سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کے 100 ویں یوم پیدائش کے موقع پر، وزیر اعظم 25 دسمبر کو مدھیہ پردیش میں کین-بیتوا ندی کو جوڑنے والے قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
December 24th, 11:46 am
سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپائی کے 100ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 دسمبر کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے۔ تقریباً 12:30 بجے، وہ کھجوراہو میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔مہاراشٹر کے وردھا میں قومی ’ پی ایم وشوکرما ‘ پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 20th, 11:45 am
ابھی دو دن پہلے ہی ہم سب نے وشوکرما پوجا کا تہوار منایا اور آج وردھا کی مقدس سرزمین پر ہم پی ایم وشوکرما یوجنا کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ یہ دن اس لیے بھی خاص ہے کہ اسی دن 1932 ء میں مہاتما گاندھی نے چھوا چھوت کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا۔ ایسے میں وشوکرما یوجنا کے ایک سال مکمل ہونے کا جشن، یہ ونوبا بھاوے کی مراقبہ کی جگہ ، یہ مہاتما گاندھی کی کام کاج کی جگہ ، یہ وردھا کی سرزمین، یہ کامیابی اور تحریک کا ایسا سنگم ہے ، جو وِکست بھارت کے ہمارے عزم کو نئی توانائی دے گا ۔ وشوکرما یوجنا کے ذریعے، ہم نے محنت کے ذریعے خوشحالی حاصل کرنے کا عزم کیا ہے اور وردھا میں باپو کی ترغیب ہمارے عہد کو پورا کرنے کا ذریعہ بنے گی ۔ میں اس موقع پر ۔ اس اسکیم سے جڑے تمام لوگوں اور ملک بھر کے تمام مستفیدین کو مبارکباد دیتا ہوں۔نیشنل پی ایم وشو کرما پروگرام واردھا ، مہاراشٹرا میں وزیر اعظم جناب نریندنرمودی کا خطاب
September 20th, 11:30 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وردھا، مہاراشٹرا میں نیشنل پی ایم وشوکرما پروگرام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے ’آچاریہ چانکیا اسکل ڈیولپمنٹ‘ اسکیم اور ’پنیہ اشلوک اہلیا دیوی ہولکر ویمن اسٹارٹ اپ اسکیم‘ کا آغاز کیا۔ انہوں نے پی ایم وشوکرما سے مستفید ہونے والوں کو سرٹیفکیٹ اور قرض جاری کیا اور پی ایم وشوکرما کی قیادت میں ترقی کے ایک سال کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ جناب مودی نے امراوتی، مہاراشٹر میں پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنز اینڈ اپیرل (پی ایم متر) پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا بھی معائنہ کیا۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وکست بھارت سنکلپ یاترا پر، وزیراعظم کے خطاب کا متن
January 18th, 12:47 pm
وکست بھارت سنکلپ یاترا کے 2 ماہ مکمل ہو چکے ہیں۔ اس یاترامیں چلنے والا ترقی کا رتھ اعتماد کا رتھ ہے اور اب لوگ اسے ضمانت کا رتھ بھی کہہ رہے ہیں۔ یہ مانا جاتا ہے کہ کوئی بھی محروم نہیں رہے گا، اسکیموں کے فائدے سے کوئی محروم نہیں رہے گا۔ اس لیے جن گاؤں میں مودی کی گارنٹی کی گاڑی ابھی تک نہیں پہنچی، وہ اب اس کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ پہلے ہم نے 26 جنوری تک اس یاترا کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن ہمیں اتنا تعاون ملا ہے، اتنی مانگ بڑھ گئی ہے، کہ ہر گاؤں کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ مودی کی گارنٹی والی گاڑی ہمارے پاس آنی چاہیے۔ چنانچہ جب مجھے اس کا علم ہوا تو میں نے اپنے سرکاری افسروں سے کہا کہ اس میں تھوڑی سی توسیع کی جائے، 26 جنوری تک نہیں۔ لوگوں کو اس کی ضرورت ہے، لوگوں کی مانگ ہے تو ہمیں اسے پورا کرنا ہے۔ اور اس لیے شاید چند دنوں کے بعد یہ فیصلہ ہو جائے گا کہ وہ فروری کے مہینے میں بھی مودی کی گارنٹی والی گاڑی چلائیں گے۔وزیر اعظم نے وکست بھارت سنکلپ یاتراکے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی
January 18th, 12:46 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ، وکست بھارت سنکلپ یاترا سے فائدہ حاصل کرنے والوں سے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی۔ ملک بھر کے ، وِکست بھارت سنکلپ یاترا سے فائدہ حاصل کرنے والے ہزاروں لوگوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ پروگرام میں مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اور مقامی سطح کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 09th, 12:35 pm
مودی کی گارنٹی والی گاڑیوں کو لے کر ہر گاؤں میں جو جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے وہ ہندوستان کے کونے کونے میں نظر آ رہا ہے، چاہے وہ شمال ہو، جنوب ہو، مشرق ہو، مغرب ہو، بہت چھوٹے گاؤں ہوں یا بڑے گاؤں وغیرہ، میں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ اگرگاڑی کا روٹ نہیں بھی ہےتب بھی لوگ گاؤں کی سڑک پر آ کر کھڑے ہو جاتے ہیں اور گاڑی کھڑی کر کے تمام معلومات لیتے ہیں، یہ اپنے آپ میں حیرت انگیز ہے۔ اورابھی میں نے کچھ فائدہ اٹھانے والوں کے ساتھ جو بات چیت کی ہے اس دوران مجھے بتایا گیا ہے کہ اس یاترا کے دوران 1.5 لاکھ سے زیادہ استفادہ کنندگان کو اپنے تجربات بیان کرنے کا موقع ملا، اور ان تجربات کو ریکارڈ بھی کیا گیا ہے۔ پچھلے 10-15 دنوں میں ،میں نے وقتاً فوقتاً دیکھا ہے کہ گاؤں کے لوگوں کے جذبات کیا ہیں، کیا منصوبے موصول ہوئے ہیں، کیا ان پر پوری طرح عمل ہوا ہے یا نہیں؟ وہ تمام تفصیلات جانتے ہیں۔ جب میں آپ کی ویڈیوز دیکھتا ہوں تو مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ میرے گاؤں کے لوگ ان کے لیے دستیاب سرکاری اسکیموں کا کس طرح بہتر استعمال کرتے ہیں۔ اب دیکھیں اگر کسی کو مستقل مکان مل گیا ہے تو اسے لگتا ہے کہ اس کی زندگی میں ایک نئی شروعات ہوئی ہے۔ اگر کسی کو نل سے پانی آتا ہے تو اسے لگتا ہے کہ اب تک ہم پانی کے لیے مشکل میں رہتے تھے، آج ہمارے گھر پانی پہنچ گیا ہے۔ اگر کسی کو بیت الخلا مل جائے تو وہ محسوس کرتا ہے کہ اسے ایک باعزت گھر مل گیا ہے اور ہم کہتے تھے کہ پرانے زمانے میں بڑے بڑے لوگوں کے گھروں میں بیت الخلاء ہوا کرتے تھے، اب ہمارے گھروں میں بیت الخلاء ہیں۔ تو یہ سماجی وقار کا بھی مسئلہ بن گیا ہے۔ کسی نے مفت علاج کروایا ہے، کسی کو مفت راشن ملا ہے، کسی کو گیس کا کنکشن ملا ہے، کسی کو بجلی کا کنکشن ملا ہے، کسی کا بینک کھاتہ کھلا ہے، کسی کو پی ایم کسان سمان ندھی مل رہی ہے، کسی کو پی ایم کراپ انشورنس مل رہا ہے، پی ایم سواندھی یوجنا کا فائدہ ملاہے،کچھ کو پی ایم سوامتو یوجنا کے ذریعے پراپرٹی کارڈ ملے ہیں، یعنی اگر میں اسکیموں کے نام گنواؤں، تو میں دیکھ رہا تھاکہ چیزیں ہندوستان کے کونے کونے تک پہنچ چکی ہیں۔ ملک بھر کے دیہاتوں میں کروڑوں خاندانوں کو ہماری حکومت کی کسی نہ کسی اسکیم سے ضرور فائدہ ہوا ہے۔ اور جب کسی کو یہ فائدہ ملتا ہے تو اس کا اعتماد بڑھ جاتا ہے۔ اور جب اعتماد کو تقویت ملتی ہے تو زندگی جینے کی ایک نئی طاقت آجاتی ہے۔ اور اس کے لیے اسے بار بار کسی سرکاری دفتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑی۔ بھیک مانگنے کی ذہنی کیفیت ختم ہوگئی۔ حکومت نے استفادہ کنندگان کی نشاندہی کی اور پھر ان تک فوائد پہنچانے کے لیے اقدامات کئے۔ اسی لیے آج لوگ کہتے ہیں کہ مودی کی گارنٹی کا مطلب پورا ہونے کی گارنٹی ہے۔وزیر اعظم نے ’وکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے مستفیدین سے گفت و شنید کی
December 09th, 12:30 pm
مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہر گاؤں میں ’مودی کی گارنٹی‘ گاڑی کے لیے دیکھے جانے والے غیر معمولی جوش و خروش کا ذکر کیا۔ تھوڑی دیر پہلے مستفیدین کے ساتھ اپنی گفت و شنید کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ اس سفر کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ مستفیدین نے اپنے تجربات درج کیے ہیں۔ انھوں نے مستقل گھر کے فوائد، نل کے پانی ، بیت الخلا، مفت علاج، مفت راشن، گیس کنکشن، بجلی کنکشن، بینک اکاؤنٹ ، پی ایم کسان سمان ندھی، پی ایم فصل بیمہ یوجنا، پی ایم سواندھی یوجنا اور پی ایم سوامیتو پراپرٹی کارڈ کے فوائد کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک بھر کے گاؤوں کے کروڑوں کنبوں کو بار بار کسی سرکاری دفتر کا دورہ کیے بغیر حکومت کی کسی نہ کسی اسکیم کا فائدہ ملا ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے مستفیدین کی نشاندہی کی اور پھر انھیں فائدہ پہنچانے کے لیے اقدامات کیے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ مودی کی گارنٹی کا مطلب تکمیل کی گارنٹی ہے۔وکست بھارت سنکلپ یاترا کے استفادہ کنندگان کےساتھ اپنے انٹرایکشن کے دوران وزیراعظم کے خطاب کامتن
November 30th, 12:00 pm
آج وکست بھارت سنکلپ یاتراکے 15 دن پورے ہورہے ہیں ۔ شروع کی تیاری میں شاید کیسے کرنا ہے، کیا کرنا ہے ، اس میں کچھ الجھنیں رہیں، لیکن پچھلے دو تین دن سےجوخبریں میرے پاس آرہی ہیں اور میں اسکرین پر دیکھ رہا ہوں، ہزاروں لوگ ایک ایک کرکے یاترا کےساتھ جڑتے ہوئے دکھتے ہیں ۔ یعنی ان 15 دنوںمیں ہی،لوگ یاترامیں چل رہے وکاس رتھ کو اورجیسے جیسے آگے بڑھتا گیا، مجھےکئی لوگوں نے کہا کہ اب تو لوگوں نے اسکانام ہی بدل دیاہے ۔ سرکارنےجب نکالا تب تو یہ کہا تھا کہ وکاس رتھ ہے ، لیکن اب لوگ کہنے لگے ہیں ، رتھ وتھ نہیں ہے، یہ تو مودی کی گارنٹی والی گاڑی ہے ۔ مجھےبہت اچھا لگا یہ سن کرکے ، آپ کااتنا بھروسہ ہے،آپ نے اس کو مودی کی گارنٹی والی گاڑی بنا دیا ہے ، تو میں بھی آپ کو کہتاہوں جس کو آپ نے مودی کی گارنٹی والی گاڑی کہاہے، وہ کام مودی ہمیشہ پورا کرکے رہتا ہے ۔وزیراعظم نے ‘وکست بھارت سنکلپ یاترا’ کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی
November 30th, 11:27 am
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ‘وکست بھارت سنکلپ یاترا ’ کے آج 15 دن مکمل ہورہے ہیں اور اب اس میں تیزی آگئی ہے۔ لوگوں کے پیار اور شرکت کو نوٹ کرتے ہوئے، جس کی وجہ سے وی بی ایس وائی وین کے نام کو 'وکاس رتھ' سے 'مودی کی گارنٹی وین' میں تبدیل کیا گیا ہے، وزیر اعظم نے حکومت پر عوام کے اعتماد کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وی بی ایس وائی کے استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے جذبے، جوش اور عزم کی تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ ’’مودی کی گارنٹی وین ‘‘ اب تک 12,000 سے زیادہ گرام پنچایتوں تک پہنچ چکی ہے جہاں تقریباً 30 لاکھ شہری اس سے منسلک ہیں۔ انہوں نے وی بی ایس وائی میں خواتین کی شرکت کی بھی تعریف کی۔ ہر گاؤں کا ہر فرد ترقی کے معنی کو سمجھتا ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ جیسا کہ انہوں نے اس بات کو نوٹ کیا ہے کہ وی بی ایس وائی ایک سرکاری پہل سے عوامی تحریک میں تبدیل ہو گئی ہے۔ نئے اور پرانے استفادہ کنندگان اور وی بی ایس وائی سے منسلک افراد کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل سرگرمیوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے، جناب مودی نے ان پر زور دیا کہ وہ ایسی تصاویر اور ویڈیوز کو نمو ایپ پر اپ لوڈ کریں کیونکہ وہ یومیہ بنیاد پر اس کو دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان وی بی ایس وائی کے سفیر بن چکے ہیں۔ انہوں نے گاؤں کی صفائی پر وی بی ایس وائی کے اثرات کا بھی مشاہدہ کیا کیونکہ ’مودی کی گارنٹی وین ‘ کے استقبال کے لیے متعدد جگہوں پر مہم چلائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اب نہ رکنے والا ہے اور نہ تھکنے والا ہے۔ یہ بھارت کے عوام ہیں جنہوں نے اسے ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا فیصلہ کیا ہے’’۔ انہوں نے حال ہی میں ختم ہونے والے تہواروں کے سیزن میں ’ووکل فار لوکل‘ کے لیے زور دیا۔من کی بات کی 105 ویں قسط میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن (24.09.2023)
September 24th, 11:30 am
میرے پیارے اہلِ خانہ، نمسکار۔ من کی بات کی ایک اور قسط میں مجھے آپ کے ساتھ ملک کی تمام کام یابیوں، ہم وطنوں کی کام یابیوں، ان کی متاثر کن زندگی کے سفر کو شیئر کرنے کا موقع ملا ہے۔ ان دنوں مجھے جو خطوط اور پیغامات موصول ہوئے ہیں، ان میں سے زیادہ تر دو موضوعات پر ہیں۔ پہلا موضوع چندریان-3 کی کام یاب لینڈنگ اور دوسرا موضوع دہلی میں جی-20 کا کام یاب انعقاد ہے۔ مجھے ملک کے ہر حصے سے، سماج کے ہر طبقے سے، ہر عمر کے لوگوں کی طرف سے بے شمار خطوط موصول ہوئے ہیں۔ جب چندریان 3 چاند پر اترنے والا تھا تو کروڑوں لوگ مختلف ذرائع سے ایک ساتھ اس لمحے کے گواہ بن رہے تھے۔ اسرو کے یوٹیوب لائیو چینل پر 80 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اس تقریب کو دیکھا جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ چندریان -3 سے لاکھوں بھارتی کتنے گہرے طور پر جڑے ہوئے ہیں۔ چندریان کی اس کام یابی پر ان دنوں ملک میں ایک بہت بڑا کوئز مقابلہ بھی چل رہا ہے- اسے چندریان مہا کوئز نام دیا گیا ہے۔ اب تک 15 لاکھ سے زیادہ لوگ مائی گوو پورٹل پر اس مقابلے میں حصہ لے چکے ہیں۔ مائی گوو کے آغاز کے بعد سے کسی بھی کوئز میں یہ سب سے بڑی شرکت ہے۔ میں آپ سے یہ بھی کہوں گا کہ اگر آپ نے ابھی تک اس میں حصہ نہیں لیا ہے تو ابھی تاخیر نہ کریں، اس میں ابھی چھ دن باقی ہیں۔ براہ مہربانی اس کوئز میں حصہ لیں۔During Congress rule, nothing was done to empower Panchayati Raj institutions: PM Modi
August 07th, 10:37 pm
Today, PM Modi addressed the Kshetriya Panchayati Raj Parishad in Haryana via video conferencing. Addressing the gathering, the PM said, “Today, the country is moving forward with full enthusiasm to fulfill the resolutions of Amrit Kaal and to build a developed India. The PM said, District Panchayats hold tremendous potential to drive significant transformations in various sectors. In this context, your role as representatives of the BJP becomes exceptionally vital.PM Modi addresses at Kshetriya Panchayati Raj Parishad in Haryana
August 07th, 10:30 am
Today, PM Modi addressed the Kshetriya Panchayati Raj Parishad in Haryana via video conferencing. Addressing the gathering, the PM said, “Today, the country is moving forward with full enthusiasm to fulfill the resolutions of Amrit Kaal and to build a developed India. The PM said, District Panchayats hold tremendous potential to drive significant transformations in various sectors. In this context, your role as representatives of the BJP becomes exceptionally vital.Centre's projects is benefitting Telangana's industry, tourism, youth: PM Modi
July 08th, 12:52 pm
Addressing a rally in Warangal, PM Modi emphasized the significant role of the state in the growth of the BJP. PM Modi emphasized the remarkable progress India has made in the past nine years, and said “Telangana, too, has reaped the benefits of this development. The state has witnessed a surge in investments, surpassing previous levels, which has resulted in numerous employment opportunities for the youth of Telangana.”PM Modi addresses a public meeting in Telangana’s Warangal
July 08th, 12:05 pm
Addressing a rally in Warangal, PM Modi emphasized the significant role of the state in the growth of the BJP. PM Modi emphasized the remarkable progress India has made in the past nine years, and said “Telangana, too, has reaped the benefits of this development. The state has witnessed a surge in investments, surpassing previous levels, which has resulted in numerous employment opportunities for the youth of Telangana.”وارنگل، تلنگانہ میں مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 08th, 12:00 pm
تلنگانہ کی گورنر تمل سائی سوندراجن جی، میرے مرکزی کابینہ کے ساتھی نتن گڈکری جی، جی کشن ریڈی جی، بھائی سنجے جی، دیگر معززین اور میرے تلنگانہ کے بھائیو اور بہنو، حال ہی میں تلنگانہ نے اپنے قیام کے 9 برس مکمل کیے ہیں۔ تلنگانہ ریاست بھلے ہی نئی ہو لیکن ہندوستان کی تاریخ میں تلنگانہ کا تعاون، یہاں کے عوام کا تعاون ہمیشہ سے بہت بڑا رہا ہے۔ تلگو لوگوں کی طاقت نے ہمیشہ ہندوستان کی طاقت کو بڑھایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج جب ہندوستان دنیا کی پانچویں بڑی اقتصادی طاقت بن چکا ہے، تو اس میں بھی تلنگانہ کے عوام کا بڑا رول ہے۔ اور ایسے میں، آج جب پوری دنیا ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لیے آگے آرہی ہے، ایک ترقی یافتہ ہندوستان کو لے کر اتنا جوش ہے، تب تلنگانہ کے سامنے مواقع ہی مواقع ہیں۔وزیر اعظم نے تلنگانہ کے ورنگل میں تقریباً 6100 کروڑ روپے مالیت کے کئی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا
July 08th, 11:15 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تلنگانہ کے ورنگل میں تقریباً 6100 کروڑ روپے مالیت کے کئی اہم بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ترقیاتی کاموں میں 5550 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے 176 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ کے منصوبے اور کازی پیٹ میں ایک ریلوے مینوفیکچرنگ یونٹ شامل ہے جو 500 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے بھدرکالی مندر میں درشن اور پوجا بھی کی۔مدھیہ پردیش کے ریوا میں پنچایتی راج کے قومی دن کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
April 24th, 11:46 am
ریوا کی اس تاریخی سرزمین سے میں وندھیہ واسنی کو پرنام کرتا ہوں۔ یہ سرزمین بہادروں کی ہے، ملک کے لیے مر مٹنے والوں کی ہے۔ میں بے شمار بار ریوا آیا ہوں، آپ کے درمیان آیا ہوں۔ اور ہمیشہ مجھے آپ کا بھرپور پیار و محبت ملتا رہا ہے۔ آج بھی اتنی بڑی تعداد میں آپ سبھی لوگ ہمیں آشیرواد دینے آئے ہیں۔ میں آپ سبھی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ سبھی کو، ملک کی ڈھائی لاکھ سے زیادہ پنچایتوں کو، پنچایتی راج کے قومی دن کی بہت بہت مبارکباد۔ آج آپ کے ساتھ ہی 30 لاکھ سے زیادہ پنچایت نمائندے بھی ہمارے ساتھ ورچوئل طریقے سے جڑ ے ہوئے ہیں۔ یہ یقینی طور پر ہندوستان کی جمہوریت کی بہت ہی طاقتور تصویر ہے۔ ہم سبھی عوام کے نمائندے ہیں۔ ہم سبھی اس ملک کے لیے، اس جمہوریت کے لیے وقف ہیں۔ کام کے دائرے بھلے بھی الگ الگ ہوں، لیکن مقصد ایک ہی ہے – عوامی خدمت سے ملک کی خدمت۔ مجھے خوشی ہے کہ گاؤں غریب کی زندگی آسان بنانے کے لیے جو بھی اسکیمیں مرکزی حکومت نے بنائی ہیں، انہیں ہماری پنچایتیں پوری ایمانداری سے زمین پر اتار رہی ہیں۔وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے ریوا میں پنچایتی راج کے قومی دن کی تقریبات سے خطاب کیا
April 24th, 11:45 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے ریوا میں پنچایتی راج کے قومی دن سے خطاب کیا۔ انہوں نے تقریباً 17000 کروڑ روپئے کے پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد بھی رکھا اور قوم کے نام وقف کیا ۔وزیر اعظم چوبیس مارچ کو وارانسی کا دورہ کریں گے
March 22nd, 04:07 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 24 مارچ کو وارانسی کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریباً ساڑھے دس بجے وزیر اعظم رودرکاش کنونشن سنٹر میں یک عالمی تپ دق چوٹی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ دوپہر 12 بجے کے آس پاس وزیر اعظم سمپورنانند سنسکرت یونیورسٹی گراؤنڈ میں 1780 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے۔کابینہ نے 4800 کروڑ روپئے کے بقدر کی مالی تخصیص کے ساتھ مالی برس 2022-23 سے 2025-26 کے لیے مرکز کے ذریعہ اسپانسر شدہ اسکیم -’’فعال مواضعات پروگرام‘‘ کو منظوری دی
February 15th, 03:51 pm
اس اسکیم کا مقصد شمالی سرحد پر واقع مواضعات کے بلاکوں کی جامع ترقی کے ذریعہ شناخت شدہ سرحدی مواضعات میں سکونت پذیر افراد کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے ۔ اس سے لوگوں کو سرحدی علاقوں کے ان کے آبائی مقامات پر بسے رہنے کے لیے حوصلہ افزائی ہوگی۔ اس کے علاوہ ان مواضعات سے نقل مکانی کے معاملات کو روکنے میں مدد ملے گی اور سرحدوں پر سلامتی کا نظام بہتر ہوگا۔