نئی دلّی کے پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش وکنونشن سینٹر ( آئی ای سی سی ) کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
July 26th, 11:28 pm
آج کے یہ قابل دید اور شاندار 'بھارت منڈپم' ، اسے دیکھ کر کہ ہر بھارتی خوشی سے بھر رہا ہے ، محظوظ ہو رہا ہے اور فخر محسوس کر رہا ہے ۔ 'بھارت منڈپم' بھارت کی صلاحیت، بھارت کی نئی توانائی کا آغاز ہے۔ 'بھارت منڈپم' درشن ہے ، بھارت کی عظمت کا اور بھارت کی قوت ارادی کا ۔ کورونا کے مشکل دور میں ، جب ہر طرف کام رکا ہوا تھا ، ہمارے ملک کے مزدوروں نے دن رات محنت کر کے ، اس کی تعمیر مکمل کی ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش اور کنونشن سینٹر (آئی ای سی سی) کمپلیکس کا افتتاح کیا
July 26th, 06:30 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش – کم – کنونشن سینٹر (آئی ای سی سی) کمپلیکس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر جی -20 کا سکہ اور جی -20 اسٹامپ بھی جاری کیا۔ وزیراعظم نے بھارت منڈپم کے طور پر کنونشن سینٹر کو نام دینے کی تقریب کا نظارہ کیا، جو ڈرون کے ذریعہ اور ایک ثقافتی پروگرام کے ذریعہ کیا گیا، جسے اس موقع پر نمایاں کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے پیش کئے گئے ویژن اور تقریبا 2700 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک قومی پروجیکٹ کے طور پر تیار کیا گیا، پرگتی میدان میں نیا آئی ای سی سی کمپلیکس ایک عالمی کاروباری منزل کے طور پر ہندوستان کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا۔