مرکزی کابینہ نے شری گورونانک دیو جی کی550ویں سالگرہ کی یاد گارکومنظوری دی

November 22nd, 05:19 pm

نئی دہلی،22؍نومبر، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے سکھ مذہب کے بانی اور عظیم صوفی سنت شری گورونانک دیو جی کی 550ویں سالگرہ منانے کے لئے ایک قرار داد منظور کی ہے۔ یہ سالگرہ اگلے سال پورے ملک اور پوری دنیا میں پوری شان وشوکت کے ساتھ منائی جائے گی، جس میں ریاستی سرکاروں کے ساتھ ساتھ بیرون ملکوں میں بھارت کے سفارت خانے بھی حصہ لیں گے۔گورونانک دیو جی کے پیار ، امن ، مساوات اور بھائی چارے کی تعلیمات آج بھی ابدی اور لافانی ہیں۔