جرمن کاروباری اداروں کی 18ویں ایشیا پیسفک کانفرنس ( اے پی کے -2024) میں وزیر اعظم کے کلیدی خطاب کا ترجمہ

October 25th, 11:20 am

آج کا دن بہت خاص ہے۔ میرے دوست چانسلر شولز چوتھی مرتبہ ہندوستان کے دورے پر آئے ہیں۔ ان کا پہلا دورہ میئر کی حیثیت سے تھا اور اس کے بعد تین مرتبہ چانسلر کے طور پر خدمات انجام دینے کے دوران ان کے دورے ہوئے ہیں، جس سے ہندوستان اور جرمنی کے تعلقات پر ان کی خصوصی توجہ اجاگر ہوتی ہے۔ جرمن کاروباری اداروں کی ایشیا پیسیفک کانفرنس 12 سال کے وقفے کے بعد ہندوستان میں منعقد کی جا رہی ہے۔