The bond between India & Guyana is of soil, of sweat, of hard work: PM Modi

November 21st, 08:00 pm

Prime Minister Shri Narendra Modi addressed the National Assembly of the Parliament of Guyana today. He is the first Indian Prime Minister to do so. A special session of the Parliament was convened by Hon’ble Speaker Mr. Manzoor Nadir for the address.

وزیر اعظم نےگیانا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا

November 21st, 07:50 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گیانا کی پارلیمنٹ کی قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔ وہ ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں۔خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس عزت مآب اسپیکر جناب منظور نادر نے طلب کیا تھا۔

آج، دنیا بھر کے لوگ بھارت کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں: من کی بات کے دوران پی ایم مودی

October 27th, 11:30 am

ساتھیو، ہر دور میں ہندوستان کو کسی نہ کسی چیلنج کا سامنا رہا ہے اور ہر دور میں غیر معمولی ہندوستانی پیدا ہوئے جنہوں نے ان چیلنجوں کا مقابلہ کیا۔ آج کی ’من کی بات‘ میں میں دو ایسے ہی عظیم جانبازوں کے بارے میں بات کروں گا جن کے پاس ہمت اور دور اندیشی تھی۔ ملک نے ان کی 150ویں سالگرہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سردار پٹیل کا 150 واں یوم پیدائش اس سال 31 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد بھگوان برسا منڈا کا 150 واں یوم پیدائش اس سال 15 نومبر سے شروع ہوگا۔ ان دونوں عظیم روحوں کو مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کا نقطۂ نظر ایک ہی تھا، صرف ایک ہی ’ملک کی وحدت‘۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہاتھیوں کے تحفظ کے لیے کمیونٹی کی وسیع کوششوں کی ستائش کی

August 12th, 09:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہاتھیوں کے عالمی دن کے موقع پر ہاتھیوں کے تحفظ کے لیے کمیونٹی کی وسیع پیمانے پر کوششوں کی تعریف کی ہے۔ جناب مودی نے ہاتھیوں کو ایک ایسی زرخیز رہائش گاہ حاصل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جہاں وہ ترقی کر سکیں۔

ورلڈ ہیریٹیج کمیٹی کے 46ویں اجلاس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 21st, 07:45 pm

آج ہندوستان گرو پورنیما کا مقدس تہوار منا رہا ہے۔ سب سے پہلے میں آپ سب کو اور تمام ہم وطنوں کو علم اور روحانیت کے اس تہوار پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ایسے اہم دن پر آج 46ویں ورلڈ ہیریٹیج کمیٹی کا اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ اور یہ تقریب ہندوستان میں پہلی بار منعقد کی جا رہی ہے، اور فطری طور پر مجھ سمیت تمام ہم وطن اس پر بہت خوش ہیں۔ میں اس موقع پر دنیا بھر سے آنے والے تمام معززین اور مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ خاص طور پر، میں یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آدرے اوزولے کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ہر عالمی ایونٹ کی طرح یہ ایونٹ بھی ہندوستان میں کامیابی کے نئے ریکارڈ بنائے گا۔

وزیر اعظم نے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے 46ویں اجلاس کا افتتاح کیا

July 21st, 07:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں بھارت منڈپم میں عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے 46ویں اجلاس کا افتتاح کیا۔ عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کی سالانہ میٹنگ ہوتی ہے اور عالمی ثقافتی ورثہ سے متعلق تمام معاملات کا انتظام کرنے اور عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل مقامات کے بارے میں فیصلہ کرنے کی ذمہ دار ہوتی ہے۔

وزیراعظم کی، ہندوستان کی تاریخ ، ادب اور ثقافت وغیرہ کے مطالعے کے آسٹریا کے ماہرینِ سے ملاقات

July 10th, 09:47 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کی تاریخ اور نظریات کے اسکالرس اورہندوستان کی تاریخ ، ادب اور ثقافت وغیرہ کے مطالعے سے متعلق آسٹریا کے چار سرکردہ ماہرین سے ملاقات کی۔ انہوں نے بدھ مت کے فلسفے کے اسکالر اور ماہر لسانیات ڈاکٹر برجٹ کیلنر، ، جدید جنوبی ایشیا کے اسکالرپروفیسر مارٹن گینزلے، ویانا یونیورسٹی میں جنوبی ایشیائی علوم کے پروفیسر ڈاکٹر بورائین لاریوس اور ویانا یونیورسٹی کے ہندوستان کی تاریخ ، ادب اور ثقافت وغیرہ کے مطالعات کےشعبے کے سربراہ ڈاکٹر کرین پریزینڈیزکے ساتھ بات چیت کی۔

آئین اور جمہوری نظام کو لے کر اپنے غیر متزلزل یقین کا ازسر نو اعادہ کرنے کے لیے اہل وطن کا مشکور ہوں : من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

June 30th, 11:00 am

میرے پیارے ہم وطنو، آج 30 جون بہت اہم دن ہے۔ ہمارے قبائلی بھائی بہن اس دن کو ’’ ہُل دِوَس‘‘ کے طور پر مناتے ہیں۔ یہ دن بہادر سدھو کانہو کی بے مثال جرات سے وابستہ ہے جنہوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے مظالم کا بھرپور مقابلہ کیا۔ بہادر سدھو کانہو نے ہزاروں سنتھالی ساتھیوں کو اکٹھا کیا اور انگریزوں کے خلاف جی جان اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیا ، اور کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کب ہوا؟ یہ 1855 میں ہوا، یعنی 1857 میں ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی سے دو سال پہلے، جب جھارکھنڈ کے سنتھل پرگنہ میں ہمارے قبائلی بھائی بہنوں نے غیر ملکی حکمرانوں کے خلاف ہتھیار اٹھائے تھے۔ انگریزوں نے ہمارے سنتھالی بھائیوں اور بہنوں پر بہت مظالم ڈھائے تھے اور ان پر بہت سی پابندیاں بھی لگائی تھیں۔ بہادر سدھو اور کانہو اس جدوجہد میں کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ جھارکھنڈ کی سرزمین کے ان لازوال فرزندوں کی قربانی آج بھی اہل وطن کو متاثر کرتی ہے۔ آئیے سنتالی زبان میں ان کے لیے ایک گیت کا اقتباس سنتے ہیں۔

ایودھیا جی میں شری رام للا کے پران پرتشٹھا کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن

January 22nd, 05:12 pm

عقیدت مند منچ، تمام سنتوں اور رشیوں، یہاں موجود دنیا کے کونے کونے میں ہم سب کے ساتھ جڑے ہوئے تمام رام بھکت، آپ سب کو پرنام، سب کو رام رام۔

وزیر اعظم نے ایودھیا میں نئے تعمیر شدہ شری رام جنم بھومی مندر میں شری رام للا کی پران پرتیشٹھا تقریب میں شرکت کی

January 22nd, 01:34 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایودھیا، اتر پردیش میں نئے تعمیر شدہ شری رام جنم بھومی مندر میں شری رام للا کی پران پرتیشٹھا (تقدس) کی تقریب میں شرکت کی۔ جناب مودی نے ان شرم جیویوں سے بات چیت کی جنہوں نے شری رام جنم بھومی مندر کی تعمیر میں تعاون کیا۔

شری رام مندر پر خصوصی ڈاک ٹکٹ اور کتاب کے اجراء کے موقع پر وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن

January 18th, 02:10 pm

ہم سب ڈاک ٹکٹ کا ایک کام جانتے ہیں… انہیں لفافوں پر لگانا، ان کی مدد سے اپنے خطوط اور پیغامات یا اہم کاغذات بھیجنا۔ لیکن ڈاک ٹکٹ ایک اور اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈاک ٹکٹ، وچار ، تاریخ اور تاریخی مواقع کو اگلی نسل تک پہنچانے کا ایک ذریعہ بھی ہوتےہیں۔ جب آپ کسی ڈاک ٹکٹ جاری کرتے ہیں، اور جب کوئی اسے کسی کو بھیجتا ہے، تو وہ صرف مراسلہ یا سامان نہیں بھیجتا ۔ وہ ا ٓسانی کے ساتھ تاریخ کے کسی ورق کو بھی کسی اور تک پہنچا دیتا ہے۔ یہ ٹکٹ صرف کاغذ کا ٹکڑا نہیں ہے، یہ ٹکٹ صرف فن کا کام نہیں ہے۔ یہ تاریخ کی کتابوں، نوادرات کی شکلوں اور تاریخی مقامات کا سب سے چھوٹی شکل بھی ہوتے ہیں۔ ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ایک طرح سے بڑے بڑے گرنتھ کا، بڑی بڑی سوچ کا ایک منیئچر فارم ہوتا ہے۔ آج جو یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے گئے ان سے ہماری نوجوان نسل کو بہت کچھ جاننے اور سیکھنے کو ملے گا ۔

وزیر اعظم نے شری رام جنم بھومی مندر سے منسوب چھ یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اشتراک کیا

January 18th, 02:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شری رام جنم بھومی مندر سے منسوب چھ خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹوں کے ساتھ ساتھ ایک البم بھی جاری کیا جس میں دنیا کے مختلف ممالک میں بھگوان رام سے متعلق پہلے جاری کیے گئے اسی طرح کے ڈاک ٹکٹ شامل ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر بھارت اور بیرون ملک موجود بھگوان رام کے تمام بھکتوں کو مبارکباد دی۔

ویر بال دیوس پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 26th, 12:03 pm

آج ملک بہادر صاحبزادوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کر رہا ہے اور ان سے تحریک لے رہا ہے۔ آزادی کے امرت کال میں ویر بال دیوس کی شکل میں ایک نیا باب شروع ہوا ہے۔ پچھلے سال، ملک نے پہلی بار 26 دسمبر کو ویربال دیوس کے طور پر منایا تھا۔ اس وقت پورے ملک میں ہر شخص نےصاحبزادوں کی بہادری کی داستانوں کو مسحور ہوکر سنا تھا۔ ویر بال دیوس ہندوستانیت کے تحفظ کے لیے کچھ بھی کرنے کے عزم کی علامت ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ بہادری دکھانی ہو تو کم عمری کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ یہ اُس عظیم ورثہ کا تہوار ہے، جہاں گرو کہا کرتے تھے – سورا سو پہچانئے، جو لرے دین کے ہیتو، پرجا-پرجا کٹ مرئے، کبھو نہ چھوڑے کھیت! ماتا گجری، گرو گوبند سنگھ جی اور ان کے چار صاحبزادوں کی بہادری اور نظریات آج بھی ہر ہندوستانی کو طاقت بخشتے ہیں۔ لہذا، ویر بال دیوس ان سچے ہیروز اور انہیں جنم دینے والی ماؤں کی بے مثال بہادری کو قوم کا حقیقی خراج عقیدت ہے۔ آج میں بابا موتی رام مہرا اور ان کے خاندان کی شہادت، اور دیوان ٹوڈر مل کی عقیدت کو بھی پوری عقیدت کے ساتھ یاد کر رہا ہوں۔ یہ ہمارے گرؤوں کے تئیں بے پناہ عقیدت ،حب الوطنی کا جو جذبہ بیدار کرتی ہے، یہ اس کی مثال تھے۔

وزیر اعظم نے ‘ویر بال دیوس’ کے موقع پرایک پروگرام سے خطاب کیا

December 26th, 11:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں بھارت منڈپم میں ‘ویر بال دیوس’ کے موقع پرایک پروگرام سے خطاب کیا۔جناب مودی نے بچوں کی طرف سے پیش کیے گئے موسیقی کےایک پروگرام اورمارشل آرٹس کی تین کارکردگیوں کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے دہلی میں نوجوانوں کے ایک مارچ پاسٹ کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

پنڈت مدن موہن مالویہ کی کلیات کے اجرا کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 25th, 04:31 pm

کابینہ میں میرے ساتھی جناب انوراگ ٹھاکر جی، ارجن رام میگھوال جی، مہامنا سمپورنا وانگ مایا کے ایڈیٹر ان چیف میرے بہت پرانے دوست رام بہادر رائے جی، مہامنا مالویہ مشن کے صدر پربھو نارائن شریواستو جی، اسٹیج پر بیٹھے تمام سینئر ساتھی، خواتین و حضرات،

وزیر اعظم نے پنڈت مدن موہن مالویہ کی 162ویں یوم پیدائش کے موقع پر ’ان کے مجتمع کاموں‘ کا اجرا کیا

December 25th, 04:30 pm

مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کی 162ویں یوم پیدائش کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں ایک پروگرام میں ’پنڈت مدن موہن مالویہ کے مجتمع کام‘ کی 11 جلدوں کی پہلی سیریز کا اجرا کیا۔ جناب مودی نے پنڈت مدن موہن مالویہ کو گلہائے عقیدت بھی پیش کیے۔ بنارس ہندو یونیورسٹی کے نامور بانی، پنڈت مدن موہن مالویہ کا جدید ہندوستان کے بانیوں میں بھی ایک اہم مقام ہے۔ انہیں ایک ممتاز عالم اور مجاہد آزادی کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے لوگوں میں قومی شعور بیدار کرنے کے لیے بے پناہ کام کیے۔

وزیر اعظم نے لچت دِیوس پر لچت بورفوکن کی ہمت کو خراج عقیدت پیش کیا

November 24th, 05:35 pm

جناب مودی نے کہا کہ آج لچت دیوس پر ہم لچت بورفوکن کی ہمت کو یاد کرتے ہیں۔ سرائے گھاٹ کی جنگ میں ان کی غیر معمولی قیادت لچک اور فرض کے تئیں عزم کی مظہر ہے۔ ان کی وراثت اس بہادری اور اسٹریٹیجک صلاحیت کا ایک لازوال ثبوت ہے جس نے ہماری تاریخ کی تشکیل کی ہے۔

PM Modi interacts with the Indian community in Paris

July 13th, 11:05 pm

PM Modi interacted with the Indian diaspora in France. He highlighted the multi-faceted linkages between India and France. He appreciated the role of Indian community in bolstering the ties between both the countries.The PM also mentioned the strides being made by India in different domains and invited the diaspora members to explore opportunities of investing in India.

نئی دہلی میں کرتوویہ پتھ کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 08th, 10:41 pm

آج کے اس تاریخی پروگرام پر پورے ملک کی نظر ہے، اہل وطن اس وقت اس پروگرام سے جڑے ہوئے ہیں۔ میں تمام ہم وطنوں کو دل سے خوش آمدید اور مبارکباد دیتا ہوں جو اس تاریخی لمحے کے گواہ ہیں۔ اس تاریخی لمحے میں، میرے کابینہ کے رفقاء جناب ہردیپ پوری جی، جناب جی کشن ریڈی جی، جناب ارجن رام میگھوال جی، محترمہ میناکشی لیکھی جی، جناب کوشل کشور جی بھی آج میرے ساتھ اسٹیج پر موجود ہیں۔ ملک کی متعدد معزز شخصیات بھی آج یہاں موجود ہیں۔

PM inaugurates 'Kartavya Path' and unveils the statue of Netaji Subhas Chandra Bose at India Gate

September 08th, 07:00 pm

PM Modi inaugurated Kartavya Path and unveiled the statue of Netaji Subhas Chandra Bose. Kingsway i.e. Rajpath, the symbol of colonialism, has become a matter of history from today and has been erased forever. Today a new history has been created in the form of Kartavya Path, he said.