پنجاب کے کسان نے وزیر اعظم کو بتایا 'اب کسانوں کو مدد کا یقین ہے'
January 08th, 03:21 pm
گورداسپور پنجاب کے گروندر سنگھ باجوہ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ وکست بھارت کے سفر کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ کسانوں کو چھوٹے گروپوں میں منظم کیا گیا ہے تاکہ زرعی شعبے میں بہترین ممکنہ مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ ان کا کسانوں کا گروپ زہر سے پاک زراعت پر کام کر رہا ہے اور اس کی خاطر انہیں مشینری کے لیے رعایت ملی ہے۔ اس سے چھوٹے کسانوں کو 'پرالی' (فصل کی باقیات) کے انتظام اور مٹی کی صحت میں بھی مدد ملی۔ جناب باجوہ نے گورداسپور میں پرالی جلانے کے واقعات میں حکومت کی مدد کی وجہ سے نمایاں کمی کے بارے میں بتایا۔ علاقے میں ایف پی او سے متعلق سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ کسٹم ہائرنگ اسکیم 50 کلومیٹر کے دائرے میں چھوٹے کسانوں کی مدد کر رہی ہے۔