مصنوعی ذہانت سے متعلق عالمی شراکت داری سربراہ کانفرنس 2023 (جی پی ا ے آئی ) کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم کے خطاب کا متن

December 12th, 05:20 pm

میں آپ سب کا مصنوعی ذہانت سے متعلق عالمی شراکت داری سربراہ کانفرنس میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ ہندوستان اگلے سال اس چوٹی کانفرنس کی صدارت کرنے جا رہا ہے۔ یہ سربراہی اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پوری دنیا میں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے زبردست بحث چل رہی ہے۔ اس بحث سے مثبت اور منفی ہر قسم کے پہلو سامنے آرہے ہیں۔ اس لیے اس سربراہی اجلاس سے وابستہ ہر ملک پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ماضی میں مجھے کئی سیاسی اور صنعت کاروں سے ملنے کا موقع ملا۔ میں نے ان سے اپنی ملاقات میں اس سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ موجودہ اور آنے والی نسلیں، کوئی بھی مصنوعی ذہانت کے اثرات سے باہر نہیں ہے۔ ہمیں بڑی احتیاط کے ساتھ، بڑے محتاط طریقےسے آگے بڑھنا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس سربراہی اجلاس سے ابھرنے والے خیالات، اس سربراہی اجلاس سے ابھرنے والی تجاویز پوری انسانیت کی بنیادی اقدار کے تحفظ اور انہیں سمت دینے کا کام کریں گی۔

وزیراعظم نے مصنوعی ذہانت پر سالانہ عالمی شراکت داری (جی پی اے آئی) اجلاس کا افتتاح کیا

December 12th, 05:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں مصنوعی ذہانت پر عالمی شراکت داری (جی پی اے آئی) سربراہی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے گلوبل اے آئی ایکسپو کا جائزہ بھی لیا۔ جی پی اے آئی 29 رکن ممالک کے ساتھ ملٹی اسٹیک ہولڈر اقدام ہے جس کا مقصد AI سے متعلقہ ترجیحات پر جدید تحقیق اور لاگو سرگرمیوں کی حمایت کرتے ہوئے AI پر نظریہ اور عمل کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔ ہندوستان 2024 میں جی پی اے آئی کی قیادت کرنے والا سربراہ ہے۔

وزیراعظم 12 دسمبر کو، مصنوعی انٹلیجنس سے متعلق شراکت داری (جی پی اے آئی) کی سالانہ عالمی سربراہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے

December 11th, 04:27 pm

وزیراعظم نریندر مودی 12 دسمبر 2023 کو شام کو تقریبا پانچ بجے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ، مصنوعی انٹلیجنس سے متعلق عالمی شراکت داری سربراہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم نے عنقریب منعقد ہونے والی جی پی اے آئی سربراہ کانفرنس پر لنکڈاِن پوسٹ تحریرکی

December 08th, 09:14 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے عالمی شراکتداری کےموضوع پر عنقریب منعقد ہونے والی سربراہ کانفرنس پر ایک لنکڈ ان پوسٹ تحریر کی ہے۔