وزیراعظم نے ڈومینیکا کے وزیراعظم سے ملاقات کی
November 21st, 09:29 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جارج ٹاؤن، گیانا میں دوسرے بھارت-کیرکوم سربراہی اجلاس کے موقع پر ڈومینیکا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب روزویلٹ اسکریٹ سے ملاقات کی۔The bond between India & Guyana is of soil, of sweat, of hard work: PM Modi
November 21st, 08:00 pm
Prime Minister Shri Narendra Modi addressed the National Assembly of the Parliament of Guyana today. He is the first Indian Prime Minister to do so. A special session of the Parliament was convened by Hon’ble Speaker Mr. Manzoor Nadir for the address.وزیر اعظم نےگیانا کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا
November 21st, 07:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گیانا کی پارلیمنٹ کی قومی اسمبلی سے خطاب کیا۔ وہ ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں۔خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس عزت مآب اسپیکر جناب منظور نادر نے طلب کیا تھا۔وزیراعظم نے بارباڈوس کی وزیراعظم سے ملاقات کی
November 21st, 09:13 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بارباڈوس کی وزیر اعظم عزت مآب محترمہ میاں ایمور موٹلی سے 20 نومبر کو گیانا کے جارج ٹاؤن میں انڈیا-کیریکوم سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ۔ اس اعلیٰ سطحی ملاقات نے دونوں لیڈروں کو ہندوستان اور بارباڈوس کے درمیان باہمی تعلقات کی توثیق اور مضبوط بنانے کا موقع فراہم کیا۔دوسری انڈیا کیریکوم چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات
November 21st, 02:15 am
میرے دوست صدر عرفان علی اور وزیر اعظم ڈیکون مچل کے ساتھ دوسری بھارت-کیرکوم سمٹ کی میزبانی کرتے ہوئے مجھے دلی خوشی ہو رہی ہے۔ میں کیرکوم خاندان کے تمام اراکین کو دل سے خوش آمدید کہتا ہوں اور صدر عرفان علی کا اس سمٹ کے شاندار انعقاد کے لیے خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔دوسری ہندوستان-کیری کوم سمٹ
November 21st, 02:00 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی اور گریناڈا کے وزیراعظم، جناب ڈِکون مچیل، جو کہ اس وقت کیری کوم کے چیئرمین ہیں، نے 20 نومبر 2024 کو جارج ٹاؤن میں دوسری بھارت-کیری کوم سمٹ کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے گیانا کے صدرعزت مآب عرفان علی کا اس سمٹ کی میزبانی کے لیے شکریہ ادا کیا۔ پہلی بھارت-کیری کوم سمٹ 2019 میں نیو یارک میں ہوئی تھی۔ اس سمٹ میں گیانا کے صدر اور گریناڈا کے وزیراعظم کے علاوہ مندرجہ ذیل شخصیات نے شرکت کی:‘‘سماجی شمولیت و بھوک اور غربت کے خلاف لڑائی’’ کے موضوع پر جی 20 اجلاس میں وزیر اعظم کا خطاب
November 18th, 08:00 pm
نئی دہلی میں جی 20 سربراہ اجلاس میں کیے گئے عوام پر مرکوز فیصلے برازیل کی صدارت کے دوران آگے بڑھے ہیں ۔وزیر اعظم نے سماجی شمولیت و بھوک اور غربت کے خلاف لڑائی کے موضوع پر جی 20 اجلاس سے خطاب کیا
November 18th, 07:55 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ‘سماجی شمولیت اور بھوک اور غربت کے خلاف لڑائی’ کے موضوع پر جی 20 سربراہ اجلاس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم نے برازیل کے صدر عزت مآب جناب لوئس اناسیو لولا دا سلوا کا اجلاس کی میزبانی کرنے اور ان کی شاندار مہمان نوازی کے لیے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے پائیدار ترقیاتی اہداف پر مرکوز برازیل کے جی 20 ایجنڈے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نقطہ نظر نے عالمی جنوب کے خدشات کو اجاگر کیا اور نئی دہلی جی 20 سربراہ اجلاس کے عوام پر مرکوز فیصلوں کو آگے بڑھایا ۔ انہوں نے اس بات کو واضح کیاکہ ہندوستان کی جی 20 صدارت میں دیا گیا ‘‘ایک کرہ ارض ،ایک خاندان، ایک مستقبل’’ کا نعرہ ریو میں ہورہے بحث و مباحثہ میں مسلسل گونج رہا ہے ۔گرینڈ کمانڈر آف دا آرڈر آف نائجر ایوارڈسے نوازے جانے کے بعد وزیراعظم کے خطاب کا متن
November 17th, 08:30 pm
نائیجریا کے نیشنل ایوارڈ،‘گرینڈ کمانڈر آف دا آرڈر آف دا نائجر’ سے نوازے جانے پر میں آپ کا،حکومت اور نائیجیریا کی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں اس اعزاز کو عاجزی اور احترام کے ساتھ قبول کرتا ہوں اور میں اس اعزاز کو 140 کروڑ ہندوستانیوں اور بھارت- نائیجیریا کے درمیان گہری دوستانہ تعلقات کو وقف کرتا ہوں۔ یہ اعزاز ہمیں بھارت اور نائیجیریا کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی ترغیب دیتا رہے گا۔وزیر اعظم کو نائجر کے قومی ایوارڈ ’’گرینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف نائجر‘‘ سے کیا گیا سرفراز
November 17th, 08:11 pm
وفاقی جمہوریہ نائجر کے صدر،عزت مآب بولا احمد ٹینوبو نے اسٹیٹ ہاؤس کی ایک تقریب میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ان کی مدبرانہ صلاحیتوں اور ہندوستان-نائجر تعلقات کو فروغ دینے میں شاندار شراکت کے لئے قومی ایوارڈ ’’گرینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف نائجر‘‘ سے نوازا ہے ۔ ایک عالمی طاقتور رہنما کے طور پر حاصل کی گئی پوزیشن اور ان کی تبدل پسند حکمرانی نے سب کے لیے اتحاد، امن اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دیا ہے۔سولہویں برکس سربراہ کانفرنس کے مکمل اجلاس میں وزیر اعظم کا بیان
October 23rd, 05:22 pm
اور، ایک بار پھر میں برکس سے وابستہ نئے دوستوں کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتا ہوں۔ نئی شکل میں، برکس دنیا کے 40 فیصد آبادی اور تقریباً 30 فیصد معیشت کی نمائندگی کرتا ہے۔سولہویں برکس سربراہی کانفرنس کے محدود مکمل اجلاس میں وزیر اعظم کا بیان
October 23rd, 03:25 pm
میں آج کے اجلاس کے شاندار انعقاد کے لیے میں صدر پوتن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔سولہویں برکس سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم کی شرکت
October 23rd, 03:10 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روس کے کازان میں روس کی زیر صدارت منعقدہ 16ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔انیسویں ایسٹ ایشیا چوٹی اجلاس میں وزیر اعظم کے بیان کا انگریزی ترجمہ، وینٹیانے، لاؤ پی ڈی آر
October 11th, 08:15 am
بھارت نے مسلسل آسیان کے اتحاد اور مرکزیت کی حمایت کی ہے۔ آسیان ہندوستان کے انڈو پیسفک ویژن اور کواڈ تعاون کے لیے بھی اہم ہے۔ ہندوستان کے ‘‘انڈو پیسیفک اوشین انیشیٹو’’ اور ‘‘ہند پیسیفک پر آسیان آؤٹ لک’’ کے درمیان اہم مماثلتیں ہیں۔ ایک آزاد، کھلا، جامع، خوشحال، اور قواعد پر مبنی انڈو پیسفک پورے خطے کے امن اور ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔انیسویں مشرقی ایشیا چوٹی اجلاس میں وزیراعظم کی شرکت
October 11th, 08:10 am
وزیر اعظم (پی ایم) نے 11 اکتوبر 2024 کو لاؤ پی ڈی آر کے وینٹیانے میں 19ویں ایسٹ ایشیا سمٹ (ای اے ایس) میں شرکت کی۔وزیر اعظم 4 اکتوبر کو کوٹیلیہ اکنامک کانکلیو میں شرکت کریں گے
October 03rd, 10:50 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 4 اکتوبر کو تاج پیلس ہوٹل، نئی دہلی میں تقریباً 6:30 بجے شام کوٹیلیہ اکنامک کانکلیو میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔مشترکہ فیکٹ شیٹ: امریکہ اور ہندوستان جامع اور عالمی منصوبہ جاتی شراکت داری میں توسیع جاری رکھیں گے
September 22nd, 12:00 pm
آج، ریاستہائے متحدہ کے صدر جوزف آر بائیڈن اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ اور ہندوستان کی جامع اور عالمی منصوبہ جاتی شراکت داری ، 21 ویں صدی کی واضح شراکت داری، فیصلہ کن طور پر ایک ایسے اولوالعزم ایجنڈے پر کام کر رہی ہے جو عالمی بہبود کے لیے وقف ہے۔ دونوں رہنماوں نے ایک تاریخی دور کی عکاسی کی جس نے امریکہ اور ہندوستان کو اعتماد اور تعاون کی بے مثال سطح تک پہنچتے دیکھا ہے۔ قائدین نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ اور ہندوستان کی شراکت داری جمہوریت، آزادی، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق، تکثیریت اور سب کے لیے یکساں مواقع کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کیونکہ ہمارے ممالک مزیدمکمل یونین بننے اور ہماری مشترکہ تقدیر کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ قائدین نے اس پیشرفت کی ستائش کی جس نے ہندوستان اور امریکہ کی بڑی دفاعی شراکت داری کو عالمی سلامتی اور امن کا ستون بنا دیا ہے، جس میں آپریشنل رابطہ کاری ، معلومات کے تبادلے اور دفاعی صنعتی اختراع کے فوائد کو اجاگر کیا گیا ہے۔ صدر بائیڈن اور وزیر اعظم مودی نے قوی امید اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہ ہمارے عوام ، ہمارے شہری اور نجی شعبوں اور ہماری حکومتوں کی انتھک کوششوں نے گہرے تعلقات استوار کرنے کے لیے امریکہ اور ہندوستان کی شراکت داری کو مزید بلندیوں کی طرف گامزن کیا ہے۔ورلڈ ہیریٹیج کمیٹی کے 46ویں اجلاس کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 21st, 07:45 pm
آج ہندوستان گرو پورنیما کا مقدس تہوار منا رہا ہے۔ سب سے پہلے میں آپ سب کو اور تمام ہم وطنوں کو علم اور روحانیت کے اس تہوار پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ایسے اہم دن پر آج 46ویں ورلڈ ہیریٹیج کمیٹی کا اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ اور یہ تقریب ہندوستان میں پہلی بار منعقد کی جا رہی ہے، اور فطری طور پر مجھ سمیت تمام ہم وطن اس پر بہت خوش ہیں۔ میں اس موقع پر دنیا بھر سے آنے والے تمام معززین اور مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ خاص طور پر، میں یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آدرے اوزولے کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ ہر عالمی ایونٹ کی طرح یہ ایونٹ بھی ہندوستان میں کامیابی کے نئے ریکارڈ بنائے گا۔وزیر اعظم نے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے 46ویں اجلاس کا افتتاح کیا
July 21st, 07:15 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں بھارت منڈپم میں عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے 46ویں اجلاس کا افتتاح کیا۔ عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کی سالانہ میٹنگ ہوتی ہے اور عالمی ثقافتی ورثہ سے متعلق تمام معاملات کا انتظام کرنے اور عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل مقامات کے بارے میں فیصلہ کرنے کی ذمہ دار ہوتی ہے۔جی 7 اپولیا سربراہی اجلاس کے لیے اٹلی کے دورے کےلئے روانگی سے قبل وزیر اعظم کا بیان
June 13th, 05:51 pm
وزیر اعظم جارجیا میلونی کی دعوت پر، میں 14 جون 2024 کو جی 7 آؤٹ ریچ سمٹ میں شرکت کے لیے اٹلی کے اپولیا علاقے کا سفر کر رہا ہوں۔