ہریانہ کے ریواڑی ، میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 16th, 01:50 pm

ریواڑی سے پورے ہریانہ تک ویر دھرا ، رام-رام! میں جب بھی ریواڑی آتا ہوں تو بہت سی پرانی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں ۔ ریواڑی سے میرا رشتہ مختلف ہی رہا ہے ۔ میں جانتا ہوں کہ ریواڑی کے لوگ مودی سے بہت پیار کرتے ہیں ۔ اور اب ، جیسا کہ میرے دوست راؤ اندرجیت جی نے بتایا ، جیسا کہ وزیر اعلیٰ منوہر لال جی نے بتایا ، 2013 میں ، جب بھارتیہ جنتا پارٹی نے مجھے وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر اعلان کیا تھا ، میرا پہلا پروگرام ریواڑی میں ہوا تھا اور اس وقت ریواڑی نے 272 پار کا آشیرواد دیا تھا اور آپ کی وہ دعا قبول ہو گئی ۔ اب لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں ایک بار پھر ریواڑی آیا ہوں ، یہ آپ کی مہربانی ہے ، اب کی بار 400 پار ، این ڈی اے سرکار ، 400 پار ۔

وزیر اعظم نے ریواڑی، ہریانہ میں 9,750 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، اُنہیں قوم کے نام وقف کیا اور اُن کا سنگ بنیاد رکھا

February 16th, 01:10 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ریواڑی، ہریانہ میں 9750 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، انہیں قوم کے نام وقف کیا اور ان کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ منصوبے شہری ٹرانسپورٹ، صحت، ریل اور سیاحت سے متعلق کئی اہم شعبوں کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ جناب مودی نے اس موقع پر دکھائی گئی نمائشوں کا گھوم پھر کر معائنہ بھی کیا۔

وزیر اعظم 16 فروری کو ریواڑی کا دورہ کریں گے

February 15th, 03:10 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 16 فروری 2024 کو ہریانہ کے ریواڑی کا دورہ کریں گے ۔ تقریباً دوپہر 1:15 بجے ، وہ افتتاح کریں گے، قوم کے نام وقف کریں گے اور شہری ٹرانسپورٹ ، صحت ، ریل اور سیاحت کے شعبوں سے متعلق 9750 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔