’گرین ہائیڈروجن فیول سیل بس‘ پائیداری کو فروغ دینے اور آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز مستقبل میں حصہ ڈالنے کی ہماری کوششوں کا ایک حصہ ہے: وزیر اعظم
October 21st, 08:08 pm
بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے کی گرین ہائیڈروجن فیول سیل بس میں سواری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ گرین ہائیڈروجن فیول سیل بس پائیداری کو فروغ دینے اور آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز مستقبل میں حصہ ڈالنے کی بھارت کی کوششوں کا حصہ ہے۔