کوآپریٹو سیکٹر کے متعدد اہم اقدامات کے سنگ بنیاد/ افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 24th, 10:36 am

آج ’بھارت منڈپم‘ ترقی یافتہ ہندوستان کے امرت سفر میں ایک اور بڑی کامیابی کا گواہ ہے۔ ملک نے 'تعاون کے ذریعے خوشحالی' کا جو عزم لیا ہے آج ہم اس عزم کو پورا کرنے کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔ امداد باہمی کی طاقت زراعت اور کاشتکاری کی بنیاد کو مضبوط کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کرتی ہے۔ اس سوچ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے تعاون کی ایک الگ وزارت تشکیل دی۔ اور اب اسی سوچ کو ذہن میں رکھ کر آج کا پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ آج ہم نے اپنے کسانوں کے لیے دنیا کی سب سے بڑی اسٹوریج اسکیم شروع کی ہے۔ اس کے تحت ملک کے کونے کونے میں ہزاروں ویئر ہاؤوسز اور ہزاروں گودام بنائے جائیں گے۔ آج 18 ہزار پیک کی کمپیوٹرائزیشن کا بڑا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ تمام کام ملک میں زرعی انفراسٹرکچر کو نئی وسعت دیں گے اور زراعت کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑیں گے۔ میں ان اہم اور دور رس نتائج لانے والے پروگراموں کے لیے آپ سب کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں اور آپ کو بہت سی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کوآپریٹو سیکٹر کے لیے متعدد اہم اقدامات کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

February 24th, 10:35 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں کوآپریٹو سیکٹر کے لیے متعدد کلیدی اقدامات کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے ‘کوآپریٹو سیکٹر میں دنیا کے سب سے بڑے اناج ذخیرہ کرنے کے منصوبے’ کے پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کیا، جو 11 ریاستوں کی 11 پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ایس) میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے اس اقدام کے تحت گوداموں اور دیگر زرعی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے ملک بھر میں اضافی 500 پی اے سی ایس کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس اقدام کا مقصد پی اے سی ایس کے گوداموں کو خوراک کے اناج کی سپلائی چین کے ساتھ مربوط کرنا، نابارڈ کے تعاون سے اور نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) کی سربراہی میں ملک میں غذائی تحفظ کو مضبوط بنانا اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اس اقدام کو مختلف موجودہ اسکیموں جیسے ایگریکلچر انفرااسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف)، ایگریکلچر مارکیٹنگ انفرااسٹرکچر (اے ایم آئی) وغیرہ کے کنورجن کے ذریعے لاگو کیا جا رہا ہے۔ تاکہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے سبسڈیز اور سود میں رعایتی فوائد حاصل کرنے کے منصوبے میں حصہ لینے والے پی اے سی ایس کو اہل بنایا جاسکے۔ وزیر اعظم نے ملک بھر میں 18,000 پی اے سی ایس میں کمپیوٹرائزیشن کے ایک منصوبے کا بھی افتتاح کیا، جس کا مقصد ‘‘سہکار سے سمریدھی’’ کے حکومتی وژن کے مطابق کوآپریٹو سیکٹر کو زندہ کرنا اور چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو بااختیار بنانا ہے،

جی سی ایم ایم ایف، امول فیڈریشن کی گولڈن جوبلی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 22nd, 11:30 am

گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، گجرات کے مقبول وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی پرشوتم روپالا جی، پارلیمنٹ میں میرے ساتھی سی آر پاٹل، امول کے چیئرمین جناب شیامل بھائی، اوریہاں اتنی بڑی تعداد میں موجود میرے بھائیو اور بہنوں!

وزیر اعظم نے، گجرات کےاحمد آباد میں، گجرات کوآپریٹو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کی

February 22nd, 10:44 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، آج احمد آباد کےموٹیرا میں نریندر مودی اسٹیڈیم میں گجرات کوآپریٹو ملک مارکیٹنگ فیڈریشن (جی سی ایم ایم ایف) کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کو بھی دیکھا اور گولڈن جوبلی کافی ٹیبل بک کی نقاب کشائی بھی کی۔ جی سی ایم ایم ایف کوآپریٹیو کی لچک، ان کے کاروباری جذبے اور کسانوں کے مضبوط عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس نے امول کو دنیا کے مضبوط ترین ڈیری برانڈز میں سے ایک بنا دیا ہے۔

گجرات کے دیودر میں بناس ڈیری میں ترقیاتی اقدامات کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 19th, 11:02 am

آپ سب مزے میں ہیں۔ اب آپ سے معافی مانگ کر مجھے شروع میں تھوڑی ہندی بولنی پڑے گی۔ کیونکہ میڈیا کے دوستوں کی درخواست تھی کہ ہندی میں بات کریں تو بہتر رہے گا، اس لیے مجھے لگا کہ سب نہیں، ان کی کچھ باتیں تو مان لی جائیں۔

وزیراعظم نے بسنت کانتھا کے دیودر میں بانس ڈیری سنکل کو قوم کے نام وقف کیا اور مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

April 19th, 11:01 am

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ،آج بانس کنتھا ضلع میں دایودر کے مقام پر ایک نئے ڈیری کمپلیکس اور آلو کے پروسیسنگ کے ایک پلانٹ کو قوم کے نام وقف کیا،جسے 600 کروڑرو پے سے زیادہ لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ نیا ڈیری کمپلیکس ایک گرین فیلڈ پروجیکٹ ہے۔یہ تقریباََ 30 لاکھ لیٹر دودھ کی پروسیسنگ کرسکے گا، تقریباََ 80 ٹن مکھن پیداکرسکے گا، ایک لاکھ لیٹر آئس کریم ، اور 20 ٹن کنڈنس ملک (کھویا) اور 6 ٹن چاکلیٹ روزانہ پیدا کرسکے گا۔ آلو کی پروسیسنگ کا پلانٹ مختلف طرح کی پروسیسنگ آلو کی مصنوعات تیار کرے گا ، جن میں فرنچ فرائز، پٹاٹو چیپس، آلو ٹکی ، پٹیز وغیرہ شامل ہیں۔ ان میں بہت سی اشیاء کو دیگر ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے۔ یہ پلانٹ مقامی کسانوں کو با اختیار بنائیں گے اور خطے میں دیہی معیشت کو فرو غ دیں گے۔ وزیراعظم نے بانس کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن بھی قوم کے نام وقف کیا۔ یہ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کسانوں کو زراعت اور مویشی پروری سے متعلق کلیدی سائنسی معلومات فراہم کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ ریڈیو اسٹیشن تقریبا 1700 گاؤوں کے 5 لاکھ سے زیادہ کسانوں کو منسلک کرے گا۔ وزیراعظم نے پنیر کی مصنوعات کی پیدا وار کے لئے توسیع شدہ سہولیات اور پالنپور میں بانس ڈیری پلانٹ پر وھے پاؤڈر کی سہولیات کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے گجرات کے داما میں نامیاتی کھاد اور بائیو گیس پلانٹ کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔ وزیراعظم نے 100 ٹن کی صلاحیت کے 4 گوبر گیس کے پلانٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا ، جنہیں کھمانا ، رتن پورا- بھلڈی ، رادھن پور اور تھور میں قائم کیا جائے گا۔ گجرات کے وزیراعلی جناب بھوپند ربھائی پٹیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعظم 18 سے 20 اپریل تک گجرات کا دورہ کریں گے

April 16th, 02:36 pm

وزیراعظم جناب نریند ر مودی 18 سے 20 اپریل 2022 تک گجرات کا دورہ کریں گے۔ 18 اپریل کو شام6 بجے کے قریب وزیراعظم گاندھی نگر میں اسکولوں کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر ز کا دورہ کریں گے۔ 19 اپریل کو دن میں 9 بج کر 40 منٹ پر دیودَر، بناس کانٹھا میں بناس ڈیری سنکل میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے لئے وقف کریں گے یا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد دن میں ساڑھے 10 بجے کے قریب وزیراعظم گاندھی نگر میں عالمی آیوش سرمایہ کاری اور اختراع چوٹی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد ساڑھے 3 بجے وہ داہود میں آدی جاتی مہا سمیلن میں شرکت کریں گے اور کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے یا سنگ بنیاد رکھیں گے۔