عالمی یوم ماحولیات 2023 کے موقع پر وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
June 05th, 03:00 pm
عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر آپ سبھی کو، ملک اور دنیا کو بہت بہت مبارکباد۔ اس سال یوم ماحولیات کا موضوع – سنگل یوز پلاسٹک سے نجات کی مہم ہے۔ اور مجھے خوشی ہے کہ جو بات دنیا آج کر رہی ہے، اس پر بھارت گذشتہ 4-5 برسوں سے مسلسل کام کر رہا ہے۔ 2018 میں ہی بھارت نے سنگل یوز پلاسٹک سے نجات کے لیے دو سطحوں پر کام شروع کر دیا تھا۔ ہم نے ایک جانب، سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی عائد کی اور دوسری جانب پلاسٹک ویسٹ پروسیسنگ کو لازمی قرار دیا ۔ اس وجہ سے بھارت میں تقریباً 30 لاکھ ٹن پلاسٹک پیکجنگ کی ری سائیکل لازمی ہوئی ہے۔ یہ بھارت میں پیدا ہونے والے مجموعی سالانہ پلاسٹک فضلے کا 75 فیصد ہے۔ اور آج اس کے دائرے میں تقریباً 10 ہزار پروڈیوسر حضرات، درآمد کار اور برانڈ مالکان آچکے ہیں۔وزیر اعظم نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ میٹ سےویڈیو پیغام کے ذریعہ خطاب کیا
June 05th, 02:29 pm
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کے ہر ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس سال کے یوم ماحولیات کے موضوع ’ سنگل یوز پلاسٹک سے چھٹکارا حاصل کرنے کی مہم‘ پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ہندوستان پچھلے چار پانچ برسوں سے اس سمت میں مسلسل کام کر رہا ہے۔ جناب مودی نے بتایا کہ ہندوستان نے 2018 میں سنگل یوز پلاسٹک سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے دو سطحوں پر کام شروع کیا ۔ انہوں نے کہا’’ایک طرف، ہم نے سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی لگا دی ہے تو دوسری طرف، پلاسٹک کے فضلے کی پروسیسنگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے‘‘۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس کی وجہ سے، ہندوستان میں تقریباً 30 لاکھ ٹن پلاسٹک کی پیکیجنگ کی لازمی ری سائیکلنگ کی گئی ہے جو کہ ہندوستان میں پیدا ہونے والے کل سالانہ پلاسٹک کے کچرے کا 75 فیصد ہے اور تقریباً 10 ہزار پروڈیوسرز، درآمد کنندگان اور برانڈز اس کے دائرہ کار میں آئے ہیں۔وزیراعظم نے 13 ویں برکس سمٹ کی صدارت کی
September 09th, 09:21 pm
برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر، وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’ہمیں اس امر کو یقینی بنانا ہوگا کہ آئندہ 15 برسوں میں برکس مزید بارآور بنے۔ بھارت نے اپنی چیئرمین کی مدت کار کے لئے جو موضوع ۔ برکس@15: بین برکس تعاون برائے تسلسل ، استحکام اور اتفاق رائے، منتخب کیا ہے، اس سے اس ترجیح کا اظہار ہوتا ہے ۔