گجرات کے احمدآباد میں مختلف ترقیاتی اقدامات کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 11th, 07:01 pm

آج احمد آباد میں اس ہائی ٹیک میڈیسٹی اور دیگر صحت سے متعلق خدمات نے گجرات کی شناخت کو ایک نئی بلندی دی ہے۔ یہ نہ صرف ایک خدمت کا ادارہ ہے بلکہ یہ گجرات کے لوگوں کی صلاحیتوں کی علامت بھی ہے۔ گجرات کے لوگوں کو میڈیسٹی میں اچھی صحت سہولت بھی ملے گی، اور یہ بھی فخر کی بات ہوگی کہ دنیا کی اعلیٰ طبی سہولیات اب ہماری اپنی ریاست میں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ میڈیکل ٹورزم کے میدان میں گجرات میں جو بے پناہ صلاحیت ہے اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے سِول ہاسپٹل اسروا، احمد آباد میں1275 کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف ہیلتھ کئر سہولیات کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے لئے وقف کیا

October 11th, 02:11 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سول ہاسپٹل ، اسرو ا، احمد آباد میں 1275 کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف ہیلتھ کئر سہولیات کا سنگ بنیاد رکھا اور انھیں قوم کے لئے وقف کیا۔

وزیر اعظم 17 اور 18 جون کو گجرات کا دورہ کریں گے

June 16th, 03:01 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 اور 18 جون کو گجرات کا دورہ کریں گے۔ 18 جون کی صبح تقریباً 9:15 بجے، وزیر اعظم پاواگڑھ میں شری کالیکا ماتا کے از سر نو تعمیر شدہ مندر کا دورہ کریں گے اور اس کا افتتاح کریں گے۔ بعد ازاں موصوف تقریباً 11:30 بجے وراثت ون کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد تقریباً 12:30 بجے، وہ وڈودرا میں گجرات گورَو ابھیان میں شرکت کریں گے، جہاں وہ 21000 کروڑ روپئے کے بقدر کے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔