ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’انڈیاز ٹیکڈ: چپس فار وکست بھارت‘ پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
March 13th, 11:30 am
آج ایک تاریخی دن ہے۔ آج ہم تاریخ رقم کر رہے ہیں اور روشن مستقبل کی طرف ایک بڑا اور مضبوط قدم بھی اٹھا رہے ہیں۔ آج سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ سے متعلق تقریباً 1.25 لاکھ کروڑ روپے کے تین بڑے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ گجرات میں دھولیرا اور سانند میں سیمی کنڈکٹر فیسلیٹی ہو، آسام کے موریگاؤں میں سیمی کنڈکٹر فیسلیٹی ہو، یہ ہندوستان کو سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کا ایک بڑا عالمی مرکز بنانے میں مدد کریں گی۔ میں تمام ہم وطنوں کو اس اہم اقدام کے لیے، ایک اہم آغاز کے لیے، ایک مضبوط قدم کے لیے، اس انعقاد کے لیے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ آج تائیوان سے ہمارے دوست بھی اس پروگرام میں ورچوول طور پر شامل ہوئے ہیں۔ میں بھی ہندوستان کی ان کوششوں سے بہت پرجوش ہوں۔وزیر اعظم نے ’انڈیاز ٹیکڈ: چپس فار وکست بھارت‘ پروگرام میں شرکت کی
March 13th, 11:12 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’انڈیاز ٹیکڈ: چپس فار وِکست بھارت‘ پروگرام سے خطاب کیا اور تقریباً 1.25 لاکھ کروڑ روپے کے تین سیمی کنڈکٹر پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ آج جن سہولیات کا افتتاح کیا گیا وہ ہیں - دھولرا اسپیشل انویسٹمنٹ ریجن (ڈی ایس آئی آر)، گجرات میں سیمی کنڈکٹر فیبریکیشن کی سہولت، موریگاؤں، آسام میں آؤٹ سورسڈ سیمی کنڈکٹر اسمبلی اینڈ ٹیسٹ (او ایس اے ٹی) سہولت اور سانند، گجرات میں آؤٹ سورسڈ سیمی کنڈکٹر اسمبلی اینڈ ٹیسٹ (او ایس اے ٹی) سہولت۔انڈیا موبائل کانگریس کے ساتویں ایڈیشن کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 27th, 10:56 am
انڈیا موبائل کانگریس کے اس ساتویں ایڈیشن میں آپ سب کے درمیان ہونا اپنے آپ میں ایک خوشگوار تجربہ ہے۔ 21ویں صدی کی تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں یہ انعقاد کروڑوں لوگوں کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایک وقت تھا، جب ہم مستقبل کی بات کرتے تھے، تواس کا مطلب اگلی دہائی، یا اب سے 20-30 سال بعد کا وقت، یا پھر اگلی صدی ہوتی تھی۔ لیکن آج ٹیکنالوجی میں تیز رفتار تبدیلیوں کی وجہ سے ہر روز ہم کہتے ہیں کہ 'دی فیوچر اِز ہیئر اینڈ ناؤ'، ابھی چند منٹ پہلے، میں نے یہاں نمائش میں کچھ اسٹالز لگے ہوئے دیکھے۔ اس نمائش میں میں نے اسی مستقبل کی ایک جھلک دیکھی۔ ٹیلی کام ہو، ٹیکنالوجی ہو یا کنیکٹیویٹی، 6 جی ہو، اے آئی ہو، سائبر سکیورٹی ہو، سیمی کنڈکٹرز ہو، ڈرون ہو یا خلائی شعبہ ہو، ڈیپ سی ہو، گرین ٹیک ہو یا دیگر شعبے، آنے والا وقت بالکل مختلف ہونے والا ہے۔ اور یہ ہم سب کے لیے خوشی کی بات ہے کہ ہماری نوجوان نسل ملک کے مستقبل کی قیادت کررہی ہے، ہمارے ٹیک انقلاب کی رہنمائی کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) کے ساتویں ایڈیشن کا افتتاح کیا
October 27th, 10:35 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں انڈیا موبائل کانگریس 2023 کے ساتویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) ایشیا میں سب سے بڑا ٹیلی مواصلات ، میڈیا اور ٹیکنالوجی کا فورم ہے جو ’’عالمی ڈیجیٹل اختراع‘‘ کے موضوع پر 27 اکتوبر 29 ا کتوبر 2023 تک منعقد ہو رہ ہے۔ آئی ایم سی 2023 کا مقصد بھارت کی ایک ڈیولپر، مینوفیکچرر اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے برآمد کار کے طور پر پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے پورے ملک میں تعلیمی اداروں کو 100 پانچ جی یوز کیس لیبس عطا کئے۔کابینہ نے آئی ٹی ہارڈویئر کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم – 2.0 کو منظوری دی
May 17th, 03:59 pm
مرکزی کابینہ نے آج عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں 17000 کروڑ روپئے کے بجٹی اخراجات کے ساتھ آئی ٹی ہارڈویئر کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم 2.0 کو منظوری د ے دی۔