جی -20وزرائے تعلیم کی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
June 22nd, 11:00 am
میں جی 20 وزرائے تعلیم کے اجلاس کے لیے ہندوستان میں آپ کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ تعلیم نہ صرف وہ بنیاد ہے جس پر ہماری تہذیب کی بنیاد رکھی گئی ہے بلکہ یہ انسانیت کے مستقبل کی معمار بھی ہے۔ بحیثیت وزراء تعلیم، آپ شیرپا ہیں جو سب کے لیے ترقی، امن اور خوشحالی کی ہماری کوششوں میں بنی نوع انسان کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ ہندوستانی صحیفوں میں، تعلیم کے کردار کو خوشی لانے کے لیے کلیدی قرار دیا گیا ہے۔ ودھیہ دداتی ونین ونیاد یاتی پاترتام۔پاتر توات دھنماپروتی دھنہ دھرم تتہ سکھم۔ اس کا مطلب ہے: اصل علم سے عاجزی پیدا ہوتی ہے۔ عاجزی سے قابلیت آتی ہے۔ قابلیت سے ہی دولت ملتی ہے۔ دولت انسان کو اچھے کام کرنے کے قابل بناتی ہے۔ اور، یہ وہی ہے جو خوشی لاتا ہے. یہی وجہ ہے کہ ہندوستان میں ہم نے ایک شاندار اور جامع سفر کا آغاز کیا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ بنیادی خواندگی ہمارے نوجوانوں کے لیے ایک مضبوط بنیاد کی تشکیل کرتی ہے اور ہم اسے ٹیکنالوجی کے ساتھ بھی جوڑ رہے ہیں۔ اس کے لیے، ہم نے ‘‘فہم اور عدد کے ساتھ پڑھنےمیں پختگی کے لیے قومی پہل ’’، یا ‘‘نپون بھارت ’’ پہل شروع کی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ‘‘بنیادی خواندگی اور شماریات’’ کو آپ کے گروپ نے بھی ایک ترجیح کے طور پر شناخت کیا ہے۔ ہمیں 2030 تک اس پر طے وقت کے ساتھ کام کرنے کا عزم کرنا چاہیے۔وزیر اعظم نے جی 20 وزرائے تعلیم کے اجلاس سے خطاب کیا
June 22nd, 10:36 am
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم نہ صرف وہ بنیاد ہے جس پر ہماری تہذیب کی تعمیر ہوئی ہے بلکہ یہ انسانیت کے مستقبل کی معمار بھی ہے۔ وزیر اعظم نے وزرائے تعلیم کو شیرپا کہا اور کہا کہ وہ بنی نوع انسان کی سب کے لیے ترقی، امن اور خوشحالی کی کوششوں میں رہنمائی کر رہے ہیں۔ جناب مودی نے روشنی ڈالی کہ ہندوستانی صحیفے تعلیم کے کردار کو خوشی لانے کی کلید کے طور پر بیان کرتے ہیں۔ سنسکرت شلوک کی تلاوت کرتے ہوئے جس کا مطلب ہے کہ 'حقیقی علم عاجزی دیتا ہے، عاجزی سے قابلیت آتی ہے، قابلیت سے دولت ملتی ہے، دولت انسان کو اچھے کام کرنے کے قابل بناتی ہے، اور یہی خوشی لاتی ہے'، وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان ایک ہمہ گیر اور جامع سفرپر گامزن ہوا ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ بنیادی خواندگی نوجوانوں کے لیے ایک مضبوط بنیاد بناتی ہے اور ہندوستان اسے ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑ رہا ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے ‘سمجھ اور اعداد و شمار کے ساتھ پڑھنے میں مہارت کے لیے قومی اقدام’ یا ‘نپن بھارت’ اقدام پر روشنی ڈالی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ جی 20 کی جانب سے بھی ‘بنیادی خواندگی اور اعداد و شمار’ کو ایک ترجیح کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ انہوں نے 2030 تک مقررہ وقت میں اس پر کام کرنے پر بھی زور دیا۔گاندھی گرام دیہی انسٹی ٹیوٹ، ڈنڈیگل کی 36ویں تقسیم اسناد کی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 11th, 04:20 pm
یہاں جلسہ تقسیم اسناد میں آنا میرے لیے بہت متاثر کن تجربہ ہے۔ گاندھی گرام کا افتتاح خود مہاتما گاندھی نے کیا تھا۔ قدرتی خوبصورتی، مستحکم دیہی زندگی، سادہ لیکن فکری ماحول، یعنی یہاں دیہی ترقی کے مہاتما گاندھی کے نظریات کی روح دیکھی جا سکتی ہے۔ میرے نوجوان دوستو، آپ سب ایک بہت اہم وقت پر فارغ التحصیل ہو رہے ہیں۔ گاندھیائی اقدار بہت اہمیت کے حامل ہوتی جا رہی ہیں۔ چاہے تنازعات کو ختم کرنے کے بارے میں ہو، یا موسمیاتی بحران کے بارے میں، مہاتما گاندھی کے خیالات میں آج کے بہت سے سلگتے ہوئے مسائل کے جوابات موجود ہیں۔ گاندھیائی طرز زندگی کے طالب علموں کے طور پر، آپ کے پاس بڑے کارنامے انجام دینے کا بہترین موقع ہے۔PM attends 36th Convocation Ceremony of Gandhigram Rural Institute at Dindigul, Tamil Nadu
November 11th, 04:16 pm
PM Modi attended the 36th Convocation Ceremony of Gandhigram Rural Institute at Dindigul in Tamil Nadu. The Prime Minister mentioned that Mahatma Gandhi’s ideals have become extremely relevant in today’s day and age, be it ending conflicts or climate crises, and his ideas have answers to many challenges that the world faces today.ہندوستان کی G20 قیادت کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کی نقاب کشائی کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 08th, 07:31 pm
میرے پیارے ہم وطنوں اور عالمی برادری کے تمام اہل خانہ، کچھ دنوں بعد یکم دسمبر سے، ہندوستان G-20 کی صدارت کرے گا۔ یہ ہندوستان کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔ آج اس تناظر میں اس سربراہی اجلاس کی ویب سائٹ، تھیم اور لوگو کا اجرا کیا گیا ہے۔ میں اس موقع پر تمام ہم وطنوں کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے بھارت کی جی-20 صدارت کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کی رونمائی کی
November 08th, 04:29 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے بھارت کی جی -20 صدارت کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کی رونمائی کی۔نئی دہلی میں پی ایم-کسان سمان سمیلن 2022 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
October 17th, 11:11 am
ہر طرف تہواروں کی گونج سنائی دے رہی ہے، دیوالی دروازے پر دستک دے رہی ہے۔ اور آج اسی احاطے میں ایک ایسا موقع ہے، اسی احاطے میں، ایک ہی پلیٹ فارم پر، اسٹارٹ اپس ہیں اور ملک کے لاکھوں کسان ہیں۔ جئے جوان، جئے کسان، جئے وگیان اور جئے انوسندھان، ایک طرح سے، یہ تقریب، ہمیں اس منتر کی ایک زندہ شکل نظر آتی ہے۔PM inaugurates PM Kisan Samman Sammelan 2022 at Indian Agricultural Research Institute, New Delhi
October 17th, 11:10 am
The Prime Minister, Shri Narendra Modi inaugurated PM Kisan Samman Sammelan 2022 at Indian Agricultural Research Institute in New Delhi today. The Prime Minister also inaugurated 600 Pradhan Mantri Kisan Samruddhi Kendras (PMKSK) under the Ministry of Chemicals & Fertilisers. Furthermore, the Prime Minister also launched Pradhan Mantri Bhartiya Jan Urvarak Pariyojana - One Nation One Fertiliser.گلوبل اِنوویشن سمٹ 2021 کے افتتاحی اجلاس سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 18th, 03:57 pm
نئی دہلی، 18/نومبر 2021 ۔ کابینہ میں میرے ساتھی جناب من سکھ بھائی، انڈین فارماسیوٹیکل الائینس کے صدر جناب سمیر مہتا، کیڈیلا ہیلتھ کیئر لمیٹڈ کے چیئرمین جناب پنکج پٹیل اور ممتاز شرکاء،وزیر اعظم نے دوا سازی کے شعبے کی پہلی عالمی اختراعی سمٹ کا افتتاح کیا
November 18th, 03:56 pm
نئی دہلی،18 نومبر، 2021/وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دوا سازی کے شعبے کی پہلی عالمی اختراع سمٹ کا افتتاح کیا۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈاویا اس موقعے پر موجود تھے۔انڈین اسپیس ایسوسی ایشن کےآغاز کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن
October 11th, 11:19 am
آپ کی منصوبہ بندی کو جان کر، آپ کے وژن کو سن کر، آپ تمام ہی حضرات کا جوش و خروش دیکھ کر، میرا حوصلہ اور بھی بڑھ گیا ہے۔وزیراعظم نے انڈین اسپیس ایسوسی ایشن کا آغاز کیا
October 11th, 11:18 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےآج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انڈین اسپیس ایسوسی ایشن (آئی ایس پی اے) کا آغاز کیا۔ انہوں نے اس موقع پر خلائی صنعت کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی۔حقائق نامہ: کواڈ رہنماؤں کی چوٹی ملاقات
September 25th, 11:53 am
نئی دہلی 25 ستمبر 2021: 24ستمبر کوصدر بائیڈن نے چار ملکوں کے رہنماؤں آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن ، ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی ، اور جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہائیڈ سوگا کی وائٹ ہاؤس میں اولین ذاتی طور پر شرکت والی سربراہ کانفرنس کی میز بانی کی۔ رہنماؤں نے 21 ویں صدی کی آزمائشوں پر ہمارے تعلقات کو عمیق بنانے اور عملی تعاون کو آگے بڑھانے والے بلند عزائم سے بھر پور اقدامات پیش کئے: ان آزمائشوں کا تعلق عالمی وبا کوویڈ 19 کے خاتمے ، بشمول پیداوار میں اضافے اور محفوظ اور مؤثر ویکسین تک رسائی؛ اعلی معیار کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے؛آب و ہوا کے بحران کا مقابلہ کرنے؛ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں ، خلائی اور سائبرسیکیوریٹی پر شراکت اور ہمارے تمام ممالک میں نسلِ آئندہ کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے سے ہے۔شریل بھکتی ویدانت سوامی پربھو پاد جی کے 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 01st, 04:31 pm
ہرے کرشن! آج کے اس مقدس موقع پر ہمارے ساتھ جڑ رہے ملک کے وزیر ثقافت جناب کشن ریڈی، اسکان بیورو کے صدر جناب گوپال کرشن گوسوامی جی، اور دنیا کے الگ الگ ملکوں سے ہمارے ساتھ جڑے ہوئے سبھی ساتھی، کرشن کے عقیدت مندو!وزیر اعظم نے شریل بھکتی ویدانت سوامی پربھو پاد جی کے 125ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک خصوصی یادگاری سکہ جاری کیا
September 01st, 04:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شریل بھکتی ویدانت سواجی پربھو پاد جی کے 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک خصوصی یادگاری سکہ جاری کیا۔ ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے مرکزی وزیر، جناب جی کشن ریڈی دیگر لوگوں کے ساتھ اس موقع پر موجود تھے۔کووِن عالمی اجلاس2021 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
July 05th, 03:08 pm
نئی دہلی، 05 جولائی: معزز وزراء ، سینئر افسران ، شعبہ صحت کے ماہرین ، اور پوری دنیا سے ہمارے ساتھ جڑنے والے دوستوں،وزیراعظم نے کووِن عالمی اجلاس سے خطاب کیا ، بھارت کووڈ-19 سے نمٹنے کی غرض سے کوون پلیٹ فارم کو پوری دنیا کی عوام کے لئے ایک ڈیجیٹل سہولت کے طور پر پیش کررہا ہے
July 05th, 03:07 pm
نئی دہلی، 05 جولائی2021: وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج کووِن عالمی اجلاس سے خطاب کیا ہے جبکہ بھارت نے کووڈ-19 سے نمٹنے کی غرض سےدنیا کو عوام کے لئے ایک ڈیجیٹل ماڈل کے طور پر کووِن پلیٹ فارم پیش کیا ہے ۔ہمیں دنیا کے کونے کونے میں یوگا کو پہنچانے کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں کرنی چاہئے:وزیر اعظم مودی
June 21st, 08:40 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوگا آچاریوں اور یوگا پرچارک اور یوگا کے عمل سے جوڑے ہر ایک کو تلقین کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ یوگا دنیا کے کونے کونے تک پہنچے ۔ وہ یوگا کے ساتویں بین الاقوامی دن کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔کووڈ سے متاثر دنیا کیلئے یوگا امید کی ایک کرن ہے،وزیر اعظم مودی کا بیان
June 21st, 08:37 am
یوگا کے ساتویں بین الاقوامی دن کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عالمی وبا کے دوران یوگا کے کردار کے بارے میں بات کی ۔انہوں نے کہا کہ یوگا اس مشکل گھڑی میں لوگوں کیلئے ایک وسیلہ ثابت ہوا ہے اور اس نے لوگوں کو طاقت فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس عالمی وبا کے دوران تمام ملکوں کیلئے یہ آسان تھا کہ وہ یوگا دن کو بھول جائیں کیونکہ یہ ان کی ثقافت کے مزاج کے مطابق نہیں ہےلیکن اس کے بجائے یوگا نے پوری دنیا میں ایک جوش اور ولولہ بڑھایا ہے۔یوگ کے بین الاقوامی دن پروزیراعظم کاخطاب
June 21st, 06:42 am
آج جب پوری دنیا کوورناوباء کا مقابلہ کررہی ہے تویوگا بھی امید کی ایک کرن بناہواہے ۔ گذشتہ دوسالوں سے دنیا بھرکے ملکوں میں اورہندوستان میں بھلے ہی کوئی بڑا عوامی پروگرام منعقد نہیں ہواہے لیکن یوگا کے دن کے تئیں لوگوں کے جوش میں ذرابھی کمی نہیں آئی ہے ۔ کوروناکے باوجود اس بار کے یوگا کے دن کا موضوع ‘‘صحت کے لئے یوگا’’ نے کروڑوں لوگوں نے یوگا کے تئیں جوش کو اوربھی بڑھادیاہے ۔ میں آج یوم یوگا پر یہ خواہش کرتاہو ں کہ ہرملک ، ہرسماج اورہرشخص صحت مند رہے ، سب مل جل کرایک دوسرے کی طاقت بنیں ۔