نیو انڈیا اجلاس سے وزیر اعظم کا خطاب

July 16th, 08:10 pm

نئی دلّی ،17 جون؍ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گزشتہ روز یہا ں نئی دلّی میں وائی4 ڈی نیو انڈیا کانکلیو( اجتماع) سے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ قوم آج تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے ۔ بھارت آج دنیا بھر میں سب سے تیز رفتاراقتصادی ترقی کرنے والا ملک بن گیاہے ۔ وزیر اعظم نے ایک بین الاقوامی رپورٹ کے حوالے سے کہا کہ بھارت میں غربت میں ریکارڈ تخفیف رو نما ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف اپنا فعال کردار ادا کر سکتی ہے ، یہ نوجوان ہی ہیں جو نہ صرف دستیاب مواقع کا استعمال کر رہے ہیں ،بلکہ بذات خود نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں ۔

نئی دہلی کے وگیان بھون میں نیو انڈیا کنکلیو کی الوداعی تقریب میں وزیر اعظم خطاب کا متن

July 16th, 08:10 am

نئی دہلی،17 جولائی 2018؍اسٹیج پر موجود ڈالمیا بھارت گروپ کے ایم ڈی بھائی ڈالمیا، یوتھ فار ڈیولپمنٹ (نوجوانوں کی ترقی) کے مینٹرمرتیونجے سنگھ جی، چیئرمین بھائی پرفل نگم جی، رورل اچیور جناب چیت رام پوار جی یہاں موجود دیگر سبھی معززین اور میرے پیارے نوجوان ساتھیوں یہاں مجھے ملک بھر کے کچھ اچیورس کو جو اس خاص انسینٹیو کی حمایت کررہے ہیں ان کو اعزاز عطا کرنے کا موقع ملا ہے۔ایک لائبریری کی شروعات کی گئی اور دیہی ہندوستان کو لے کر ایک وہائٹ پیپر جاری کیا گیاہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ سبھی ملک کی ضرورتوں کو دیکھتے ہوئے ان ضرورتوں کو اہمیت دیتے ہوئے اپنے کام کی تخلیق کررہے ہیں۔ آپ سبھی نے اب تک جو حاصل کیا ہے اس کے لئے میں آپ کو بہت بہت مبارکباد دیتاہوں اور یہ کوشش کامیابی کے ساتھ لگاتار آگے بڑھے اس کے لیے حکومت کا تعاون بھی رہے گا اور میری نیک خواہشات بھی رہیں گی۔

نیا بنارس - روحانیت اور جدیدیت کا امتزاج - نیو انڈیا کے لئے ترقی کر رہا ہے : وزیر اعظم مودی

July 14th, 06:28 pm

نئی دہلی،14 جولائی 2018؍ وزیر اعظم نے کہا، ’’اتر پردیش کے گورنر جناب رام نائک جی یہاں کے اولوالعزم، نیک نام اور جفاکش وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ جی، مرکزی کابینہ میں میرے رفیق جناب منوج سنہا، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی اور میرے بہت پرانے دوست، اترپردیش بی جے پی کے صدر جناب مہیندر ناتھ پانڈے جی، جاپانی صفارت خانہ کے چارج دی افیئر جناب ہریکا اساری صاحب اور بنارس کے میرے بھائیو اور بہنو!‘‘

وزیراعظم نے بنارس میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا

July 14th, 06:07 pm

نئیدہلی۔14جولائی ، 2018؛ وزیراعظم نریندر مودی نے آج بنارس میں 900 کروڑ روپے سے زائد کے متعدد اہم پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے جن پروجیکٹوں کا افتتاح کیا ان میں وارانسی سٹی گیس ڈسٹریبیوشن پروجیکٹ اور وارانسی – بلیَا میمو ٹرین شامل ہے۔ انہوں نے جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اُن میں پنچ کوشی پریکرما مارگ اور اسمارٹ سٹی مشن اور نمامی گنگے سمیت کئی پروجیکٹ شامل ہیں۔ وزیراعظم نے وارانسی میں انٹرنیشنل کنونشن سینٹر کے لیے بھی سنگ بنیاد رکھا۔