گیانا میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کا خطاب
November 22nd, 03:02 am
میں آج آپ سب کے ساتھ یہاں بہت خوش ہوں۔ سب سے پہلے، میں صدر عرفان علی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ وہ ہمارے ساتھ شامل ہوئے۔ میں اپنی آمد کے بعد سے ملنے والی محبت اور پیار سے مغلوب ہوں۔ میں صدر علی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرے لیے اپنے گھر کے دروازے کھولے۔ میں ان کے خاندان کی گرم جوشی اور مہربانی کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مہمان نوازی کا جذبہ ہماری ثقافت کا مرکز ہے۔ میں اسے پچھلے دو دنوں سے محسوس کر سکتا ہوں۔ صدر علی اور ان کی دادی کے ساتھ ہم نے ایک درخت بھی لگایا۔ یہ ہماری پہل ایک درخت ماں کے نام کا حصہ ہے، یعنی ماں کے لیے ایک درخت۔ یہ ایک جذباتی لمحہ تھا جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گیانا کی ہندوستانی برادری سے خطاب کیا
November 22nd, 03:00 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جارج ٹاؤن، گیانا میں منعقدہ ایک تقریب میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا۔ اس موقع پر گیانا کے صدر ڈاکٹر عرفان علی، وزیر اعظم مارک فلپس، نائب صدر بھرت جگ دیو، سابق صدر ڈونلڈ رام اوتار اور دیگر موجود تھے۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے صدر کا شکریہ ادا کیا اور اپنی آمد پر ان کے پرتپاک استقبال پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر اور ان کے خاندان کا گرمجوشی اور مہربانی کے لیے شکریہ ادا کیا۔جناب مودی نے کہا کہ مہمان نوازی کا جذبہ ہماری ثقافت کا مرکز ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ہند کے پہل ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ کے حصے کے طور پر انہوں نے صدر اور ان کی دادی کے ساتھ ایک درخت لگایا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک جذباتی لمحہ تھا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔وزیر اعظم نے ’کرم یوگی سپتاہ‘– قومی آگہی ہفتہ کا آغاز کیا
October 19th, 06:57 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں ’کرم یوگی سپتاہ‘ – قومی آگہی ہفتہ کا آغاز کیا۔کامن ویلتھ لیگل ایجوکیشن ایسوسی ایشن - کامن ویلتھ اٹارنی اینڈ سالیسیٹرز جنرلز کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 03rd, 11:00 am
اس کانفرنس کا افتتاح کرنا اعزاز کی بات ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ دنیا بھر کے سرکردہ قانونی ماہرین یہاں موجود ہیں۔ ایک ارب چار کروڑ بھارتیوں کی طرف سے میں اپنے تمام بین الاقوامی مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ میں آپ سبھی سے درخواست کرتا ہوں کہ شاندار بھارت سے بھرپور لطف اٹھائیں۔وزیر اعظم نے سی ایل ای اے – کامن ویلتھ اٹارنی اور سالیسیٹرس جنرل کانفرنس 2024 کا افتتاح کیا
February 03rd, 10:34 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں واقع وگیان بھون میں دولت مشترکہ قانونی تعلیمی ایسو سی ایشن (سی ایل ای اے) – کامن ویلتھ اٹارنیز اینڈ سالیسیٹرس کانفرنس (سی اے ایس جی سی) کا افتتاح کیا۔ اس کانفرنس کا موضوع ہے ’’انصاف بہم رسانی میں سرحد پار کے مسائل‘‘۔ اس کانفرنس کے دوران عدالتی منتقلی اور قانونی عمل کی اخلاقی جہتیں؛ ایگزیکٹو احتساب؛ اور جدید دور کی قانونی تعلیم پر نظرثانی ، وغیرہ جیسے قانون و انصاف کے موضوعات پر غور وغوض کیا جائے گا۔این پی ڈی آر آر اور سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار 2023 کی تیسری میٹنگ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 10th, 09:43 pm
سب سے پہلے، میں آفات سے نمٹنے اور آفات کے انتظامات سے وابستہ تمام ساتھیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ کیونکہ کام ایسا ہے کہ کئی بار آپ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر بھی دوسروں کی جان بچانے کے لیے بہت ہی شاندار کام کرتے ہیں۔ حال ہی میں ترکی اور شام میں ہندوستانی ٹیم کی کوششوں کو پوری دنیا نے سراہا ہے اور یہ ہر ہندوستانی کے لئے فخر کی بات ہے۔ ہندوستان نے جس طرح سے راحت اور بچاؤ سے متعلق اپنے انسانی وسائل اور تکنیکی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے، اس سے ملک میں بھی مختلف آفات کے دوران بہت سے لوگوں کی جانیں بچانے میں مدد ملی ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق نظام کو مضبوط کیا جائے، اس کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ملک بھر میں صحت مند مقابلے کی فضا بھی پیدا کی جائے، اسی لیے اس کام کے لیے خصوصی ایوارڈ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ آج یہاں دو اداروں کو نیتا جی سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار دیا گیا ہے۔ اوڈیشہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے طوفان سے سونامی تک مختلف آفات کے دوران بہترین کام کرتی رہی ہے۔ اسی طرح میزورم کے لنگلی فائر اسٹیشن نے جنگل کی آگ پر قابو پانے کے لیے انتھک محنت کی ، پورے علاقے کو بچایا اور آگ کو پھیلنے سے روکا ۔ میں ان اداروں میں کام کرنے والے تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم کے ہاتھوں آفات کے خطرے میں کمی کے قومی پلیٹ فارم کے تیسرے اجلاس کا افتتاح
March 10th, 04:40 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں نیشنل پلیٹ فارم فار ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (این پی ڈی آر آر) کے تیسرے اجلاس کا افتتاح کیا۔ ‘‘بدلتی ہوئی آب و ہوا میں مقامی صلاحیت پیدا کرنا’’ اس پلیٹ فارم کے تیسرے اجلاس کا مرکزی موضوع ہے۔راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم کے جواب کا متن
February 09th, 02:15 pm
صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث جاری ہے۔ اس بحث میں حصہ لے کر، میں معزز صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں معزز صدر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ محترم اسپیکر، دونوں ایوانوں سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ترقی یافتہ بھارت کے لیے ایک خاکہ اور ترقی یافتہ بھارت کے مقصد کے لیے ایک نقش راہ پیش کیا ہے۔راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم کا جواب
February 09th, 02:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا میں پارلیمنٹ سے صدرجمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا جواب دیا۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں ’وکست بھارت‘ کا وژن پیش کرتے ہوئے دونوں ایوانوں کی رہنمائی کے لیے صدر جمہوریہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنا جواب شروع کیا۔ریاستوں کے وزرائے داخلہ کے ’چنتن شیور‘ کے دوران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 28th, 10:31 am
مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی جناب امت شاہ، الگ الگ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ، وزرائے داخلہ، ریاستوں کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، وزارت داخلہ کے سینئر عہدیداران، دیگر تمام شخصیات، خواتین و حضرات! آج کل ملک میں جشن کا ماحول ہے۔ اونم، عید، دشہرہ، درگا پوجا، دیوالی سمیت متعدد تہوار امن و ہم آہنگی کے ساتھ ہم وطنوں نے منائے ہیں۔ ابھی چھٹھ پوجا سمیت کئی دوسرے تہوار بھی ہیں۔ مختلف چنوتیوں کے درمیان، ان تہواروں میں ملک کے اتحاد کا مضبوط ہونا، آپ کی تیاریوں کا بھی عکاس ہے۔ آئین میں بھلے قانون اور نظم و نسق ریاستوں کی ذمہ داری ہے، لیکن یہ ملک کی یکجہتی و سالمیت کے ساتھ بھی اتنے ہی جڑے ہوئے ہیں۔ سورج کنڈ میں ہو رہا وزرائے داخلہ کا یہ چنتن شیور، کوآپریٹو فیڈرل ازم کی بھی ایک عمدہ مثال ہے۔ ہر ایک ریاست ایک دوسرے سے سیکھے، ایک دوسرے سے حوصلہ لے، ملک کی بہتری کے لیے مل جل کرکام کرے، یہ آئین کا بھی جذبہ ہے اور ہم وطنوں کے تئیں ہماری ذمہ داری بھی ہے۔PM addresses ‘Chintan Shivir’ of Home Ministers of States
October 28th, 10:30 am
PM Modi addressed the ‘Chintan Shivir’ of Home Ministers of States. The Prime Minister emphasized the link between the law and order system and the development of the states. “It is very important for the entire law and order system to be reliable. Its trust and perception among the public are very important”, he pointed out.پالیسی کے ذریعے لاجسٹکس خدمات میں بہتر کارکردگی کے لیے یونیفائیڈ لاجسٹکس انٹرفیس پلیٹ فارم، معیار کاری، مانیٹرنگ فریم ورک اور ہنرمندی کے فروغ کو متعارف کرایا گیا ہے
September 21st, 04:02 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے قومی لاجسٹکس پالیسی کو منظوری دے دی ہے۔ یہ پالیسی لاجسٹکس کے شعبہ کے لیے ایک وسیع بین الضابطہ، بین شعبہ جاتی، کثیر دائرہ اختیار والی اور جامع پالیسی کے فریم ورک کا تعین کرتی ہے۔ یہ پالیسی پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کی تکمیل کرتی ہے۔ پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کا مقصد جہاں ایک طرف مربوط بنیادی ڈھانچے کی ترقی ہے، وہیں دوسری طرف قومی لاجسٹکس پالیسی ہموار کرنے کے عمل، ریگولیٹری فریم ورک، ہنرمندی کے فروغ، اعلیٰ تعلیم میں لاجسٹکس کو مرکزی دھارے میں لانے اور مناسب ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے ذریعے لاجسٹک خدمات اور انسانی وسائل کی کارکردگی کو بہتر کرنا ہے۔مالدیپ کے صدر کے دورۂ ہند کے دوران بھارت –مالدیپ مشترکہ بیان
August 02nd, 10:18 pm
. جمہوریہ مالدیپ کے صدر، عزت مآب جناب ابراہیم محمد صالح، وزیر اعظم جمہوریہ ہند، جناب نریندر مودی کی دعوت پر بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔وزیراعظم نریندر مودی اور کمبوڈیا کے وزیراعظم عالیجناب سام ڈیچ اکاموہا سیناپاڈیہی ٹیکہو ہون سین کے درمیان ورچوئل میٹنگ
May 18th, 08:33 pm
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج کمبوڈیا کے وزیراعظم عالیجناب سام ڈیچ اکاموہا سیناپاڈیہی ٹیکہو ہون سین کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی ۔صحت کے شعبے میں مرکزی بجٹ 2022 کے مثبت اثرات پر ایک ویبینار میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 26th, 02:08 pm
کابینہ میں شامل میرے ساتھی، ملک بھر کے سرکاری اور نجی شعبے میں صحت کی دیکھ بھال، پیرا میڈیکس، نرسنگ، ہیلتھ مینجمنٹ، ٹیکنالوجی اور تحقیق سے متعلق تمام پیشہ ور افراد، تمام معززین، خواتین و حضرات!وزیر اعظم نے صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے مابعد بجٹ ویبنار کا افتتاح کیا
February 26th, 09:35 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کے مابعد مرکزی بجٹ ویبنار کا آغاز کیا۔ یہ وزیر اعظم کے ذریعہ خطاب کیے گئے مابعد بجٹ ویبناروں کے سلسلہ کا پانچواں ویبنار ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزراء، سرکاری اور نجی شعبہ کے حفظان صحت پیشہ واران، اور نیم طبی، نرسنگ، صحتی انتظام کاری، تکنالوجی اور تحقیق کے شعبہ کے پیشہ واران بھی موجود تھے۔مرکزی بجٹ 2021-22 پیش کئے جانے کے بعد وزیر اعظم کے بیان کا متن
February 01st, 03:01 pm
سال 2021 کا بجٹ غیرمعمولی حالات کے درمیان پیش کیا گیا ہے۔ اس میں حقیقت کا احساس بھی اور ترقی کا اعتماد بھی ہے۔ کورونا نے دنیا میں جو اثرات مرتب کئے اس نے پوری نسل انسانی کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ ان حالات کے درمیان، آج کا بجٹ بھارت کی خوداعتمادی کو اجاگر کرنے والا ہے اور ساتھ ہی دنیا میں ایک نئی خود اعتمادی پیدا کرنے والا ہے۔بجٹ میں ہر شہری کی شمولیت کے ساتھ ‘آتم نربھرتا’ کا ویژن موجود ہے : وزیراعظم
February 01st, 03:00 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ اس سال کا بجٹ ترقی اور حقیقت کا ادراک کرانے والا ہے اور بھارت کی خوداعتمادی کا مظہر ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس مشکل وقت میں یہ بجٹ دنیا میں ایک نئے اعتماد کو روشن کرے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ مشن کرم یوگی حکومت میں انسانی وسائل کے بندوبست میں بنیادی بہتری لائے گا
September 02nd, 08:00 pm
نئی دہلی، 2 ستمبر 2020، ٹوئٹس کے ایک سلسلے میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ سول سروسز کے لئے صلاحیت سازی کا قومی پروگرام مشن کرم یوگی حکومت میں انسانی وسائل کے بندوبست کے طریقوں میں بنیادی بہتری لائے گا۔یہ سول سروینٹس کی صلاحیت میں اضافے کے لئے جدید ترین بنیادی ڈھانچے کو استعمال کرے گا۔اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2020 کے گرینڈ فنالے سے وزیراعظم کے خطاب کا متن
August 01st, 04:47 pm
آپ ایک سے بڑھ کر ایک حل پر کام کررہے ہیں، ملک کے سامنے جو چیلنجز ہیں یہ ان کا سولوشن تو دیتے ہی ہیں، ڈیٹا ڈیجیٹائزیشن اور ہائی ٹیک مستقبل کو لیکر ہندوستان کی توقعات کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔