ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں وزیراعظم کے خطاب کا متن

February 14th, 02:30 pm

ورلڈگونمنٹ سمٹ میں کلیدی خطبہ دینا میرے لئے انتہائی اعزاز کی بات ہے ۔اورمجھے تو یہ موقع دوسری بار مل رہا ہے ۔ میں عزت مآب شیخ محمد بن راشد جی کی اس دعوت اور گرمجوشی سے پر خیرمقدم کے لئے انتہائی شکرگزار ہوں۔ میں اپنے برادر عزت مآب شیخ محمد بن زائد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہو ں۔ حالیہ دنوں میں مجھے ان سے کئی بار ملنے کاموقع ملاہے ۔ وہ صرف لیڈر آف وژن ہی نہیں ہیں بلکہ لیڈر آف ریزالو اورلیڈرآف کمٹمنٹ بھی ہیں ۔

عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت

February 14th, 02:09 pm

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم، وزیر دفاع اور دبئی کے حکمراں عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 14 فروری 2024 کو دبئی میں عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے سربراہ کانفرنس میں‘‘مستقبل کی حکومتوں کی تشکیل’’ کے موضوع پر خصوصی کلیدی خطاب کیا - ۔ وزیر اعظم مودی نے 2018 میں بھی عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔اس سربراہ کانفرنس میں 10 صدور اور 10 وزرائے اعظم سمیت 20 عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔ عالمی اجتماع میں 120 سے زائد ممالک کی حکومت اور مندوبین نے شرکت کی۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 09th, 11:09 am

انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن میں آپ سب کا خیر مقدم ہے۔ مجھے یاد ہے جب ہم دسمبر 2021 میں پہلے انفینٹی فورم کے دوران ملے تھے، وبائی مرض کی وجہ سے دنیا میں کتنی غیر یقینی صورتحال تھی۔ ہر کوئی عالمی اقتصادی ترقی سے پریشان تھا اور یہ تشویش آج بھی ختم نہیں ہوئی۔ آپ سب جغرافیائی سیاسی کشیدگی، بلند افراط زر اور قرضوں کی سطح کی مشکلات کو بخوبی جانتے ہیں۔ ایسے وقت میں ہندوستان استحکام اور ترقی کی ایک روشن مثال کے طور پر ابھرا ہے۔ ایسے اہم دور میں گفٹ سٹی میں 21ویں صدی کی معاشی پالیسیوں پر غور و خوض گجرات کو فخر سے بلند کرے گا۔ ویسے آج میں گجرات کے لوگوں کو ایک اور چیز کی مبارکباد دوں گا۔ حال ہی میں گجرات کے روایتی رقص گربا کو یونیسکو نے دائمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا ہے۔ یہ اپنے آپ میں ایک بڑی کامیابی ہے۔ گجرات کی کامیابی ملک کی کامیابی ہے۔

وزیر اعظم کا انفینٹی فورم 2.0 سے خطاب

December 09th, 10:40 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے فن ٹیک پر ایک عالمی تھاٹ لیڈرشپ پلیٹ فارم انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن سے خطاب کیا۔ انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن کا اہتمام حکومت ہند کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر بین الاقوامی مالیاتی خدمات کے مراکز سے متعلق اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) اور گفٹ سٹی کے ذریعے وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 کی ایک پیشگی تقریب کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن کا تھیم’گفٹ – آئی ایف ایس سی: نئے دور کی عالمی مالیاتی خدمات کے لئے نرو سینٹر‘ ہے۔

ہندوستان نے سی او پی-28 میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ گلوبل گرین کریڈٹ انیشی ایٹو کی مشترکہ میزبانی کی

December 01st, 08:28 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یکم دسمبر 2023 کو دبئی میں سی او پی-28 میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ مل کر ’گرین کریڈٹ پروگرام‘ پر اعلیٰ سطحی تقریب کی مشترکہ میزبانی کی۔ اس تقریب میں سویڈن کے وزیر اعظم عزت مآب جناب اُلف کرسٹرسن، موزمبیق کے صدر عزت مآب جناب فلپ نیوسی اور یوروپی کونسل کے صدر عزت مآب جناب چارلس مشیل نے شرکت کی۔

سی او پی – 28 سربراہ کانفرنس کے دوران ’ماحولیاتی مالیات کی تبدیلی‘ موضوع پر منعقدہ اجلاس سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 01st, 08:06 pm

اپنی جی-20 صدارت میں، ہندوستان نے پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی ان دونوں موضوعات کو کافی ترجیح دی ہے۔

سی او پی -28 میں ’گرین کریڈٹ پروگرام‘ کے موضوع پر منعقدہ اعلیٰ سطحی تقریب کے دوران وزیر اعظم کا خطاب

December 01st, 07:22 pm

اس خصوصی تقریب میں آپ سب کا تہہ دل سے استقبال۔ میرے بھائی اور متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زائد کی حمایت کے لیے میں اظہار تشکر کرتا ہوں۔