی، اڈیشہ کی سرزمین کی ہی سنتان اور وزراء کونسل کے میرےساتھی جناب دھرمیندر پردھان جی، انکم ٹیکس اپلیٹ ٹریبیونل کے صدر عزت مآب جسٹس پی پی بھٹ جی، اڈیشہ کے اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی، پروگرام میں موجود دیگر تمام معزز حضرات اور ساتھیو،India has Moved from Tax-Terrorism to Tax-Transparency: Prime Minister
November 11th, 05:00 pm
Prime Minister Shri Narendra Modi inaugurated Office-cum-Residential Complex of Cuttack Bench of Income Tax Appellate Tribunal through video conference today. Speaking on the occasion, the Prime Minister said this bench would now provide modern facilities not only to Odisha, but to millions of taxpayers of Eastern and North Eastern India and help in disposing off all the pending cases in this region.وزیراعظم انکم ٹیکس اپیل کے ٹرائیبونل کی کٹک بنچ کے سرکاری و رہائشی کامپلیکس کا افتتاح کریں گے
November 09th, 08:02 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 11 اکتوبر 2020 کو سہ پہر ساڑھے چار بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کٹک میں انکم ٹیکس اپیل کے ٹرائیبونل (آئی ٹی اے ٹی) کے جدید ترین طرز کے سرکاری اور رہائشی کامپلیکس کا افتتاح کریں گے۔ قانون کے مرکزی وزیر، پیٹرولیم کے مرکزی وزیر ، اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ ، اڈیشہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور دیگر جج صاحبان، نیز دیگر اہم شخصیتیں بھی اس موقعے پر موجود ہوں گی۔ اس موقعے پر آئی ٹی اے ٹی پر ای کافی ٹیبل بک کا بھی اجرأ کیا جائے گا۔