لوگوں نے من کی بات کو جو پیار دیا ہے وہ غیر معمولی ہے: وزیر اعظم مودی
May 28th, 11:30 am
میرے پیارے ہم وطنوں کو نمسکار ! ایک بار پھر، 'من کی بات' میں آپ کا بہت بہت خیر مقدم ہے ۔ اس بار 'من کی بات' کا یہ ایپیسوڈ دوسری صدی کا آغاز ہے۔ پچھلے مہینے ہم سب نے اس کی خصوصی صدی منائی تھی ۔ آپ کی شرکت اس پروگرام کی سب سے بڑی قوت ہے، 100ویں ایپیسوڈ کے نشر ہونے کے وقت ایک طرح سے پورا ملک ایک دھاگے میں بندھ گیا تھا۔ہمارے صفائی ورکر بھائی بہن ہوں یا الگ الگ شعبوں کی اہم شخصیات ، ’ من کی بات ‘ نے سب کو ساتھ لانے کا کام کیا ہے۔ آپ سب نے 'من کی بات' کے لیے جو قربت اور پیار دکھایا ہے وہ بے مثال ہے اور جذباتی کر دینے والا ہے۔ جب 'من کی بات' نشر ہوئی تو اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف ٹائم زونز میں کہیں شام ہو رہی تھی اور کہیں رات ہو چکی تھی، اس کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد نے 100ویں ایپیسوڈ کو سننے کے لیے وقت نکالا ۔ میں نے ہزاروں میل دور نیوزی لینڈ کی وہ ویڈیو بھی دیکھی ، جس میں ایک سو سال کی بزرگ ماتا جی اپنا آشیرواد دے رہی ہیں ۔ 'من کی بات' پر ملک اور بیرون ملک سے لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ بہت سے لوگوں نے تعمیری تجزیہ بھی کیا ہے۔ لوگوں نے اس بات کی تعریف کی ہے کہ 'من کی بات' میں صرف ملک اور اہل وطن کی کامیابیوں کی ہی بات کی جاتی ہے۔ میں ایک بار پھر اس آشیرواد کے لیے پورے احترام کے ساتھ آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔آسٹریلیا کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس میٹنگ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس کے لیے بیان
May 24th, 06:41 am
آسٹریلیا کے میرے اس سفر میں، مجھے اور میرے وفد کی ضیافت اور اعزاز کے لیے، میں آسٹریلیا کے لوگوں کا اور وزیر اعظم البانیز کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میرے دوست وزیر اعظم البانیز کے ہندوستانی دورہ کے دو مہینے کے اندر میرا یہاں آنا ہوا۔ پچھلے ایک سال میں یہ ہماری چھٹویں ملاقات ہے۔Prime Minister’s visit to the Hiroshima Peace Memorial Museum
May 21st, 07:58 am
Prime Minister Shri Narendra Modi joined other leaders at G-7 Summit in Hiroshima to visit the Peace Memorial Museum. Prime Minister signed the visitor’s book in the Museum. The leaders also paid floral tributes at the Cenotaph for the victims of the Atomic Bomb.یوکرین کے صدر سے وزیر اعظم کی ملاقات
May 20th, 07:57 pm
وزیر اعظم نے 20 مئی 2023 کو ہیروشیما میں جی 7 سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ یوکرین کے صدر عزت مآب ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔کواڈ لیڈران کے سربراہ اجلاس میں وزیر اعظم کے ابتدائی بیان کا متن
May 20th, 05:16 pm
آج دوستوں کے درمیان، اس کواڈ سربراہ اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے مجھے خوشی حاصل ہو رہی ہے۔ کواڈ گروپ ہند-بحرالکاہل میں امن، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر قائم ہو چکا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہند-بحرالکاہل خطہ عالمی تجارت، اختراع اور ترقی کا انجن ہے۔ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ ہند-بحرالکاہل کی حفاظت اور کامیابی صرف اس خطہ کے لیے ہی نہیں، بلکہ پوری دنیا کے لیے ضروری ہے۔ تخلیقی ایجنڈہ کے ساتھ، مشترکہ جمہوری اقدار کی بنیاد پر، ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔کواڈ لیڈران کی سربراہ کانفرنس میں وزیر اعظم کی شرکت
May 20th, 05:15 pm
قائدین نے ہند-بحرالکاہل میں پیش رفت کے بارے میں نتیجہ خیز بات چیت کی جس نے ان کی مشترکہ جمہوری اقدار اور اسٹریٹجک مفادات کی تصدیق کی۔ ایک آزاد، کھلے اور جامع ہند-بحرالکاہل کے لیے اپنے وژن کی رہنمائی میں، انھوں نے خودمختاری، علاقائی سالمیت اور تنازعات کے پرامن حل کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ اس تناظر میں، انہوں نے ’کواڈ لیڈران کا وژن اسٹیٹمنٹ – ہند-بحرالکاہل کے لیے پائیدار شراکت دار‘ جاری کیا،جو ان کے اصولی نقطہ نظر کو واضح کرتا ہے۔وزیر اعظم کی جمہوریہ فرانس کے صدر کے ساتھ میٹنگ
May 20th, 05:09 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہیروشما میں جی 7 سربراہ کانفرنس کے دوران، 20 مئی 2023 کو جمہوریہ فرانس کے صدر عزت مآب جناب ایمانوئل میکراں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔سرکردہ جاپانی شخصیات سے وزیر اعظم کی بات چیت
May 20th, 12:06 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جی 7 سربراہ ملاقات کے لیے ہیروشیما کے اپنے دورے کے دوران سرکردہ جاپانی شخصیات، ڈاکٹر تومیو میزوکامی اور محترمہ ہیروکو تاکایاما سے ملاقات کی، جنہوں نے اپنے پیشوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔وزیر اعظم نے ہیروشیما میں مہاتما گاندھی کے نیم قد مجسمے کی رونمائی کی
May 20th, 08:12 am
رونمائی کی تقریب کے دوران موجود معززین میں وزیر اعظم کے مشیر خاص عزت مآب جناب نکاتانی جین، ہیروشیما شہر کے میئر جناب کاسومی متسوئی؛ ہیروشیما سٹی اسمبلی کے اسپیکر جناب تتسونوری موتانی، ہیروشیما کے اراکین پارلیمنٹ اور جاپان میں مہاتما گاندھی کے پیروکار شامل تھے۔PM Modi arrives in Hiroshima, Japan
May 19th, 05:23 pm
Prime Minister Narendra Modi arrived in Hiroshima, Japan. He will attend the G7 Summit as well hold bilateral meetings with PM Kishida of Japan and other world leaders.جاپان کے وزیر اعظم کے ساتھ منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم جناب مودی کا پریس بیان
March 20th, 12:30 pm
ابتدا میں میں وزیراعظم کیشیدا اور ان کے وفدکا بھارت میں گرمجوشی سے خیرمقدم کرتا ہوں۔ وزیر اعظم کیشیدا کے ساتھ گزشتہ ایک برس میں میری متعدد ملاقاتیں ہوئی ہیں اور ہر مرتبہ میں نے ، بھارت- جاپان تعلقات کے تئیں ان کی مثبت سوچ اور عہد بندگی کا احساس کیا ہے۔لہذا اس لیے ان کا آج کا دورہ ہمارے تعاون کی رفتار کو برقرار رکھنے میں بہت مفید ثابت ہوگا۔PM pays homage to all those who lost their lives in Hiroshima bombings, during the World War-II
August 06th, 10:37 am