India is working actively in health sector by attaching great priority to integrating technology: PM Modi

November 20th, 05:02 am

Highlighting that a healthy planet is a better planet, Prime Minister Modi emphasised that India was working actively in health sector by attaching great priority to integrating technology. He stressed that India will strengthen global efforts in this regard.

PM Modi meets with President of Indonesia

November 19th, 06:09 am

PM Modi and Indonesia’s President Prabowo Subianto met at the G20 Summit in Rio. They discussed strengthening their Comprehensive Strategic Partnership, focusing on trade, defence, connectivity, tourism, health, and people-to-people ties. Both leaders agreed to celebrate 75 years of diplomatic relations in 2024. They also exchanged views on global and regional issues, highlighting the concerns of the Global South and reviewed cooperation within G20 and ASEAN.

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29 اکتوبر2024 کو دھن ونتری جینتی اور نویں یوم آیوروید کے موقع پر صحت کے شعبہ سے متعلق 12,850 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد پروجیکٹوں کا آغاز، افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

October 28th, 12:47 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29 اکتوبر2024 کو دھن ونتری جینتی اور نویں یوم آیوروید کے موقع پردوپہر تقریباً 12:30 بجے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیور وید ( اے آئی آئی اے) نئی دہلی میں میں صحت کے شعبہ سے متعلق تقریباً 12,850 کروڑ روپے کے متعدد پروجیکٹوں کا آغاز، افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

نتائج کی فہرست: ساتویں بین حکومتی مشاورت کے لیے جرمنی کے چانسلر کا بھارت کا دورہ

October 25th, 07:47 pm

ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف فنڈمنٹل ریسرچ (ٹی آئی ایف آر) اور میکس پلانک گیسلشفٹ ای وی (ایم پی جی) اور انٹرنیشنل سینٹر فار تھیوریٹیکل سائنسز (آئی سی ٹی ایس) کے درمیان مفاہمت نامہ

لاؤ پی ڈی آر کے ونٹیان میں 21ویں آسیان-انڈیا سمٹ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے افتتاحی کلمات کا انگریزی ترجمہ

October 10th, 02:35 pm

دس سال پہلے میں نے ہندوستان کی’ایکٹ ایسٹ‘ پالیسی کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ دہائی کے دوران اس پہل نے ہندوستان اور آسیان ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کو زندہ کیا ہے، جس سے انہیں نئی ​​توانائی، سمت اور رفتار ملی ہے۔

لاؤ پی ڈی آر کے ونٹیان میں 21ویں آسیان-انڈیا سمٹ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے افتتاحی کلمات کا انگریزی ترجمہ

October 10th, 02:30 pm

آج مجھے آسیان خاندان کے ساتھ گیارہویں بار اس میٹنگ میں شرکت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

کابینہ نے راجستھان اور پنجاب کے سرحدی علاقوں میں سڑک کی تعمیر کو منظوری دی

October 09th, 04:28 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے راجستھان اور پنجاب کے سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زور دیتے ہوئے 4406 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے سرحدی علاقوں میں 2280 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کو منظوری دی ہے۔

جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے، افتتاح کرنے اور وقف کرنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 02nd, 02:15 pm

آج، مجھے ایک بار پھر جھارکھنڈ کی ترقی کے سفر میں شریک ہونے کا شرف حاصل ہو رہا ہے۔ میں ابھی چند دن پہلے جمشید پور آیا تھا۔ جمشید پور سے میں نے جھارکھنڈ کے لیے سیکڑوں کروڑ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا تھا۔ جھارکھنڈ کے ہزاروں غریبوں کو پی ایم آواس یوجنا کے تحت مستقل مکان ملے۔ اور اب کچھ ہی دنوں کے اندر... آج ایک بار پھر جھارکھنڈ آکر، آج جھارکھنڈ میں 80 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے اور افتتاح کیا گیا ہے۔ یہ اسکیمیں قبائلی سماج کی فلاح و بہبود اور قبائلی سماج کی بہتری سے متعلق ہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت ہند کی جانب سے ملک کے قبائلی سماج کو ترجیح دی جارہی ہے۔ میں ان ترقیاتی کاموں کے لیے جھارکھنڈ کے تمام لوگوں اور تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں 80,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا

October 02nd, 02:10 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں 80,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ جناب مودی نے دھرتی آبا جنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان کا آغاز کیا، 40 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) کا افتتاح کیا اور 25 ای ایم آر ایس کا سنگ بنیاد رکھا، اور پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیاہ مہا ابھیان (پی ایم-جن من ) کے تحت متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

وزیر اعظم 2 اکتوبر کو جھارکھنڈ کا دورہ کریں گے

September 30th, 05:09 pm

وزیر اعظم نریندر مودی 2 اکتوبر 2024 کو جھارکھنڈ کا دورہ کریں گے۔ دوپہر 2 بجے کے قریب وہ ہزاری باغ، جھارکھنڈ میں 83,300 کروڑسے زائدکے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کریں گے۔

مفید معلومات: 2024 کواڈ لیڈرز سمٹ

September 22nd, 12:06 pm

اکیس ستمبر 2024 کو صدر جوزف آر بائیڈن جونیئر نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیس، جاپان کے وزیر اعظم کشیدا فومیو اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں چوتھی کواڈ لیڈرز سمٹ میں میزبانی کی۔

فیکٹ شیٹ: کواڈ ممالک نے انڈو پیسفک میں کینسر کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کینسر مون شاٹ انیشی ایٹو کا آغاز کیا

September 22nd, 12:03 pm

آج، ریاستہائے متحدہ، آسٹریلیا، بھارت، اور جاپان کینسر کو ختم کرنے میں مدد کے لیے ایک اہم کوشش کا آغاز کر رہے ہیں، جیسا کہ ہم اسے ہند-بحرالکاہل میں جانتے ہیں ۔جس کی شروعات سروائیکل کینسرسے ہوتی ہے، یہ بڑی حد تک ایک روکی جاسکنے والی بیماری ہے لیکن اب بھی اس خطے میں ایک بڑا صحت مسئلہ ہے۔ یہ کینسر کی دیگر اقسام کے مسئلےکو حل کرنے میں بھی بنیاد ی کردار ادا کرسکتا ہے۔ یہ اقدام کواڈ لیڈرس سمٹ (Quad Leaders Summit) میں کیے گئے اعلانات کے وسیع تر مجموعے کا حصہ ہے۔

مشترکہ فیکٹ شیٹ: امریکہ اور ہندوستان جامع اور عالمی منصوبہ جاتی شراکت داری میں توسیع جاری رکھیں گے

September 22nd, 12:00 pm

آج، ریاستہائے متحدہ کے صدر جوزف آر بائیڈن اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ اور ہندوستان کی جامع اور عالمی منصوبہ جاتی شراکت داری ، 21 ویں صدی کی واضح شراکت داری، فیصلہ کن طور پر ایک ایسے اولوالعزم ایجنڈے پر کام کر رہی ہے جو عالمی بہبود کے لیے وقف ہے۔ دونوں رہنماوں نے ایک تاریخی دور کی عکاسی کی جس نے امریکہ اور ہندوستان کو اعتماد اور تعاون کی بے مثال سطح تک پہنچتے دیکھا ہے۔ قائدین نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ اور ہندوستان کی شراکت داری جمہوریت، آزادی، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق، تکثیریت اور سب کے لیے یکساں مواقع کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کیونکہ ہمارے ممالک مزیدمکمل یونین بننے اور ہماری مشترکہ تقدیر کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ قائدین نے اس پیشرفت کی ستائش کی جس نے ہندوستان اور امریکہ کی بڑی دفاعی شراکت داری کو عالمی سلامتی اور امن کا ستون بنا دیا ہے، جس میں آپریشنل رابطہ کاری ، معلومات کے تبادلے اور دفاعی صنعتی اختراع کے فوائد کو اجاگر کیا گیا ہے۔ صدر بائیڈن اور وزیر اعظم مودی نے قوی امید اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہ ہمارے عوام ، ہمارے شہری اور نجی شعبوں اور ہماری حکومتوں کی انتھک کوششوں نے گہرے تعلقات استوار کرنے کے لیے امریکہ اور ہندوستان کی شراکت داری کو مزید بلندیوں کی طرف گامزن کیا ہے۔

آسٹریلیا، ہندوستان، جاپان اور امریکہ کے رہنماؤں کی جانب سے ولیمنگٹن اعلامیہ کا مشترک بیان

September 22nd, 11:51 am

کواڈ کو لیڈر کی سطح کے فارمیٹ میں لے جانے کے چار سال بعد، کواڈ پہلے سے کہیں زیادہ حکمت عملی کے ساتھ منسلک ہے اور یہ ایک اچھی طاقت ہے جو بھارت-بحرالکاہل کے لیے حقیقی، مثبت اور دیرپا اثرات فراہم کرتی ہے۔ ہم اس حقیقت کا جشن مناتے ہیں کہ صرف چار سالوں میں کواڈ ممالک نے ایک اہم اور پائیدار علاقائی گروپ بنایا ہے جو آنے والی دہائیوں تک بھارت-بحرالکاہل کو مضبوط بنائے گا۔

کابینہ نے پردھان منتری جنجاتیہاُنّت گرام ابھیان کو منظوری دی

September 18th, 03:20 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ نے پردھان منتری جنجاتیہ اُنّت گرام ابھیان کو منظوری دی جس میں مجموعی طور پر 79,156 کروڑ روپے (مرکزی حصہ: 56,333 کروڑ روپے اور ریاستی حصہ: 22,823 کروڑ روپے) کے اخراجات کا تخمینہ ہےتاکہقبائلی اکثریتی دیہاتوں اور خواہش مند اضلاع میں قبائلی خاندانوں کے لیے تکمیل کوریج کو اپنا کرقبائلی برادریوں کی سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنایا جائے۔

کابینہ نے دو سالوں میں 2,000 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ موسم کے لیے تیار اور ماحولیاتی لحاظ سے اسمارٹ بھارت بنانے کے لیے ’مشن موسم‘ کو منظوری دی

September 11th, 08:19 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج دو سالوں میں 2,000 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ ’مشن موسم‘ کو منظوری دی۔

کابینہ نے مالی سال 2024-25 سے 2028-29 تک کی مدت کے لیے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا – IV (پی ایم جی ایس وائی - IV) کے نفاذ کی منظوری دی

September 11th, 08:16 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت مرکزی کابینہ نے آج ، مالی سال 2024-25 سے 2028-29 کے دوران پردھامنتری سڑک یوجنا – IV (پی ایم جی ایس وائی - IV) کے نفاذ کے لیے دیہی ترقیات کے محکمے کی تجویز کو منظوری دے دی۔

وزیر اعظم نے یوکرین کو بھیشم کیوبس پیش کیے

August 23rd, 06:33 pm

ہر ایک بھیشم کیوب ہر قسم کی چوٹوں اور طبی حالات کی دیکھ بھال کے شروعاتی مرحلے کے لیے ادویات اور آلات پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس میں ایک بنیادی آپریشن روم کے لیے جراحی کا سامان بھی شامل ہے جو روزانہ 10-15 بنیادی سرجریوں کا انتظام کر سکتا ہے۔ کیوب میں چوٹ لگنے، خون بہنے، جلنے، فریکچر وغیرہ جیسے متنوع نوعیت کے تقریباً 200 معاملات کو سنبھالنے کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ محدود مقدار میں اپنی خود کی طاقت اور آکسیجن بھی پیدا کر سکتا ہے۔ ہندوستان سے ماہرین کی ایک ٹیم کو یوکرین کی ٹیم کو کیوب چلانے کے لیے ابتدائی تربیت فراہم کرنے کی غرض سے تعینات کیا گیا ہے۔

لگزمبرگ کے وزیر اعظم نے وزیراعظم نریندر مودی کو فون کرکے مبارکباد دی

July 22nd, 10:04 pm

عزت مآب لگزمبرگ کے گرینڈ ڈچی کے وزیر اعظم جناب لوک فریڈن نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کیا اور انہیں مسلسل تیسری مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

بی آئی ایم ایس ٹی ای سی کے وزراء خارجہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی

July 12th, 01:52 pm

بی آئی ایم ایس ٹی ای سی کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ نے مشترکہ طور پر آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔