سولہویں برکس سربراہ کانفرنس کے مکمل اجلاس میں وزیر اعظم کا بیان

October 23rd, 05:22 pm

اور، ایک بار پھر میں برکس سے وابستہ نئے دوستوں کا تہہ دل سے خیر مقدم کرتا ہوں۔ نئی شکل میں، برکس دنیا کے 40 فیصد آبادی اور تقریباً 30 فیصد معیشت کی نمائندگی کرتا ہے۔

سولہویں برکس سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم کی شرکت

October 23rd, 03:10 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روس کے کازان میں روس کی زیر صدارت منعقدہ 16ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

گجرات کے احمد آباد میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 16th, 04:30 pm

گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت جی، ریاست کے مقبول وزیر اعلی بھوپیندر بھائی پٹیل، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی سی آر پاٹل، ملک کے مختلف حصوں سے اس پروگرام سےجڑے ہوئے سبھی معززگورنر، نائب وزرائے اعلیٰ، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی، دیگر عوامی نمائندے اوربڑی تعداد میں یہاں موجود میرے پیارے بھائیو ں اور بہنوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے احمد آباد، گجرات میں 8,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

September 16th, 04:02 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج احمد آباد، گجرات میں ریلوے، سڑک، بجلی، ہاؤسنگ اور مالیاتی شعبوں کے 8,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس سے پہلے دن میں، جناب مودی نے احمد آباد اور بھوج کے درمیان ہندوستان کی پہلی نمو بھارت ریپڈ ریل کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ناگپور سے سکندرآباد، کولہاپور سے پونے، آگرہ کینٹ سے بنارس، درگ سے وشاکھا پٹنم، پونے سے ہبلی، اور وارانسی سے دہلی تک کی پہلی 20 بوگیوں والی وندے بھارت ٹرینوں کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے انٹرنیشنل فنانشل سروسز سینٹرز اتھارٹی کے سنگل ونڈو آئی ٹی سسٹم (ایس ڈبلیو آئی ٹی ایس) کا آغاز کیا۔

بوئنگ انڈیا انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سنٹر کے افتتاح اور بوئنگ سُکنیا پروگرام کے آغاز پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 19th, 03:15 pm

کرناٹک کے گورنر محترم تھاور چند جی گہلوت، وزیر اعلیٰ محترم سدھا رمیا جی، کرناٹک اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر آر اشوک جی، ہندوستان میں بوئنگ کمپنی کی سی ای او محترمہ اسٹیفنی پوپ، دیگر انڈسٹری پارٹنرز، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم نے بنگلورو، کرناٹک میں نئے جدید ترین بوئنگ انڈیا انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کیمپس کا افتتاح کیا

January 19th, 02:52 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بینگلورو، کرناٹک میں نئے جدید ترین بوئنگ انڈیا انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر (بی ای آئی ٹی سی ) کیمپس کا افتتاح کیا۔ 1,600 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے بنایا گیا 43 ایکڑ پر محیط یہ کیمپس امریکہ سے باہر بوئنگ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ وزیر اعظم نے بوئنگ سکنیا پروگرام کا بھی آغاز کیا جس کا مقصد ملک کے بڑھتے ہوئے ہوا بازی کے شعبے میں ہندوستان بھر سے زیادہ لڑکیوں کے داخلے میں مدد کرنا ہے۔

وزیراعظم نے گفٹ سٹی میں گلوبل فن ٹیک فورم میں شرکت کی

January 10th, 10:06 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گفٹ سٹی میں، گلوبل فن ٹیک فورم میں شرکت کی۔

گجرات کے شہر گاندھی نگر میں درخشاں گجرات سمٹ 2024 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 10th, 10:30 am

آپ سبھی کو 2024 کے لیے بہت سی نیک خواہشات! حال ہی میں ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہوئے ہیں۔ اور اب بھارت اگلے 25 سال کے ہدف پر کام کر رہا ہے۔ ہم نے ہندوستان کو اس وقت تک ترقی یافتہ بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے جب ہندوستان اپنی آزادی کے 100 سال کا جشن منائے گا۔ اور اس لیے یہ 25 سالہ دور ہندوستان کا امرت کال ہے۔ یہ نئے خوابوں، نئی قراردادوں اور ہمیشہ نئی کامیابیوں کا دور ہے۔ اس امرت کال میں یہ پہلا درخشاں گجرات گلوبل سمٹ منعقد ہو رہا ہے۔ اور اسی وجہ سے اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ اس چوٹی کانفرنس میں آنے والے 100 سے زیادہ ممالک کے نمائندے ہندوستان کی ترقی کے سفر میں اہم معاون ہیں۔ میں آپ سب کو خوش آمدید کہتاہوں اور آپ کا استقبال کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہاکہ ایک دنیا، ایک خاندان، ایک مستقبل کے اصول اب عالمی فلاح و بہبود کی شرط بن چکے ہیں

January 10th, 09:40 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 کے 10ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ اس سال کے سربراہ اجلاس کا موضوع ’گیٹ وے ٹو دی فیوچر‘ ہے اور اس میں 34 شراکت دار ممالک اور 16 شراکت دار تنظیموں کی شرکت شامل ہے۔ شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کی جانب سے اس سمٹ کو شمال مشرقی خطے میں سرمایہ کاری کے مواقع کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم 8 سے 10 جنوری تک گجرات کا دورہ کریں گے

January 07th, 03:11 pm

9 جنوری کو، صبح تقریباً 9:30 بجے، وزیر اعظم گاندھی نگر کے مہاتما مندر پہنچیں گے، جہاں وہ عالمی قائدین کے ساتھ باہمی میٹنگوں کا اہتمام کریں گے، بعد ازاں، وہ سرکردہ عالمی کارپوریشنوں کے سی ای او حضرات کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے۔ تقریباً 3 بجے، وہ وائبرینٹ گجرات عالمی تجارتی شو کا افتتاح کریں گے۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

December 09th, 11:09 am

انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن میں آپ سب کا خیر مقدم ہے۔ مجھے یاد ہے جب ہم دسمبر 2021 میں پہلے انفینٹی فورم کے دوران ملے تھے، وبائی مرض کی وجہ سے دنیا میں کتنی غیر یقینی صورتحال تھی۔ ہر کوئی عالمی اقتصادی ترقی سے پریشان تھا اور یہ تشویش آج بھی ختم نہیں ہوئی۔ آپ سب جغرافیائی سیاسی کشیدگی، بلند افراط زر اور قرضوں کی سطح کی مشکلات کو بخوبی جانتے ہیں۔ ایسے وقت میں ہندوستان استحکام اور ترقی کی ایک روشن مثال کے طور پر ابھرا ہے۔ ایسے اہم دور میں گفٹ سٹی میں 21ویں صدی کی معاشی پالیسیوں پر غور و خوض گجرات کو فخر سے بلند کرے گا۔ ویسے آج میں گجرات کے لوگوں کو ایک اور چیز کی مبارکباد دوں گا۔ حال ہی میں گجرات کے روایتی رقص گربا کو یونیسکو نے دائمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا ہے۔ یہ اپنے آپ میں ایک بڑی کامیابی ہے۔ گجرات کی کامیابی ملک کی کامیابی ہے۔

وزیر اعظم کا انفینٹی فورم 2.0 سے خطاب

December 09th, 10:40 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے فن ٹیک پر ایک عالمی تھاٹ لیڈرشپ پلیٹ فارم انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن سے خطاب کیا۔ انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن کا اہتمام حکومت ہند کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر بین الاقوامی مالیاتی خدمات کے مراکز سے متعلق اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) اور گفٹ سٹی کے ذریعے وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 کی ایک پیشگی تقریب کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن کا تھیم’گفٹ – آئی ایف ایس سی: نئے دور کی عالمی مالیاتی خدمات کے لئے نرو سینٹر‘ ہے۔

وزیر اعظم 9 دسمبر کو انفینٹی فورم 2.0 سے خطاب کریں گے

December 07th, 03:05 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 9 دسمبر 2023 کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن ، فن ٹیک پر ایک عالمی تھاٹ لیڈر شپ پلیٹ فارم سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم حاضرین سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعظم 12 مئی کو گجرت کا دورہ کریں گے

May 11th, 12:50 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 مئی کو گجرات کا دورہ کریں گے اور صبح ساڑھے دس بجے کے آس پاس احمد آباد میں اکھل بھارتیہ شکشا سنگھ ادھی ویشن میں شرکت کریں گے اس کے بعد وہ گاندھی نگر میں دوپہر بارہ بجے تقریباً 4400 کروڑ روپے مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔سہ پہر تین بجے کے قریب وزیر اعظم گفٹ سٹی کا دورہ کریں گے ۔

GIFT City celebrates both wealth and wisdom: PM Modi

July 29th, 03:42 pm

PM Modi laid the foundation stone of the headquarters building of the International Financial Services Centres Authority (IFSCA) in GIFT City, Gandhinagar. The Prime Minister noted that GIFT City was making a strong mark as a hub of commerce and technology. GIFT City celebrates both wealth and wisdom, he remarked.

PM lays foundation stone of IFSCA headquarters at GIFT City in Gandhinagar

July 29th, 03:41 pm

PM Modi laid the foundation stone of the headquarters building of the International Financial Services Centres Authority (IFSCA) in GIFT City, Gandhinagar. The Prime Minister noted that GIFT City was making a strong mark as a hub of commerce and technology. GIFT City celebrates both wealth and wisdom, he remarked.

’ترقی اور خواہش مند معیشت کے لیے مالی بندوبست‘ پر بجٹ کے بعد ویبینار میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 08th, 02:23 pm

سب سے پہلے تو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آپ سب کو مبارک باد اور یہ بھی فخر کی بات ہے کہ ہم آج جب بجٹ کے بارے میں چرچہ کر رہے ہیں توبھارت جیسے وسیع و عریض ملک کی وزیر خزانہ بھی ایک خاتون ہیں، جنہوں نے اس بار ملک کا بڑا ترقی پسند بجٹ دیا ہے۔

وزیر اعظم نے ‘ترقی اور توقعاتی معیشت کے لیے فنانسنگ’ کے موضوع پر مابعد بجٹ ویبنار سے خطاب کیا

March 08th, 11:57 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ‘ ترقی اور پر اُمنگ معیشت کے لیے مالی اعانت’ کے موضوع پر ما بعد بجٹ ویبنار سے خطاب کیا۔ یہ دسواں ما بعد بجٹ ویبنار ہے جس سے وزیر اعظم نے خطاب کیا۔

انفینٹی فورم 2021 کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن

December 03rd, 11:23 am

ٹیکنالوجی اور فائنانس کی دنیا کے میرے ہم وطن ساتھیو، 70 سے زیادہ ملکوں کے لاکھوں شرکاء۔

وزیراعظم نے مالیاتی ٹکنالوجی (فن ٹیک ) کے قائدانہ فورم ،‘ ان فنیٹی فورم ’ کا افتتاح کیا

December 03rd, 10:00 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مالیاتی ٹکنالوجی کے قائدانہ فورم ، ‘ ان فنیٹی فورم ’کا افتتاح کیا ۔