تیسرے کوٹیلیہ آرتھ شاستر کنکلیو 2024 میں وزیر اعظم کے خطاب کا اصل متن
October 04th, 07:45 pm
کنکلیو میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن جی، انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک گروتھ کے صدر این کے سنگھ جی، ہندوستان اور بیرون ملک کے دیگر معززین، خواتین و حضرات!وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں کوٹلیہ اکنامک کنکلیو کے تیسرے ایڈیشن سے خطاب کیا
October 04th, 07:44 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں کوٹلیہ اکنامک کنکلیو سے خطاب کیا۔ وزارت خزانہ کے اشتراک سے انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک گروتھ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے کوٹلیہ اکنامک کنکلیو میں ماحول دوست منتقلی کی مالی اعانت، جغرافیائی و اقتصادی تقسیم اور ترقی کے مضمرات اور لچک کو برقرار رکھنے کے لیے پالیسی اقدامات کے اصولوں جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 09th, 11:09 am
انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن میں آپ سب کا خیر مقدم ہے۔ مجھے یاد ہے جب ہم دسمبر 2021 میں پہلے انفینٹی فورم کے دوران ملے تھے، وبائی مرض کی وجہ سے دنیا میں کتنی غیر یقینی صورتحال تھی۔ ہر کوئی عالمی اقتصادی ترقی سے پریشان تھا اور یہ تشویش آج بھی ختم نہیں ہوئی۔ آپ سب جغرافیائی سیاسی کشیدگی، بلند افراط زر اور قرضوں کی سطح کی مشکلات کو بخوبی جانتے ہیں۔ ایسے وقت میں ہندوستان استحکام اور ترقی کی ایک روشن مثال کے طور پر ابھرا ہے۔ ایسے اہم دور میں گفٹ سٹی میں 21ویں صدی کی معاشی پالیسیوں پر غور و خوض گجرات کو فخر سے بلند کرے گا۔ ویسے آج میں گجرات کے لوگوں کو ایک اور چیز کی مبارکباد دوں گا۔ حال ہی میں گجرات کے روایتی رقص گربا کو یونیسکو نے دائمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا ہے۔ یہ اپنے آپ میں ایک بڑی کامیابی ہے۔ گجرات کی کامیابی ملک کی کامیابی ہے۔وزیر اعظم کا انفینٹی فورم 2.0 سے خطاب
December 09th, 10:40 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے فن ٹیک پر ایک عالمی تھاٹ لیڈرشپ پلیٹ فارم انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن سے خطاب کیا۔ انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن کا اہتمام حکومت ہند کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر بین الاقوامی مالیاتی خدمات کے مراکز سے متعلق اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) اور گفٹ سٹی کے ذریعے وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 کی ایک پیشگی تقریب کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن کا تھیم’گفٹ – آئی ایف ایس سی: نئے دور کی عالمی مالیاتی خدمات کے لئے نرو سینٹر‘ ہے۔کوشل دکشانت سماروہ کے دوران وزیراعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
October 12th, 01:00 pm
ہنر مندی کا یہ میلہ اپنے آپ میں منفرد ہے۔ ملک بھر کے اسکل ڈویلپمنٹ اداروں کا اس طرح کا مشترکہ اسکل کانووکیشن ایک انتہائی قابل تحسین اقدام ہے۔ یہ آج کے ہندوستان کی ترجیحات کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ اس ایونٹ میں ملک کے ہزاروں نوجوان ٹیکنالوجی کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں۔ میں تمام نوجوانوں کو بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے ویڈیو پیغام کے ذریعے کوشل دکشانت سماروہ 2023 سے خطاب کیا
October 12th, 12:49 pm
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہنر مندی کا یہ میلہ اپنے آپ میں منفرد ہے اور آج ملک بھر میں ہنر مندی کی ترقی کےاداروں کے مشترکہ جلسہ تقسیم اسناد( کانووکیشن) کا انعقاد انتہائی قابل تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشل دکشانت سماروہ آج کے ہندوستان کی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔ ٹیکنالوجی کے ذریعے اس تقریب سے جڑے ہزاروں نوجوانوں کی اس میلے میں موجودگی کو تسلیم کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تمام نوجوانوں کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بھارت عالمی سطح پر ایک امید کی جگہ ، ترقی اور اختراع کا پاور ہاؤس ہے:وزیراعظم
October 11th, 08:09 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آئی ایم ایف کی ترقی کی پیش گوئی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر ایک امید کی جگہ، ترقی اور اختراع کا ایک پاور ہاؤس ہے۔ جناب مودی نے کہاکہ یہ ہمارے لوگوں کی طاقت اور ہنر مندی کی وجہ سے ہے۔یونان کے شہر ایتھنس میں بھارتی برادری سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 25th, 09:30 pm
جب جشن کا ماحول ہوتا ہے، اُتسو کا ماحول ہوتا ہے تو من کرتا ہے کہ جلد سے جلد اپنے پریوار کے لوگوں کے درمیان پہنچ جائیں، میں بھی اپنے پریوار جنوں کے بیچ سے گیاہوں۔ ساون کا مہینہ ہے ایک طرح سے شیوجی کا مہینہ ہے اور اس مقدس مہینے میں ملک نے پھر ایک نئی کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارت چاند کے تاریک حصے میں قطب جنوبی میں لینڈ کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ بھارت نے چندرما پر ترنگا لہراکر پوری دنیا کے سامنے بھارت کی اہلیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ دنیا بھر سے مبارکبادی پیغامات موصول ہو رہے ہیں، لوگ اپنی نیک تمنائیں ارسال کر رہے ہیں اور مجھے پختہ یقین ہے کہ لوگ آپ کو بھی مبارکباد دیتے ہوں گے، دیتے ہیں نہ؟ ڈھیر ساری مبارکباد آپ کو مل رہی ہے نہ؟ ہر ہندوستانی کو مل رہی ہے۔ پورا سوشل میڈیا مبارکباد کے پیغامات سے بھرا ہوا ہے۔ جب کامیابی اتنی بڑی ہو تو کامیابی اس کا جشن یہ بھی مسلسل برقرار رہتا ہے۔ آپ کے چہرے بھی بتا رہے ہیں کہ دنیا میں کہیں بھی رہیں لیکن آپ کے دل میں دھڑکتا ہے بھارت۔ آپ کے دل میں دھڑکتا ہے بھارت، آپ کے دل میں دھڑکتا ہے بھارت، آپ کے دل میں دھڑکتا ہے بھارت۔ میں آج یونان میں آپ کے درمیان آکر ایک مرتبہ پھر سبھی کو چندریان، اس کی عظیم کامیابی کے لیے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ایتھنس میں بھارتی برادری کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت
August 25th, 09:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 25 اگست 2023 کو ایتھنس میں، کنزرویٹوئر میں بھارتی برادری سے خطاب کیا۔لوک سبھا میں 10 اگست 2023 کو عدم اعتماد کی تحریک کے جواب میں وزیراعظم کی تقریر کا متن
August 10th, 04:30 pm
پچھلے تین دنوں سے کئی سینئر قابل احترام ممبران نے اپنے خیالات کااظہار کیا ہے۔ تقریباً سبھی کے خیالات مجھ تک تفصیل سے پہنچے بھی ہیں۔ میں نے خود بھی کچھ تقریریں سنی ہیں ۔ محترم اسپیکر ، ملک کے عوام نے ہماری حکومت کے تئیں بار بار جو اعتماد ظاہر کیا ہے، میں آج کروڑوں شہریوں کا شکریہ ادا کرنے کیلئے حاضر ہوا ہوں اور محترم اسپیکر ، کہتے ہیں بھگوان بہت رحم دل ہیں اور بھگوان کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ کسی نہ کسی کے ذریعے اپنی خواہش کو پورا کرتا ہے،کسی نہ کسی کو ذریعہ بناتا ہے۔ میں اسے بھگوان کا آشیرواد مانتا ہوں کہ ایشور نے حزب مخالف کو سمجھ دی اور وہ یہ تحریک لے کر آئے۔ 2018 میں بھی یہ ایشور کا ہی حکم تھا جب اپوزیشن کےمیرے ساتھی عدم اعتماد کی تحریک لے کر آئے تھے۔ اس وقت بھی میں نے کہا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک ہماری حکومت کیلئے فلور ٹیسٹ نہیں ہے ، میں نے اس دن کہا تھا۔ بلکہ یہ انہی کا فلور ٹیسٹ ہے، یہ میں نے اس دن بھی کہا تھا ۔ اور ہوا بھی وہی جب ووٹنگ ہوئی تو حزب اختلاف کے پاس جتنے ووٹ تھے اتنے ووٹ بھی وہ جمع نہیں کرپائے تھے۔ اور اتنا ہی نہیں، جب ہم سب عوام کے پاس گئے تو عوام نے بھی پوری طاقت کے ساتھ ان کے لئے عدم اعتماد کا اعلان کردیا۔ اور انتخابات میں این ڈی اے کو بھی زیادہ سیٹیں ملیں اور بی جے پی کو بھی زیادہ سیٹیں ملیں۔ یعنی ایک طرح سے حزب اختلاف کی عدم اعتماد کی تحریک ہمارے لئے نیک فال ہوتی ہے ، اور میں آج دیکھ رہا ہوں کہ آپ نے طے کرلیا ہے کہ این ڈی اے اور بی جے پی 2024 کے انتخابات میں پرانے تمام ریکارڈ توڑ کر شاندار جیت کے ساتھ عوام کےآشیرواد سے واپس آئے گی۔وزیر اعظم نے لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد کا جواب دیا
August 10th, 04:00 pm
ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ حکومت پر بار بار اعتماد ظاہر کرنے پر ہندوستان کے ہر شہری کا بے حد شکریہ ادا کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے یہ تبصرہ کرتے ہوئے یاد دلایا کہ یہ حکومت کے لیے فلور ٹیسٹ نہیں ہے بلکہ ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے اسے 2018 میں ایوان میں پیش کیا تھا جب اپوزیشن تحریک عدم اعتمادلے کرآئی تھی۔ ‘‘جب ہم 2019 میں انتخابات میں گئے تھے، لوگوں نے ان پر پوری طاقت کے ساتھ عدم اعتماد کا اعلان کیا تھا’’، وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ این ڈی اے اور بی جے پی دونوں نے زیادہ سیٹیں جیتیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک طرح سے اپوزیشن کی طرف سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد حکومت کے لیے خوش قسمتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی یقین ظاہر کیا کہ این ڈی اے اور بی جے پی تمام ریکارڈ توڑ دیں گے اور عوام کے آشیرواد سے 2024 میں فتح حاصل کریں گے۔NDA today stands for N-New India, D-Developed Nation and A-Aspiration of people and regions: PM Modi
July 18th, 08:31 pm
PM Modi during his address at the ‘NDA Leaders Meet’ recalled the role of Atal ji, Advani ji and the various other prominent leaders in shaping the NDA Alliance and providing it the necessary direction and guidance. PM Modi also acknowledged and congratulated all on the completion of 25 years since the establishment of NDA in 1998.PM Modi addresses the NDA Leaders Meet
July 18th, 08:30 pm
PM Modi during his address at the ‘NDA Leaders Meet’ recalled the role of Atal ji, Advani ji and the various other prominent leaders in shaping the NDA Alliance and providing it the necessary direction and guidance. PM Modi also acknowledged and congratulated all on the completion of 25 years since the establishment of NDA in 1998.سڈنی، آسٹریلیا میں کمیونٹی پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا بنیادی متن
May 23rd, 08:54 pm
آسٹریلیا کے وزیر اعظم اور میرے پیارے دوست،عزت مآب،انتھونی البنیز، آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم عزت مآب اسکاٹ موریسن، نیو ساؤتھ ویلز کے پریمیئر کریس مِنس، وزیر خارجہ پینی وونگ، وزیر مواصلات میشل رولینڈ، وزیر توانائی کریس بووین، اپوزیشن لیڈر پیٹر ڈٹن، اسسٹنٹ وزیر خارجہ ٹم واٹس، نیو ساؤتھ ویلز کی موجود وزراء کی کونسل کے تمام معزز ممبران، پیراماٹا سے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر اینڈریو چارلٹن، یہاں موجود آسٹریلیا کے تمام ممبران پارلیمنٹ، ڈپٹی میئر، کاؤنسلرز اور آسٹریلیا میں سکونت پذیرہندوستانی جو آج اتنی بڑی تعداد میں موجود ہیں، آپ سب کو میرا سلام!سڈنی، آسٹریلیا میں ہندوستانی کمیونٹی کے ساتھ وزیر اعظم کی بات چیت
May 23rd, 01:30 pm
وزیر اعظم نے، آسٹریلیا کے عزت مآب وزیر اعظم جناب انتھونی البانیز کے ساتھ، 23 مئی 2023 کو سڈنی کے قودوس بینک ایرینا میں ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا اور ان سے بات چیت کی۔ریپبلک ٹی وی کے کنکلیو میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 26th, 08:01 pm
ارنب گوسوامی جی، ریپبلک میڈیا نیٹ ورک کے تمام ساتھیوں ملک اور بیرون ملک میں اگر کسی نے خودکشی کی، پھر یہ کہتے ہوئے ایک چٹ چھوڑ دی کہ میں زندگی سے تھک گئی ہوں، میں جینا نہیں چاہتی، تو میں میں یہ کھا کر اور تالاب میں کود کر مر جاؤں گی۔ . اب صبح دیکھا کہ بیٹی گھر میں نہیں ہے۔ چنانچہ بستر پر خط پا کر والد کو بہت غصہ آیا۔ کہا میں پروفیسر ہوں، اتنے سال محنت کی، پھر بھی کاغذ میں یہ املا غلط لکھ کر جاتی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ارنب نے اچھی ہندی بولنا شروع کر دی ہے۔ میں نے ان کی بات نہیں سنی لیکن ہندی صحیح ہے یا نہیں، میں ان کی باتیں میں برابر توجہ سے سن رہا تھا اور شاید ممبئی میں رہنے کی وجہ سے آپ نے کافی ہندی سیکھ لی ہے۔وزیر اعظم نےنئی دہلی میں ریپبلک چوٹی کانفرنس سے خطاب کیا
April 26th, 08:00 pm
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ریپبلک سربراہی اجلاس کا حصہ بننے پر اظہار تشکر کیا اور پوری ٹیم کو اگلے ماہ 6 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔ 2019 میں ریپبلک سربراہ کانفرنس میں، جو ’انڈیا کا لمحہ‘ کے موضوع پر منعقد ہوئی تھی ، اپنی شرکت کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ اس میں عوام کے مینڈیٹ کا پس منظر تھا جب شہریوں نے مسلسل دوسری بار بھاری اکثریت اور استحکام کے ساتھ حکومت کو منتخب کیا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’ملک نے محسوس کیا کہ ہندوستان کا لمحہ اب یہاں ہے‘‘۔ اس سال کے تھیم ’ٹائم آف ٹرانسفارمیشن‘ پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ شہری اب زمین پر اس تبدیلی کا مشاہدہ کر سکتے ہیں جس کا تصور 4 سال پہلے کیا گیا تھا۔کرناٹک کے بنگلورو میں بھارت توانائی ہفتہ 2023 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 06th, 11:50 am
اس وقت ترکی میں آئے تباہ کن زلزلہ پر ہم سبھی کی نظر لگی ہوئی ہے۔ بہت سے لوگوں کی افسوسنا ک موت اور بہت نقصان کی خبریں ہیں۔ ترکی کے آس پاس کے ممالک میں بھی نقصان کا اندیشہ ہے۔ بھارت کے 140 کروڑ لوگوں کی دعائیں، سبھی زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔ بھارت زلزلہ کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے پرعزم ہے۔وزیر اعظم نے بنگلورو میں انڈیا انرجی ویک 2023 کا افتتاح کیا
February 06th, 11:46 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بنگلورو میں انڈیا انرجی ویک(آئی ای ڈبلیو) 2023 کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے انڈین آئل کے ’ان بوتلڈ‘ اقدام کے تحت یونیفارم کا آغاز کیا۔ یہ یونیفارم ری سائیکل شدہ پی ای ٹی بوتلوں سے بنی ہیں۔ انہوں نے انڈین آئل کے انڈور سولر کوکنگ سسٹم کے جڑواں کوک ٹاپ ماڈل کو بھی قوم کے نام وقف کیا اور اس کے کاروباری رول آؤٹ کو جھنڈی دکھا کر اسکا آغاز کیا۔مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ، مدھیہ پردیش گلوبل انویسٹر س سمٹ 2023 میں وزیر اعظم کے ویڈیوپیغام کا متن
January 11th, 05:00 pm
مدھیہ پردیش انویسٹر سمٹ کے لئے آپ سبھی انویسٹر س کا ،صنعت کاروں کا بہت بہت خیر مقدم ہے۔ ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں مدھیہ پردیش کا رول بہت اہم ہے۔ اعتماد اور عقیدہ ، روحانیت سے لے کر سیاحت تک ایگری کلچر سے لے کر ایجوکیشن اور اسکل ڈیولپمنٹ تک مدھیہ پردیش آج بھی ہے ،غضب بھی ہے اور بیدار بھی ہے ۔