لکشدیپ میں اگتی ہوائی اڈے پر ایک عوامی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 02nd, 04:45 pm
لکشدیپ بہت سے امکانات سے بھرا ہوا ہے۔ لیکن آزادی کے بعد طویل عرصے تک لکشدیپ کے بنیادی ڈھانچے پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔ اگرچہ شپنگ یہاں لائف لائن رہی ہے۔ لیکن یہاں بندرگاہ کا بنیادی ڈھانچہ بھی کمزور ہی رہا۔ تعلیم ہو، صحت ہو، یہاں تک کہ پیٹرول اور ڈیزل کے لیے بھی کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ان سب چنوتیوں کو ہماری حکومت اب دور کر رہی ہے۔ لکشدیپ کی پہلی پی او ایل بلک اسٹوریج کی سہولت کورَتّی اور منیکوئے جزیرے میں بنائی گئی ہے۔ اب یہاں کئی شعبوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔پی ایم مودی نے لکشدیپ کے اگاتی ہوائی اڈےپر ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا
January 02nd, 04:30 pm
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے لکش دیپ میں موجود وسیع امکانات کو اجاگر کیا اور اس بات کی طرف اشارہ کیاکہ آزادی کے بعد لکش دیپ کو طویل عرصے سے نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ علاقے میں جہاز رانی لائف لائن ہونے کے باوجود بندرگاہ کا بنیادی ڈھانچہ بہت کمزور ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات، تعلیم، صحت اور یہاں تک کہ پٹرول اور ڈیزل پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت نے اس کی ترقی کا کام صحیح معنوں میں اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ان تمام چیلنجز کو ہماری حکومت دور کر رہی ہے۔‘‘