وزیر اعظم نے آریہ سماج کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا

November 22nd, 03:09 am

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج گیانا کے شہر جارج ٹاؤن میں آریہ سماج کے یادگاری ستون پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جناب مودی نے گیانا میں بھارتی ثقافت کو محفوظ رکھنے میں آریہ سماج کی کوششوں اور ان کے کردار کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سال خاص طور پر اہم ہے کیونکہ ہم سوامی دیانند سرسوتی کی 200 ویں جینتی منا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے سرینام کے صدر سے ملاقات کی

November 21st, 10:57 pm

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے 20 نومبر کو گیانا کے شہر جورج ٹاؤن میں دوسرے ہندوستان-کیریکوم سربراہی اجلاس کے دوران، سورینام کے صدر محترم چندرکاپرساد سنٹوکھی سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے گریناڈا کے وزیراعظم سے ملاقات کی

November 21st, 10:44 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 20 نومبر کو جارج ٹاؤن، گیانا میں دوسرے انڈیا-کیرکوم سمٹ کے موقع پر گریناڈا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب ڈکن مچل سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

November 21st, 10:42 pm

وزیر اعظم نے ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کی جانب سے بھارت کے معروف یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) پلیٹ فارم کو اپنانے پر وزیر اعظم راؤلی کو مبارکباد دی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے شعبے میں مزید تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے وزیر اعظم راؤلی کی رواں سال کے اوائل میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی پر بھی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے گیانا میں ہندوستانی باشندوں کی آمد سے متعلق یادگار کا دورہ کیا

November 21st, 10:00 pm

وزیر اعظم نے آج جارج ٹاؤن کے مونیومنٹ گارڈنز میں ہندوستانی آمد کی یادگار کا دورہ کیا۔ گیانا کے وزیر اعظم بریگیڈیئر (سبکدوش) مارک فلپس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ہندوستانی ارائیول مونیومنٹ پر وزیراعظم کی جانب سے گلہائے عقیدت پیش کئے جانے کے دوران تاسا ڈرم کے ایک گروپ نے ان کا استقبال کیا۔ یادگار پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہندوستانی باشندوں کی جدوجہد اور قربانیوں اور گیانا میں ہندوستانی ثقافت اور روایت کے تحفظ اور فروغ میں ان کی اہم شراکت کو یاد کیا۔ انہوں نے یادگار پر بیل پترکا پودا لگایا۔

وزیر اعظم نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

November 21st, 09:57 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گیانا کے جارج ٹاؤن کے تاریخی پرومینیڈ گارڈنز میں مہاتما گاندھی کے مجسمے پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے باپو کی امن اور عدم تشدد کی لازوال اقدار کو یاد کیا ، جو انسانیت کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔ یہ مجسمہ 1969 میں گاندھی جی کے 100 ویں یوم پیدائش کی یاد میں نصب کیا گیا تھا۔

وزیراعظم نے ڈومینیکا کے وزیراعظم سے ملاقات کی

November 21st, 09:29 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جارج ٹاؤن، گیانا میں دوسرے بھارت-کیرکوم سربراہی اجلاس کے موقع پر ڈومینیکا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب روزویلٹ اسکریٹ سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے اینٹیگوا اور باربوڈا کے وزیراعظم سے ملاقات کی

November 21st, 09:37 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اینٹیگوا اور باربوڈا کے وزیر اعظم عزت مآب جناب گیسٹن براؤن سے 20 نومبر کو جارج ٹاؤن، گیانا میں دوسرے بھارت-کیری کام سربراہ کانفرنس کے موقع پرملاقات کی۔

وزیراعظم نے بارباڈوس کی وزیراعظم سے ملاقات کی

November 21st, 09:13 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بارباڈوس کی وزیر اعظم عزت مآب محترمہ میاں ایمور موٹلی سے 20 نومبر کو گیانا کے جارج ٹاؤن میں انڈیا-کیریکوم سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ۔ اس اعلیٰ سطحی ملاقات نے دونوں لیڈروں کو ہندوستان اور بارباڈوس کے درمیان باہمی تعلقات کی توثیق اور مضبوط بنانے کا موقع فراہم کیا۔

وزیر اعظم نے گیانا کے صدر سے سرکاری سطح پر بات چیت کی

November 21st, 04:23 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 20 نومبر کو جارج ٹاؤن کے اسٹیٹ ہاؤس میں عزت مآب ڈاکٹر محمد عرفان علی سے ملاقات کی۔ اسٹیٹ ہاؤس پہنچنے پر صدر علی نے ان کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر دیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور گیانا کے صدر ڈاکٹر عرفان علی نے ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ تحریک میں حصہ لیا

November 20th, 11:27 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور گیانا کے صدر ڈاکٹر عرفان علی نے گیانا کے جارج ٹاؤن میں ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ تحریک میں حصہ لیا۔ جناب مودی نے اسے پائیداری کے لیے مشترکہ عزم کے طور پر تشبیہ دی۔