قومی ہینڈلوم دن کی تقریبات سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 07th, 04:16 pm
بھارت منڈپم کا چند روز قبل شاندار افتتاح کیا گیا ہے۔آپ میں سے بہت سے لوگ پہلے بھی یہاں آتے تھے اور خیموں میں اپنی دنیا بساتے تھے۔ اب آج آپ نے یہاں کا بدلا ہوا ملک دیکھا ہوگا۔ اور آج ہم اس بھارت منڈپم میں ہینڈلوم کا قومی دن منا رہے ہیں۔ بھارت منڈپم کی اس شان و شوکت میں بھی ہندوستان کی ہینڈلوم انڈسٹری کا اہم کردار ہے۔ نئے کے ساتھ قدیم کا یہ سنگم آج کے ہندوستان کی تعریف کرتا ہے۔ آج کا ہندوستان نہ صرف مقامی کے لیے آواز اٹھا رہا ہے بلکہ اسے عالمی بنانے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم بھی دے رہا ہے۔ تھوڑی دیر پہلے، مجھے اپنے کچھ ساتھی بنکروں سے بات چیت کرنے کا موقع ملا۔ ملک بھر میں بہت سے ہینڈلوم کلسٹرز میں، ہمارے بنکر بھائی اور بہنیں دور دور سے ہمارے ساتھ وابستہ ہونے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ میں آپ سب کو اس عظیم الشان تقریب میں دل سے خوش آمدید کہتا ہوں، میں آپ کا خیر مقدم کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے نئی دہلی میں قومی ہینڈلوم ڈے کی تقریب سے خطاب کیا
August 07th, 12:30 pm
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے یاددہانی کرائی کہ بھارت منڈپم کی افتتاحی تقریب سے قبل کس طرح نمائش کنندگان، پرگتی میدان میں منعقدہ نمائش میں خیمے میں اپنی مصنوعات کی نمائش کرتے تھے۔ بھارت منڈپم کی اہمیت کے ضمن میں، وزیر اعظم نے ہندوستان کی ہینڈلوم صنعت کی شراکت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پرانے اور نئے کا امتزاج، آج کے نئے ہندوستان کی تعریف کرتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’آج کا ہندوستان صرف ’لوکل فار ووکل‘ نہیں ہے بلکہ یہ اسے دنیا تک لے جانے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم بھی فراہم کر رہا ہے‘‘۔ آج کے پروگرام کے آغاز سے پہلے بُنکروں کے ساتھ اپنی بات چیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے آج کی شاندار تقریبات میں ملک بھر سے مختلف ہینڈلوم کلسٹرز کی موجودگی کا احساس دلایا اور ان کا خیرمقدم کیا۔وزیر اعظم نے سال 2022-23 میں جی ای ایم کے ذریعہ مجموعی تجارتی قدر وقیمت 2 لاکھ کروڑ روپئے سے تجاوز کیے جانے پر مسرت کا اظہار کیا
March 31st, 05:35 pm
’’بہت عمدہ! @GeM_India نے ہمیں بھارت کے عوام کی توانائی اور انٹرپرائز کی جھلک دکھائی ہے۔ اس نے متعدد شہریوں کے لیے خوشحالی اور بہتر منڈیوں کو یقینی بنایا ہے۔‘‘وزیراعظم نے جی ای ایم پلیٹ فارم پراپنی مصنوعات کی نمائش کرنے والے افراد کو سراہا
November 29th, 09:56 pm
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے جی ای ایم پلیٹ فارم پراپنی مصنوعات کی نمائش کرنے والے فروخت کاروں کی ستائش کی ہے ۔75 اضلاع میں 75 ڈیجیٹل بینکنگ اکائیوں کے آغاز پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
October 16th, 03:31 pm
75 ڈیجیٹل بینکنگ اکائیوں کے آغاز کے اس موقع پر تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ آج ملک ایک بار پھر ڈیجیٹل انڈیا کی صلاحیت کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ آج ملک کے 75 اضلاع میں 75 ڈیجیٹل بینکنگ اکائیوں کا آغاز ہو رہا ہے۔ میں اس مشن سے وابستہ تمام لوگوں،اپنے بینکنگ شعبہ کو ، اپنے آر بی آئی کو مبارکباد دیتا ہوں۔وزیر اعظم نے 75 اضلاع میں 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹوں کو قوم کے لئے وقف کیا
October 16th, 10:57 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک کے 75 اضلاع میں 75 ڈیجیٹل بینکنگ یونٹوں (ڈی بی یو) کو قوم کے نام وقف کیا۔مدھیہ پردیش کے شیوپور میں خواتین خود امدادی گروپس کانفرنس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 17th, 01:03 pm
مدھیہ پردیش کے گورنر، جناب منگو بھائی پٹیل، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ، جناب شیوراج سنگھ جی چوہان، مرکزی کابینہ کونسل کے میرے ساتھی، مدھیہ پردیش حکومت کے وزراء، اراکین پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز، بڑی تعداد میں تشریف لائے دیگر تمام معززین اور آج اس پروگرام کے مرکزی نکات میں ہیں، جن کے یہ پروگرام ہے۔ ایسے بہت بڑی تعداد میں موجود خود امدادی گروپس سے جڑی ماؤں اور بہنوں کو سلام!PM addresses Women Self Help Groups Conference in Karahal, Madhya Pradesh
September 17th, 01:00 pm
PM Modi participated in Self Help Group Sammelan organised at Sheopur, Madhya Pradesh. The PM highlighted that in the last 8 years, the government has taken numerous steps to empower the Self Help Groups. “Today more than 8 crore sisters across the country are associated with this campaign. Our goal is that at least one sister from every rural family should join this campaign”, PM Modi remarked.احمد آباد کے کھادی اتسو میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
August 27th, 09:35 pm
گجرات کے ہر دل عزیز وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی جناب سی آر پاٹل جی، گجرات سرکار میں وزرا بھائی جگدیش پنچل ، ہرش سنگھوی، احمد آباد کے میئر کریت بھائی، کے وی آئی سی کے چیئرمین منوج جی، دیگر معززین اور گجرات کے کونے کونے سے آئے میرے پیارے بھائی اور بہنو۔ PM participates in Khadi Utsav at the Sabarmati River Front, Ahmedabad
August 27th, 05:51 pm
PM Modi addressed Khadi Utsav at the Sabarmati River Front, Ahmedabad. The PM recalled his personal connection with Charkha and remembered his childhood when his mother used to work on Charkha. He said, “The bank of Sabarmati has become blessed today as on the occasion of 75 years of independence as 7,500 sisters and daughters have created history by spinning yarn on a spinning wheel together.”وزیر اعظم 4 جولائی کو بھیما ورم اور گاندھی نگر کا دورہ کریں گے
July 01st, 12:16 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 4 جولائی 2022 کو بھیما ورم، آندھرا پردیش اور گاندھی نگر، گجرات کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریباً 11 بجے، وزیر اعظم بھیما ورم میں عظیم مجاہدآزادی الوری سیتارام راجو کی سال بھر جاری رہنے والی 125 ویں یوم پیدائش تقریب کا آغاز کریں گے۔ اس کے بعد، تقریباً 4:30 بجے، وزیر اعظم گاندھی نگر میں ڈیجیٹل انڈیا ویک 2022 کا افتتاح کریں گے۔Democracy is in DNA of every Indian: PM Modi
June 26th, 06:31 pm
PM Modi addressed and interacted with the Indian community in Munich. The PM highlighted India’s growth story and mentioned various initiatives undertaken by the government to achieve the country’s development agenda. He also lauded the contribution of diaspora in promoting India’s success story and acting as brand ambassadors of India’s success.میونخ، جرمنی میں بھارتی افراد کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی بات چیت
June 26th, 06:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جرمنی میں آڈی ڈوم، میونخ میں بھارتی برادری سے خطاب کیا اور بات چیت کی۔ جرمنی میں متحرک اور سرگرم بھارتی برادری کے ہزاروں افراد نے اس پروگرام میں شرکت کی۔مدھیہ پردیش اسٹارٹ اپ پالیسی کے افتتاح پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 14th, 09:59 am
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیو راج سنگھ چوہان، ایم پی سرکار کے تمام وزراء، ممبران پارلیمنٹ، ممبران اسمبلی، اسٹارٹ اپس کی دنیا کے میرے ساتھیوں، خواتین و حضرات!وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش اسٹارٹ اپ کنکلیو کے دوران مدھیہ پردیش اسٹارٹ اپ پالیسی کا آغاز کیا
May 13th, 06:07 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اندور میں منعقدہ مدھیہ پردیش اسٹارٹ اپ کنکلیو کے دوران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مدھیہ پردیش اسٹارٹ اپ پالیسی کا آغاز کیا۔ انہوں نے مدھیہ پردیش اسٹارٹ اپ پورٹل بھی لانچ کیا، جو اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو فروغ دینے میں سہولت اور مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے اسٹارٹ اپ انٹرپرینیورز سے بھی بات چیت کی۔جین بین الاقوامی تجارتی تنظیم کے ’جیتو کنیکٹ2022‘ کے افتتاحی اجلاس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
May 06th, 02:08 pm
جیتو کنیکٹ کا یہ سربراہی اجلاس آزادی کے 75 ویں سال کے امرت مہوتسو میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہاں سے ملک آزادی کے امرت دور میں داخل ہو رہا ہے۔ اب ملک کا عزم ہے کہ اگلے 25 سالوں میں سنہرے ہندوستان کی تعمیر کریں گے۔ اس لیے اس بار جو موضوع آپ نے رکھا ہے، یہ موضوع بھی اپنے آپ میں بہت موزوں ہے۔ ’’ایک ساتھ، کی جانب ، کل! ‘‘اور میں کہہ سکتا ہوں کہ یہی وہ چیز ہے جو ہر ایک کی کوشش کا جذبہ ہے، جو آزادی کے امرت دورمیں برق رفتار ترقی کا منتر ہے۔ آنے والے 3 دنوں میں آپ کی پوری کوشش ہونی چاہیے کہ اس احساس کو چہار جانب فروغ دیا جائے، ترقی ہمہ جہتی ہو، معاشرے کا آخری فرد کو بھی پیچھے نہ چھوڑا جائے، یہ سربراہی اجلاس اسی احساس کو تقویت دینے کے لیے جاری رہنا چاہیے۔ آپ سب کے لیے میری نیک خواہشات اس سربراہی اجلاس میں ہم اپنی موجودہ اور مستقبل کی ترجیحات، چیلنجوں، اوران سے نمٹنے کے لیے حل تلاش کرنے جا رہے ہیں۔ آپ سب کو بہت بہت مبارکباد، بہت بہت نیک خواہشات!وزیراعظم کا ‘ جے آئی ٹی او کنیکٹ 2022’ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب
May 06th, 10:17 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جین انٹرنیشنل ٹریڈ آرگنائزیشن کے ‘جیٹو کنیکٹ 2022’ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا۔سول سروسز ڈے کے موقع پر پبلک ایڈمنسٹریشن میں شاندار کارکردگی کے لئے وزیراعظم کے ایوارڈ پیش کئے جانے کے دوران وزیراعظم کے خطاب کا متن
April 21st, 10:56 pm
آپ جیسے ساتھیوں سے اس قسم کی بات چیت مجھے لگتا ہے کہ شاید 20-22 سال سے میں لگا تار اس کام کو کر رہا ہوں۔ اور پہلے وزیراعلیٰ کے طور پر کرتا تھا ، ایک چھوٹے دائرے میں کرتا تھا ، وزیراعظم بننے کے بعد اب تھوڑا بڑے دائرے میں ہوا اور بڑے بڑے لوگوں کے ساتھ ہوا۔ اور اس کی وجہ سے ایک طرح سے ہمیں دیگر کچھ باتیں میں آپ سے سیکھتا ہوں اور کچھ اپنی باتیں آپ تک پہنچا پاتا ہوں تو ایک طرح سے بات چیت کا ایک اچھا سا ہمارا یہ ذریعہ بنا ہے، روایت بنی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ مجھے درمیان میں کورونا کے دور میں تھوڑا مشکل رہی ورنا میری کوشش رہی ہے کہ میں آپ سب سے ملتا رہوں، آ پ سے بہت کچھ جانتا رہوں، سمجھنے کی کوشش کروں اور اگر ممکن ہو تو اس کو اگر میری شخصیت اور زندگی میں اتارنا ہے تو اس کو اتاروں اور کہیں نظام میں شامل کرنا ہے تو نظام میں لانے کی کوشش کروں، لیکن یہی ایک عمل ہے جو ہمیں آگے بڑھا تا ہے۔ ہر کسی سے سیکھنے کا موقع ہوتا ہی ہے، ہر کسی کے پاس کسی نہ کسی کو کچھ دینے کی صلاحیت ہوتی ہی ہے اور اگر ہم اس جذبے کو فروغ دیتے ہیں تو فطری طور پر اس کو تسلیم کرنے کا من بھی بن جاتا ہے۔وزیر اعظم نے ’سول سروسز کا دن‘ کے موقع پر عوامی انتظامیہ میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم کے ایوارڈز تقسیم کیے
April 21st, 10:31 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ’سول سروسز کا دن‘ کے موقع پر آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں، عوامی انتظامیہ میں بہترین کارکردگی کے لیے وزیر اعظم کے ایوارڈز تقسیم کیے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر جناب جتیندر سنگھ، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری جناب پی کے مشرا، کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوبا وغیرہ بھی موجود تھے۔ہمیں پانی کا ہر ایک قطرہ بچانے کے لیے کوشش کرنی چاہئے: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال
March 27th, 11:00 am
میرے پیارے ہم وطنوں، نمسکار ۔ پچھلے ہفتے ہم نے ایک ایسی کامیابی حاصل کی ہے ، جس پر ہم سب کو فخر ہے ۔ آپ نے سنا ہوگا کہ بھارت نے گزشتہ ہفتے 400 بلین ڈالر یعنی 30 لاکھ کروڑ روپئے کا برآمدات کا ہدف حاصل کیا ہے۔ پہلی بار سننے میں لگتا ہے کہ یہ معاملہ معیشت سے جڑا ہوا ہے لیکن یہ معیشت سے زیادہ بھارت کی صلاحیت، بھارت کی اہلیت سے متعلق معاملہ ہے۔ ایک وقت تھا کہ بھارت کی برآمدات کبھی 100 بلین ، کبھی 150 بلین ، کبھی 200 بلین تک ہوا کرتی تھی ، اب آج بھارت 400 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ اس کا ایک مطلب یہ ہے کہ بھارت میں بنی چیزوں کی مانگ پوری دنیا میں بڑھ رہی ہے، دوسرا مطلب یہ ہے کہ بھارت کی سپلائی چین روز بروز مضبوط ہوتی جارہی ہے اور اس کا ایک بہت بڑا پیغام بھی ہے۔ ملک اس وقت بڑے قدم اٹھاتا ہے ، جب عز م خوابوں سے بھی بڑے ہوں۔ جب ان عزم کو پورا کرنے کے لئے دن رات ایمانداری سے کوشش کی جاتی ہے تو وہ عزم پورے بھی ہوتے ہیں اور آپ دیکھیئے ، کسی شخص کی زندگی میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے ۔ جب کسی کا عزم، اس کی کوشش ، اس کے خوابوں سے بھی بڑے ہو جاتے ہیں تو کامیابی ، اُس کے پاس خود چل کر آتی ہے۔