‘‘سماجی شمولیت و بھوک اور غربت کے خلاف لڑائی’’ کے موضوع پر جی 20 اجلاس میں وزیر اعظم کا خطاب
November 18th, 08:00 pm
نئی دہلی میں جی 20 سربراہ اجلاس میں کیے گئے عوام پر مرکوز فیصلے برازیل کی صدارت کے دوران آگے بڑھے ہیں ۔وزیر اعظم نے سماجی شمولیت و بھوک اور غربت کے خلاف لڑائی کے موضوع پر جی 20 اجلاس سے خطاب کیا
November 18th, 07:55 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ‘سماجی شمولیت اور بھوک اور غربت کے خلاف لڑائی’ کے موضوع پر جی 20 سربراہ اجلاس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم نے برازیل کے صدر عزت مآب جناب لوئس اناسیو لولا دا سلوا کا اجلاس کی میزبانی کرنے اور ان کی شاندار مہمان نوازی کے لیے شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے پائیدار ترقیاتی اہداف پر مرکوز برازیل کے جی 20 ایجنڈے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نقطہ نظر نے عالمی جنوب کے خدشات کو اجاگر کیا اور نئی دہلی جی 20 سربراہ اجلاس کے عوام پر مرکوز فیصلوں کو آگے بڑھایا ۔ انہوں نے اس بات کو واضح کیاکہ ہندوستان کی جی 20 صدارت میں دیا گیا ‘‘ایک کرہ ارض ،ایک خاندان، ایک مستقبل’’ کا نعرہ ریو میں ہورہے بحث و مباحثہ میں مسلسل گونج رہا ہے ۔