گوا میں نویں عالمی آیوروید کانگریس کے اختتامی اجلاس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 11th, 04:15 pm

میں گوا کی خوبصورت سرزمین پر عالمی آیوروید کانگریس کے لیے ہندوستان اور بیرون ملک سے جمع ہوئے آپ تمام دوستوں کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔ عالمی آیوروید کانگریس کی کامیابی کے لیے میں آپ سب کو تہہ دل سے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔عالمی آیوروید کانگریس کا انعقاد ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہندوستان کی آزادی کے امرت کال کا سفر شروع ہوچکا ہے۔ اپنے علم و سائنس اور ثقافتی تجربے کے ذریعہ دنیا کی فلاح و بہبود کا عزم امرت کال کا ایک بڑا ہدف ہے۔ اور، آیوروید اس کے لیے ایک مضبوط اور موثر ذریعہ ہے۔ ہندوستان اس سال جی 20گروپ کی صدارت اور میزبانی بھی کر رہا ہے۔ ہم نےجی 20 چوٹی کانفرنس کا تھیم بھی رکھا ہے – ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل! آپ سب عالمی آیوروید کانگریس کے اس پروگرام میں ایسےہی موضوعات پر گفتگو کریں گے اور پوری دنیا کی صحت کے لیے صلاح و مشورہ کریں گے۔ مجھے خوشی ہے کہ دنیا کے 30 سے ​​زیادہ ممالک نے آیوروید کو روایتی ادویات کے نظام کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ ہمیں مل کر اسے زیادہ سے زیادہ ممالک میں لے جانا ہے، آیوروید کو شناخت دلانی ہے۔

PM addresses valedictory function of 9th World Ayurveda Congress

December 11th, 04:00 pm

PM Modi addressed the valedictory function of the 9th World Ayurveda Congress. He also inaugurated three National Ayush Institutes. Dwelling upon the philosophical underpinnings of Ayurveda the PM said, Ayurveda goes beyond treatment and promotes wellness, as he pointed out that the world is shifting towards this ancient way of life after going through various changes in trends.

PM greets citizens on Dhanteras

October 22nd, 08:40 pm

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has greeted the citizens on the auspicious occasion of Dhanteras. Highlighting the close association of Dhanteras with health and wellness, the Prime Minister recognised the global attention drawn towards India’s traditional medicines & Yoga and lauded the efforts of those working in these fields. He also shared his recent speech at the Global Ayush Summit.

گاندھی نگر، گجرات میں عالمی آیوش سرمایہ کاری و اختراعی اجلاس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 20th, 03:53 pm

ماریشس کے محترم وزیر اعظم پروِند جگناتھ جی، ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس، گجرات کے پرجوش وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی سربانند سونووال جی، منسکھ بھائی منڈاویہ جی، مہندر بھائی مونجپرا جی، تمام سفارت کار، ملک اور بیرون ملک سے آئے سائنسدانوں، تاجروں اور ماہرین، خواتین و حضرات!

وزیراعظم نے گاندھی نگر میں عالمی آیوش سرمایہ کاری اور اختراعی سربراہ کانفرنس کا افتتاح کیا

April 20th, 11:01 am

وزیراعظم جناب نریند رمودی نے گجرات کے شہر گاندھی نگر کے مہا تما مندر میں عالمی آیوش سرمایہ کاری اور اختراعی سربراہ کانفرنس کا آج افتتاح کیا۔ اس موقع پر ماریشش کے وزیراعظم جناب پروند کمار جگن ناتھ اور عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریسز موجود تھے۔ اس کے علاوہ مرکزی وزراء ڈاکٹر منسکھ مانڈویا، جناب سربا نند سونووال، جناب منجا پاڑا مہندر بھائی اور گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپیندر بھائی پٹیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تین روزہ اس سربراہ کانفرنس میں 5 مکمل اجلاس ، 8 گول میز کانفرنس، 6 ورکشاپ اور دو سمپوزیم شامل ہوں گے، جس میں تقریبا 90 سرکردہ مقررین اور 100 نمائش کار شامل ہوں گے۔ یہ سربراہ کانفرنس سرمایہ کاری کے امکانات کو وا کرے گی اور اختراع ، تحقیق و ترقی، اسٹارٹ حیاتیاتی نظام، اور تندرستی کی صنعت کو فروغ دے گی۔ یہ صنعت کے قائدین، تعلیمی ماہرین اور اسکالروں کو یکجا کرنے میں مدد دے گی اور مستقبل اشتراک کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔