ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نیوز 9 گلوبل سمٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 22nd, 10:50 pm

وزیر ونفرائیڈ ، کیبنٹ کے میرے ساتھی جیوتی رادتیہ سندھیا اور اس سربراہی اجلاس میں شامل ہورہے سبھی معزز خواتین و حضرات!

وزیراعظم نریندر مودی نے نیوز9 گلوبل سمٹ سے خطاب کیا

November 22nd, 09:00 pm

بائیس نومبر 2024 کو وزیراعظم نریندر مودی نے جرمنی کے شہر اسٹٹگارٹ میں نیوز 9 گلوبل سمٹ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم جناب مودی نے کہا کہ یہ سمٹ ہندوستان-جرمنی تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا ’’میں خوش ہوں کہ بھارت کا ایک میڈیا گروپ آج کے معلوماتی دور میں جرمنی اور جرمن عوام سے جڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ بھارتی عوام کو جرمنی اور جرمن عوام کو سمجھنے کا موقع فراہم کرے گا۔‘‘

مشترکہ فیکٹ شیٹ: امریکہ اور ہندوستان جامع اور عالمی منصوبہ جاتی شراکت داری میں توسیع جاری رکھیں گے

September 22nd, 12:00 pm

آج، ریاستہائے متحدہ کے صدر جوزف آر بائیڈن اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ اور ہندوستان کی جامع اور عالمی منصوبہ جاتی شراکت داری ، 21 ویں صدی کی واضح شراکت داری، فیصلہ کن طور پر ایک ایسے اولوالعزم ایجنڈے پر کام کر رہی ہے جو عالمی بہبود کے لیے وقف ہے۔ دونوں رہنماوں نے ایک تاریخی دور کی عکاسی کی جس نے امریکہ اور ہندوستان کو اعتماد اور تعاون کی بے مثال سطح تک پہنچتے دیکھا ہے۔ قائدین نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ اور ہندوستان کی شراکت داری جمہوریت، آزادی، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق، تکثیریت اور سب کے لیے یکساں مواقع کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کیونکہ ہمارے ممالک مزیدمکمل یونین بننے اور ہماری مشترکہ تقدیر کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ قائدین نے اس پیشرفت کی ستائش کی جس نے ہندوستان اور امریکہ کی بڑی دفاعی شراکت داری کو عالمی سلامتی اور امن کا ستون بنا دیا ہے، جس میں آپریشنل رابطہ کاری ، معلومات کے تبادلے اور دفاعی صنعتی اختراع کے فوائد کو اجاگر کیا گیا ہے۔ صدر بائیڈن اور وزیر اعظم مودی نے قوی امید اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہ ہمارے عوام ، ہمارے شہری اور نجی شعبوں اور ہماری حکومتوں کی انتھک کوششوں نے گہرے تعلقات استوار کرنے کے لیے امریکہ اور ہندوستان کی شراکت داری کو مزید بلندیوں کی طرف گامزن کیا ہے۔

کابینہ نے پرائیویٹ ایف ایم ریڈیو کو 234 نئے شہروں / قصبوں تک پہنچانے کی منظوری دی

August 28th, 05:21 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے پرائیویٹ ایف ایم ریڈیو فیز III پالیسی کے تحت 234 نئے شہروں میں 730 چینلوں کے لیے بڑھتی ہوئی ای- نیلامی کے تیسرے بیچ کے انعقاد کی تجویز کو منظوری دے دی ہے، جس کی تخمینہ محفوظ قیمت784.87 کروڑ روپے ہے۔

وزیر اعظم 16 اور 17 جنوری کو آندھرا پردیش اور کیرالہ کا دورہ کریں گے

January 14th, 09:36 pm

وزیر اعظم 16 جنوری کو، دوپہر بعد تقریباً 3:30 بجے آندھرا پردیش کے شری ستیہ سائیں ضلع کے پال سمودرم پہنچیں گے اور نیشنل اکیڈمی آف کسٹمز، بالواسطہ ٹیکسز اور نارکوٹکس (این اے سی آئی این) کے نئے کیمپس کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم انڈین ریونیو سروس (کسٹم اور بالواسطہ ٹیکسز) کے 74ویں اور 75ویں بیچ کے زیر تربیت افسران کے ساتھ ساتھ بھوٹان کی رائل سول سروس کے زیر تربیت افسران سے بھی بات چیت کریں گے۔

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں سندھیا اسکول کے 125 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد پروگرام میں وزیراعظم جناب نریندرمودی کے خطاب کا متن

October 21st, 11:04 pm

مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل، یہاں کے مقبول عام وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، سندھیا اسکول کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور کابینہ میں میرے ساتھی جناب جیوترادتیہ سندھیا جی، جناب نریندر سنگھ تومر، ڈاکٹر جتیندر سنگھ، اسکول انتظامیہ کے ساتھیوں اور اسکول کا تمام عملہ، اساتذہ اور والدین اور میرے پیارے نوجوان دوستو!

وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے گوالیار میں سندھیا اسکول کے 125ویں یوم تاسیس کی تقریبات کے موقع پر پروگرام سے خطاب کیا

October 21st, 05:40 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ’دی سندھیا اسکول‘ کے 125ویں یوم تاسیس کی تقریب کے موقع پر ہونے والے پروگرام سے خطاب کیا۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے اسکول میں ’کثیر مقصدی اسپورٹس کمپلیکس‘ کا سنگ بنیاد رکھا اور ممتاز سابق طلبا اور اعلیٰ کامیابی حاصل کرنے والوں کو اسکول کے سالانہ ایوارڈ پیش کیے۔ سندھیا اسکول 1897 میں قائم کیا گیا تھا اور یہ تاریخی قلعہ گوالیار کے اوپر ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔

برکس بزنس فورم لیڈرز ڈائیلاگ کے موقع پر وزیر اعظم کےپریس بیان کا متن

August 22nd, 10:42 pm

مجھے خوشی ہے کہ جنوبی افریقہ کی سرزمین پر قدم رکھنے کے ساتھ ہی ہمارے پروگرام کا آغاز برکس بزنس فورم کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کی برکس کاروباری فورم کے لیڈروں کے مذاکرات میں شرکت

August 22nd, 07:40 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 22 اگست 2023 کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں برکس کاروباری فورم کے لیڈروں کے مذاکرات میں شرکت کی۔

ہند -یو اے ای: موسمیاتی تبدیلی پر مشترکہ بیان

July 15th, 06:36 pm

ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے بنیادی اصولوں کا احترام کرتے ہوئے عالمی اجتماعی کارروائی اور ماحولیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی سی سی) اور پیرس معاہدے کی ذمہ دارییوں کے تحت موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کی فوری ضرورت کو تسلیم کیا ۔ رہنماؤں نے کلائمیٹ امبیشن ، ڈیکاربونائزیشن اور صاف توانائی پر تعاون کو بڑھانے اور یو این ایف سی سی سی کانفرنس آف پارٹیز کے 28ویں اجلاس سے ٹھوس اور بامعنی نتائج حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔

وزیر اعظم نے اپریل 2023 میں اب تک کی سب سے زیادہ جی ایس ٹی وصولی کی ستائش کی

May 01st, 07:06 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپریل 2023 کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ 1.87 لاکھ کروڑ روپے کی جی ایس ٹی ریونیو کی وصولی کو ”ہندوستانی معیشت کے لیے ایک بڑی خبر“ قرار دیا ہے۔

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ، مدھیہ پردیش گلوبل انویسٹر س سمٹ 2023 میں وزیر اعظم کے ویڈیوپیغام کا متن

January 11th, 05:00 pm

مدھیہ پردیش انویسٹر سمٹ کے لئے آپ سبھی انویسٹر س کا ،صنعت کاروں کا بہت بہت خیر مقدم ہے۔ ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں مدھیہ پردیش کا رول بہت اہم ہے۔ اعتماد اور عقیدہ ، روحانیت سے لے کر سیاحت تک ایگری کلچر سے لے کر ایجوکیشن اور اسکل ڈیولپمنٹ تک مدھیہ پردیش آج بھی ہے ،غضب بھی ہے اور بیدار بھی ہے ۔

وزیر اعظم نے اندور، مدھیہ پردیش میں مدھیہ پردیش گلوبل انویسٹرس سمٹ 2023 سے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا

January 11th, 11:10 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے اندور، مدھیہ پردیش میں عالمی سرمایہ کاروں کی سمٹ سے خطاب کیا۔ یہ چوٹی کانفرنس مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری کے متنوع مواقع کی نمائش کرے گی۔

‘اِنوسٹ کرناٹک 2022’ کی افتتاحی تقریب میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 02nd, 10:31 am

عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں دنیا کے کونے کونے سے آنے والے سبھی ساتھیو ہندوستان میں خوش آمدید، نماّ کرناٹک میں خوش آمدید اور نماّ بنگلور میں خوش آمدید، کل کرناٹک نے عالمی سرمایہ کاروں کے اجلاس میں یوم راجیوتسو منایا۔ میں کرناٹک کے لوگوں اور ان تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے کنڑ زبان کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں روایت کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی بھی ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہر طرف فطرت اور ثقافت کا شاندار امتزاج نظر آتا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے، جو اپنے شاندار فن تعمیر اور روز افزوں ترقی پذیر اسٹارٹ اپس کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ جب بھی ٹیلنٹ اور ٹیکنالوجی کی بات آتی ہے تو سب سے پہلا نام جو ذہن میں آتا ہے وہ برانڈ بنگلورو ہے، اور یہ نام نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں اپنی شناخت قائم کرچکا ہے۔ کرناٹک کی یہ سرزمین انتہائی خوبصورت قدرتی ہاٹ سپاٹ کے لیے مشہور ہے۔ یعنی نرم زبان کنڑ، یہاں کی بھرپور ثقافت اور کنڑ لوگوں کی ہر کسی کے لیے وابستگی سب کا دل جیت لیتی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ا ٓج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عالمی سرمایہ کاروں کی کانفرنس ’انویسٹ کرناٹک 2022‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

November 02nd, 10:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاست کے عالمی سرمایہ کاروں کی کانفرنس انوسٹ کرناٹک 2022 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

وزیر اعظم نے آج اپنی رہائش گاہ پر سکھ مندوبین سے ملاقات کی

September 19th, 03:28 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اپنی رہائش گاہ 7 لوک کلیان مار گ پر سکھوں کے ایک وفد سے ملاقات کی۔

وگیان بھون ، نئی دہلی میں قومی لاجسٹکس پالیسی کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کامتن

September 17th, 05:38 pm

میک ان انڈیا اور آتم نربھر بھارت بنتے بھارت کی بازگشت صرف بھارت میں نہیں باہر بھی سنائی دیتی ہے۔ آج بھارت برآمدات کے بڑے ہدف طے کر رہا ہے، پہلے تو یہ طے کرنا ہی بڑا مشکل رہتا ہے۔ اتنا بڑا، پہلے تو اتنا تھا، اب ایک دم ایسا۔ لیکن ایک مرتبہ طے ہو جائے تو ملک کر بھی دیتا ہے۔ ملک آج ان اہداف کو پورا کر رہا ہے۔ بھارت کے مینوفیکچرنگ شعبہ کی طاقت ایک طرح سے بھارت مینوفیکچرنگ کے مرکزکی شکل میں ابھر رہا ہے۔ یہ دنیا کے من میں مستحکم ہو رہا ہے۔ اسے تسلیم کیا جاچکا ہے۔ جو لوگ پی ایل آئی اسکیم کا مطالعہ کریں گے، ان کو پتہ چلے گا کہ دنیا نے اس کو تسلیم کر لیا ہے جی۔ ایسے میں قومی لاجسٹکس پالیسی، ہر شعبے کے لیے بہت ہی نئی توانائی لے کر آئی ہے۔ میں سبھی شراکت داران کو، تاجروں کو، کاروباریوں کو، برآمدکاروں کو، ملک کے کاشتکاروں کو، میں آج اس اہم پہل قدمی کے لیے جو اُن کے لیے ایک طرح سے جڑی بوٹی ان کے ہاتھ لگنے والی ہے، اس کے لیے ڈھیر ساری نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

PM launches National Logistics Policy

September 17th, 05:37 pm

PM Modi launched the National Logistics Policy. He pointed out that the PM Gatishakti National Master Plan will be supporting the National Logistics Policy in all earnest. The PM also expressed happiness while mentioning the support that states and union territories have provided and that almost all the departments have started working together.

Seventh meeting of Governing Council of NITI Aayog concludes

August 07th, 05:06 pm

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, today heralded the collective efforts of all the States in the spirit of cooperative federalism as the force that helped India emerge from the Covid pandemic.

وزیر اعظم نے جی ایس ٹی کے 5 سال مکمل ہونے کی ستائش کی

July 01st, 02:36 pm

وزیر اعظم نریندر مودی نے جی ایس ٹی کے 5 سال مکمل ہونے کی ستائش کی اور کہا کہ یہ ایک بڑی اصلاح ہے جس سے کاروبار میں مزید سہولت پیدا کی گئی ہے اور ایک ملک ایک ٹیکس کے ویژن کو پورا کیا گیا ہے۔