اتراکھنڈ اکے یوم تاسیس کے موقع پر وزیر اعظم کے بیان کا متن
November 09th, 11:00 am
اتراکھنڈ کا سلور جوبلی سال آج سے ہی شروع ہو رہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہمارا اتراکھنڈ اپنے 25ویں سال میں داخل ہو رہا ہے۔ ہمیں اب اتراکھنڈ کے روشن مستقبل کے لیے اگلے 25 سال کا سفر شروع کرنا ہے۔ اس میں ایک خوشگوار اتفاق بھی ہے۔ یہ سفر ایسے وقت میں ہوگا جب ملک بھی 25 سال کے امرت کال میں ہے، یعنی ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ترقی یافتہ اتراکھنڈ، ملک اس عزم کو اس مدت میں پورا ہوتا ہوا دیکھے گا۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ اتراکھنڈ کے لوگ آنے والے 25 سالوں کے لیے عزائم کے ساتھ ریاست بھر میں مختلف پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔ ان پروگراموں کے ذریعہ اتراکھنڈ کا فخر بلند ہوگا اور ترقی یافتہ اتراکھنڈ کا ہدف بھی ریاست کے ہر شہری تک پہنچے گا۔ میں اس اہم موقع پر آپ سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ابھی دو دن پہلے پرواسی اتراکھنڈ کانفرنس کا بھی کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ مجھے یقین ہے کہ اتراکھنڈ کے ہمارے مہاجر باشندے ریاست کی ترقی کے سفر میں بڑا کردار ادا کرتے رہیں گے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دیو بھومی اتراکھنڈ کے سلور جوبلی سال پر اتراکھنڈ کے لوگوں کو مبارکباد دی
November 09th, 10:40 am
وزیر اعظم نے اتراکھنڈ کے یوم تاسیس پر تمام لوگوں کو مبارکباد دی اور آج سے ریاست اتراکھنڈ کی تشکیل کے سلور جوبلی سال کے آغازکا ذکر کیا۔ اتراکھنڈ کے قیام کے 25 ویں سال میں داخل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے، جناب مودی نے لوگوں سے ریاست کے آنے والے 25 سالوں کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتراکھنڈ کے آنے والے 25 سالوں کا یہ سفر ایک عظیم اتفاق ہےکیونکہ بھارت بھی اپنے 25 سال کے امرت کال میں ہے جس کا مطلب ہے کہ وکست (ترقی یافتہ) اتراکھنڈ ایک وکست بھارت کے لیے ہے۔ جناب مودی نے ریمارک کیا کہ ملک اس مدت میں قرارداد کی تکمیل کا مشاہدہ کرے گا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ عوام نے آئندہ 25 سالوں کے لیے عزم کے ساتھ ساتھ متعدد پروگرام شروع کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان پروگراموں کے ذریعے اتراکھنڈ کا افتخار بلندہو گا اور ترقی یافتہ اتراکھنڈ کا ہدف ریاست کے ہر باشندے تک پہنچے گا۔ جناب مودی نے اس اہم موقع پر اور اس اہم عزم کواختیار کرنے کے لیے ریاست کے تمام باشندوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے حال ہی میں ’پرواسی اتراکھنڈ سمیلن‘ کے کامیاب انعقاد کا بھی ذکر کیا اور امید ظاہر کی کہ اتراکھنڈ کے ٖتارکین وطن اتراکھنڈ کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔کیواڈیا، گجرات میں راشٹریہ ایکتا دیوس کے پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 31st, 07:31 am
سردار صاحب کے زریں اقوال...اسٹیچو آف یونٹی کے قریب یہ عظیم الشان پروگرام...ایکتا نگر کا یہ دلکش نظارہ، اور یہاں کی دلفریب نمائش...منی انڈیا کی یہ جھلک...سب کچھ کتنا شاندار، کس قدر متاثر کن ہے۔ 15 اگست اور 26 جنوری کی طرح 31 اکتوبر کو منعقد ہونے والی یہ تقریب پورے ملک کو نئی توانائی سے بھر دیتی ہے۔ میں تمام ہم وطنوں کو یوم قومی اتحاد کی مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے کیواڈیا میں اسٹیچو آف یونٹی پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا، راشٹریہ ایکتا دوس کی تقریبات میں شرکت کی
October 31st, 07:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے کیواڈیا میں اسٹیچو آف یونٹی میں راشٹریہ ایکتا دوس کی تقریبات میں شرکت کی۔ وزیر اعظم نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے ایکتا دوس کا عہد بھی لیا اور راشٹریہ ایکتا دوس کے موقع پر ایکتا دوس پریڈ کا مشاہدہ کیا جو ہر سال 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کےیوم پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔PM Modi attends News18 Rising Bharat Summit
March 20th, 08:00 pm
Prime Minister Narendra Modi attended and addressed News 18 Rising Bharat Summit. At this time, the heat of the election is at its peak. The dates have been announced. Many people have expressed their opinions in this summit of yours. The atmosphere is set for debate. And this is the beauty of democracy. Election campaigning is in full swing in the country. The government is keeping a report card for its 10-year performance. We are charting the roadmap for the next 25 years. And planning the first 100 days of our third term, said PM Modi.