دوسری انڈیا کیریکوم چوٹی کانفرنس میں وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات
November 21st, 02:15 am
میرے دوست صدر عرفان علی اور وزیر اعظم ڈیکون مچل کے ساتھ دوسری بھارت-کیرکوم سمٹ کی میزبانی کرتے ہوئے مجھے دلی خوشی ہو رہی ہے۔ میں کیرکوم خاندان کے تمام اراکین کو دل سے خوش آمدید کہتا ہوں اور صدر عرفان علی کا اس سمٹ کے شاندار انعقاد کے لیے خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔دوسری ہندوستان-کیری کوم سمٹ
November 21st, 02:00 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی اور گریناڈا کے وزیراعظم، جناب ڈِکون مچیل، جو کہ اس وقت کیری کوم کے چیئرمین ہیں، نے 20 نومبر 2024 کو جارج ٹاؤن میں دوسری بھارت-کیری کوم سمٹ کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے گیانا کے صدرعزت مآب عرفان علی کا اس سمٹ کی میزبانی کے لیے شکریہ ادا کیا۔ پہلی بھارت-کیری کوم سمٹ 2019 میں نیو یارک میں ہوئی تھی۔ اس سمٹ میں گیانا کے صدر اور گریناڈا کے وزیراعظم کے علاوہ مندرجہ ذیل شخصیات نے شرکت کی:وزیراعظم کی برازیل کے صدر سے ملاقات
November 20th, 08:05 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برازیل کے صدر عزت مآب لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا سے 19 نومبر کو ریو ڈی جنیرو میں جی20سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے صدر لولا کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور انہیں برازیل کی جی20اورآئی بی ایس اےکیصدارتوں کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے غربت اور بھوک کے خلاف عالمی اتحاد قائم کرنے کے برازیل کے اقدام کی ستائش کی اور اس کے لیے بھارت کی مضبوط حمایت سے آگاہ کیا۔ جی 20 ٹرائیکا کے رکن کے طور پر، وزیر اعظم نے پائیدار ترقی اور عالمی گورننس اصلاحات پر مرکوز برازیل کے جی 20 ایجنڈے کے لیے بھارت کی حمایت پر بھی زور دیا، جس نے گلوبل ساؤتھ کے خدشات کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے اگلے سال برکس اورکوپ 30 کی برازیل کی سربراہی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں بھارت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔پائیدار ترقی اور توانائی کی منتقلی کے موضوع پر جی-20 اجلاس میں وزیراعظم کا خطاب
November 20th, 01:40 am
آج کے اجلاس کا موضوع کافی اہم ہے، جو ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ نئی دہلی جی -20 چوٹی کانفرنس کے دوران، ہم نے ایس ڈی جیز کو تیز کرنے کے لیے وارانسی ایکشن پلان کو اپنایا تھا ۔ 2030 تک قابل تجدید توانائی کو تین گنا کرنے اور توانائی کی کارکردگی کی شرح کو دوگنا کرنے کا عزم کیا گیا تھا۔ برازیل کی صدارت میں ان کے نفاذ کو ترجیح دی گئی ہے۔ ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں، میں آپ کے سامنے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کے تئیں ہندوستان کے عزم اور کوششوں کو پیش کرنا چاہتا ہوں۔وزیر اعظم نے پائیدار ترقی اور توانائی کی منتقلی پرجی-20 اجلاس سے خطاب کیا
November 20th, 01:34 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پائیدار ترقی اور توانائی کی منتقلی سے متعلق جی-20 چوٹی کانفرنس کے اجلاس سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئی دہلی میں منعقدہ جی-20 سربراہ اجلاس کے دوران، گروپ نے 2030 تک قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو تین گنا اور توانائی کی کارکردگی کی شرح کو دوگنا کرنے کا عہد کیا تھا۔ انہوں نے پائیدار ترقی کی ان ترجیحات کو آگے بڑھانے کے برازیل کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔تیسرے کوٹیلیہ آرتھ شاستر کنکلیو 2024 میں وزیر اعظم کے خطاب کا اصل متن
October 04th, 07:45 pm
کنکلیو میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن جی، انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک گروتھ کے صدر این کے سنگھ جی، ہندوستان اور بیرون ملک کے دیگر معززین، خواتین و حضرات!وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں کوٹلیہ اکنامک کنکلیو کے تیسرے ایڈیشن سے خطاب کیا
October 04th, 07:44 pm
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں کوٹلیہ اکنامک کنکلیو سے خطاب کیا۔ وزارت خزانہ کے اشتراک سے انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک گروتھ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے کوٹلیہ اکنامک کنکلیو میں ماحول دوست منتقلی کی مالی اعانت، جغرافیائی و اقتصادی تقسیم اور ترقی کے مضمرات اور لچک کو برقرار رکھنے کے لیے پالیسی اقدامات کے اصولوں جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔گاندھی نگر، گجرات میں ری-انویسٹ2024 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 16th, 11:30 am
گجرات کے گورنر جناب آچاریہ دیوورت جی ، گجرات کے وزیر اعلی جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جناب چندرابابو نائیڈو جی، راجستھان کے وزیر اعلی جناب بھجن لال شرما جی، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی جناب موہن یادو جی، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ جی کو بھی یہاںدیکھ رہا ہوں میں ، گوا کے وزیر اعلیٰ بھی نظر آ رہے ہیں اور کئی ریاستوں کے وزیر توانائی بھی مجھے نظر آ رہے ہیں۔ اسی طرح غیر ملکی مہمانان، جرمنی کی اکنامک کوآپریشن منسٹر، ڈنمارک کے انڈسٹری بزنس منسٹر، کابینہ کے میرے ساتھی پرہلاد جوشی، شری پد نائک جی، اور دنیا کے کئی ممالک سے آئے ہوئے تمام مندوبین، خواتین و حضرات!وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گاندھی نگر، گجرات میں قابل تجدید توانائی سے متعلق سرمایہ کاروں کی چوتھی میٹنگ اور ایکسپو (ری-انویسٹ) کا افتتاح کیا
September 16th, 11:11 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات میں مہاتما مندر، گاندھی نگر میں چوتھی عالمی قابل تجدید توانائی سے متعلق سرمایہ کاروں کی چوتھی عالمی میٹنگ اور ایکسپو (ری-انوسٹ) کا افتتاح کیا۔ 3 روزہ سربراہی اجلاس ہندوستان کی 200 جی ڈبلیو سے زیادہ غیر قدرتی ایندھن کی تنصیب کی قابل ذکر کامیابی میں اہم شراکت داروں کو اعزاز دیتا ہے۔ جناب مودی نے نمائش کا واک تھرو بھی کیا جس میں سرکاری اور نجی شعبے کی کمپنیوں، اسٹارٹ اپس اور صنعت کے بڑے کاروباریوں کی جدید اختراعات کی نمائش کی گئی۔NDA formed on principles of 'Nation First', not for power: Shri Narendra Modi Ji
June 07th, 12:15 pm
Speaking at the NDA parliamentary meeting in the Samvidhan Sadan, Shri Narendra Modi Ji said the NDA was an organic alliance and said the group worked on the principle of 'Nation First'. He asserted that the alliance was the most successful in India's political history.Shri Narendra Modi Ji addresses the NDA Parliamentary Meet in the Samvidhan Sadan
June 07th, 12:05 pm
Speaking at the NDA parliamentary meeting in the Samvidhan Sadan, Shri Narendra Modi Ji said the NDA was an organic alliance and said the group worked on the principle of 'Nation First'. He asserted that the alliance was the most successful in India's political history.بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے وزارتی اجلاس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 14th, 02:45 pm
بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی وزارتی میٹنگ میں سب کو نمسکار۔ یہ بات اہم ہے کہ آئی ای اے اپنے قیام کی50 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ اس کامیابی کے لیے مبارکباد۔ میں اس اجلاس کی مشترکہ صدارت کرنے کے لیے آئرلینڈ اور فرانس کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے وزارتی اجلاس سے خطاب کیا
February 14th, 02:39 pm
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بین الاقوامی توانائی ایجنسی کو اس کے قیام کی 50ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور اس اجلاس کی مشترکہ صدارت کرنے پر آئرلینڈ اور فرانس کا شکریہ ادا کیا۔گوا میں انڈیا انرجی ویک 2024 کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کا متن
February 06th, 12:00 pm
گوا کے گورنر جناب پی ایس سری دھرن پلئی جی، گوا کے نوجوان وزیر اعلیٰ جناب پرمود ساونت جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی ہردیپ سنگھ پوری جی، رامیشور تیلی جی، مختلف ملکوں سے آئے معزز مہمان، خواتین و حضرات۔وزیر اعظم نے انڈیا انرجی ویک 2024 کا افتتاح کیا
February 06th, 11:18 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گوا میں، انڈیا انرجی ویک 2024 کا افتتاح کیا۔ انڈیا انرجی ویک 2024 ،ہندوستان کی سب سے بڑی اور توانائی کی واحد نمائش اور کانفرنس ہے، جس میں ہندوستان کے توانائی کی منتقلی کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے، پوری توانائی کی اقداری سلسلے کو یکجا کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے تیل اور گیس کے عالمی سی ای اوز اور ماہرین کے ساتھ گول میز کانفرنس بھی کی۔پنڈت مدن موہن مالویہ کی کلیات کے اجرا کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 25th, 04:31 pm
کابینہ میں میرے ساتھی جناب انوراگ ٹھاکر جی، ارجن رام میگھوال جی، مہامنا سمپورنا وانگ مایا کے ایڈیٹر ان چیف میرے بہت پرانے دوست رام بہادر رائے جی، مہامنا مالویہ مشن کے صدر پربھو نارائن شریواستو جی، اسٹیج پر بیٹھے تمام سینئر ساتھی، خواتین و حضرات،وزیر اعظم نے پنڈت مدن موہن مالویہ کی 162ویں یوم پیدائش کے موقع پر ’ان کے مجتمع کاموں‘ کا اجرا کیا
December 25th, 04:30 pm
مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کی 162ویں یوم پیدائش کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں ایک پروگرام میں ’پنڈت مدن موہن مالویہ کے مجتمع کام‘ کی 11 جلدوں کی پہلی سیریز کا اجرا کیا۔ جناب مودی نے پنڈت مدن موہن مالویہ کو گلہائے عقیدت بھی پیش کیے۔ بنارس ہندو یونیورسٹی کے نامور بانی، پنڈت مدن موہن مالویہ کا جدید ہندوستان کے بانیوں میں بھی ایک اہم مقام ہے۔ انہیں ایک ممتاز عالم اور مجاہد آزادی کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے لوگوں میں قومی شعور بیدار کرنے کے لیے بے پناہ کام کیے۔کینیا کے صدر کے دورہ ہند کے دوران، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پریس بیان کا متن
December 05th, 01:33 pm
ہندوستان کی خارجہ پالیسی میں افریقہ کو ہمیشہ اعلیٰ ترجیحی مقام دیا گیا ہے۔سی او پی-28 کے ایچ او ایس/ایچ او جی کے اعلیٰ سطحی حصے کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کا خصوصی خطاب
December 01st, 03:55 pm
ہم سب کی کاوشوں سے یہ یقین بڑھ گیا ہے کہ عالمی فلاح کے لیے سب کے مفادات کا تحفظ ضروری ہے، سب کی شرکت ضروری ہے۔وائس آف گلوبل ساؤتھ کی دوسری سربراہ کانفرنس کے دوران وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات کا متن
November 17th, 04:03 pm
دوسری وائس آف گلوبل ساوتھ سمٹ کے افتتاحی اجلاس میں ، 140 کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے، میں آپ سبھی کا تہہ دل سے خیرمقدم کرتا ہوں۔ وائس آف گلوبل ساؤتھ 21ویں صدی کی بدلتی ہوئی دنیا کا سب سے منفرد پلیٹ فارم ہے۔ جغرافیائی طور پر گلوبل ساؤتھ تو ہمیشہ سے رہا ہے۔ لیکن اسے اس طرح سے وائس پہلی بار مل رہی ہے۔اور یہ ہم سبھی کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہوا ہے۔ ہم 100 سے زیادہ الگ الگ ممالک ہیں، لیکن ہمارے مفاد یکساں ہیں، ہماری ترجیحات یکساں ہیں۔