وزیر اعظم نے ناگالینڈ کے لوگوں کو ہارن بل فیسٹیول کے 25 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی

December 05th, 11:10 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ناگالینڈ کے لوگوں کو ہارن بل فیسٹیول کے 25 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور فیسٹیول کے دوران ہونے والے فضلے کے بہتر بندوبست پر توجہ دیئے جانےکیلئے خوشی کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے چند سال قبل میلے میں اپنی موجودگی کے تعلق سے دلکش یادوں کو دوہراتے ہوئے لوگوں سے بھی میلے میں جانے اور ناگا ثقافت کی رونقوں سے واقفیت حاصل کرنے کی تلقین کی۔