کرناٹک کے ہبلی- دھارواڑ میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کامتن

March 12th, 04:01 pm

مجھے اس سال کے شروع میں بھی ہبلی جانے کا موقع ملا تھا۔ ہبلی کے میرے پیارے بھائیوں اور بہنوں نے جس طرح سڑک کے کنارے کھڑے ہو کر مجھ پرجو محبت اور پیار کے پھول برسائے میں اسے کبھی نہیں بھولوں گا۔ ماضی میں مجھے کرناٹک کے کئی مختلف حصوں کا دورہ کرنے کا موقع ملا ہے۔ بنگلور سے بیلگاوی تک، کالابوراگی سے شیموگہ تک، میسور سے تماکورو تک، کرناٹک کے عوام نے مجھے جس طرح کی محبت، پیار اور نعمتیں دی ہیں وہ واقعی بہت زیادہ ہیں۔ میں آپ کے پیار کا مقروض ہوں اور کرناٹک کے عوام کی مسلسل خدمت کرکے یہ قرض چکاؤں گا۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی سمت میں مل کر کام کر رہے ہیں کہ کرناٹک میں ہرشخص کی زندگی اطمینان بخش ہو۔ یہاں کے نوجوان آگے بڑھ رہے ہیں اور روزگار کے نئے مواقع باقاعدگی سے حاصل کر رہے ہیں، اور بہنیں اور بیٹیاں بہتر طور پر بااختیار ہیں۔ بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت کرناٹک کے ہر ضلع، ہر گاؤں اور ہر شہر کی ہمہ گیر ترقی کے لیے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے۔ آج دھارواڑ کی اس سرزمین پر ترقی کی ایک نئی لہر ابھر کر سامنے آرہی ہے۔ ترقی کا یہ دھارا ہبلی، دھارواڑ کے ساتھ ساتھ پورے کرناٹک کا مستقبل روشن اور فروغ پذیر بنائے گا۔

وزیر اعظم نے کرناٹک کے ہبلی دھارواڑ میں کلیدی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا

March 12th, 04:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کرناٹک کے ہبلی دھارواڑ میں کلیدی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انہیں قوم کے نام وقف کیا ۔ جن پروجیکٹوں میں قوم کے نام وقف کیا گیا ،ان میں آئی آئی ٹی دھارواڑ شامل ہے جس کا سنگ بنیاد بھی وزیر اعظم نے فروری 2019 میں رکھا تھا، ان میں شری سدھارودھا سوامی جی ہبلی اسٹیشن پر دنیا کا سب سے لمبا ریلوے پلیٹ فارم بھی شامل ہے جس کی لمبائی 1507 میٹر ہے اور جس کو حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ نے تسلیم کیا ہے۔ ، ہوساپیٹ – ہبلی – تینائی گھاٹ سیکشن کی برقی کاری اور علاقے میں کنکٹیوٹی کو بڑھانے کے لیے ہوساپیٹ اسٹیشن کا اپ گریڈیشن بھی ان میں شامل ہیں ۔ وزیر اعظم نے ہبلی - دھارواڑ اسمارٹ سٹی کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔ انہوں نے جے دیوا ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر، دھارواڑ ملٹی ولیج واٹر سپلائی اسکیم اور ٹوپری ہلہ فلڈ ڈیمیج کنٹرول پروجیکٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔

وزیر اعظم 12 مارچ کو کرناٹک میں مانڈیا اور ہبلی-دھرواڑ کا دورہ کریں گے

March 10th, 01:14 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 مارچ کو کرناٹک کا دورہ کریں گے جہاں وہ تقریباً 16,000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تقریباً 12 بجے دوپہر، وزیر اعظم مانڈیا میں اہم سڑکوں کے پروجیکٹوں کوقوم کے نام وقف کریں گے اور ان کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 3:15 بجے، وہ ہبلی-دھارواڑ میں مختلف ترقیاتی پروگراموں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

کرناٹک کے شہر ہوبلی میں 26ویں قومی یوتھ فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 12th, 04:30 pm

کرناٹک کا یہ علاقہ اپنی روایات، ثقافت اور علم کے لیے مشہور ہے۔ یہاں کی متعدد عظیم شخصیات کو گیان پیٹھ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس علاقہ نے ملک کو ایک سے بڑھ کر ایک عظیم موسیقار دیے ہیں۔ پنڈت کمار گندھرو، پنڈت بسوراج راج گرو، پنڈت ملیکارجن مانسر، بھارت رتن پنڈت بھیم سین جوشی اور پنڈتا گنگوبائی ہنگل جی کو میں آج ہوبلی کی سرزمین پر آکر سلام کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کرناٹک کے ہبلی میں 26ویں قومی یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کیا

January 12th, 04:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کرناٹک کے ہبلی میں 26ویں قومی یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ یہ پروگرام نوجوانوں کے قومی دن کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے، جو سوامی وویکانند کے یوم پیدائش پر ان کے نظریات، تعلیمات اور تعاون کو عزت بخشنے اور ان کی قدر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ فیسٹیول کا تھیم ’’وِکست یووا – وِکست بھارت‘‘ ہے اور یہ ملک کے تمام حصوں سے متنوع ثقافتوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لاتا ہے اور شرکاء کو ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے جذبے کے ساتھ متحد کرتا ہے۔