وزیر اعظم نے 2025-26 کی دوسری سہ ماہی میں ہندوستان کی مضبوط 8.2 فیصد جی ڈی پی کی ترقی کا خیرمقدم کیا

November 28th, 06:24 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تازہ ترین جی ڈی پی اعداد و شمار کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ بھارت کی معیشت نے مالی سال 2025-26 کی دوسری سہ ماہی میں بہترین 8.2 فیصد ترقی درج کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی حکومت کی ترقی پسند پالیسیوں اور اصلاحات کے اثرات کی عکاس ہے، نیز بھارت کے عوام کی محنت اور کاروباری جذبے کا نتیجہ بھی ہے۔ جناب مودی نے زور دیا کہ حکومت اصلاحات کو آگے بڑھانے اور ہر شہری کے لیے آسان زندگی کو مضبوط کرنے کے لیے پُرعزم ہے تاکہ ترقی کے فوائد معاشرے کے تمام طبقات تک پہنچ سکیں۔

بھوٹان کے عزت مآب چوتھے شاہ کے 70ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

November 11th, 12:00 pm

آج کا دن بھوٹان کے لیے، بھوٹان کے شاہی خاندان کے لیے، اور ان تمام لوگوں کے لیے جو عالمی امن میں یقین رکھتے ہیں، انتہائی اہم ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی بھوٹان کے تھمپو میں چانگلی متھانگ سلیبریشن گراؤنڈ میں ایک اجتماع سے خطاب کیا

November 11th, 11:39 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھوٹان کے تھمپو میں چانگلی میتھانگ سلیبریشن گراؤنڈ میں ایک اجتماع سے خطاب کیا ۔ وزیر اعظم نے بھوٹان کے بادشاہ ، عزت مآب جگمے کھیسر نامگیئل وانگچک اور چوتھے بادشاہ عزت مآب ، جگمے سنگے وانگچک کو دلی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر شاہی خاندان کے معزز اراکین ، بھوٹان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب شیرنگ توبگے اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں ۔

قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘ کے 150 برس مکمل ہونے پر سال بھر چلنے والی یادگار تقریب کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

November 07th, 10:00 am

وندے ماترم، یہ لفظ ایک منتر ہے، ایک توانائی ہے، ایک خواب ہے، ایک عزم ہے۔ وندے ماترم، یہ ایک لفظ ماں بھارتی کی سادھنا ہے، مادر وطن کی عبادت ہے۔ وندے ماترم، یہ ایک لفظ ہمیں تاریخ میں لے جاتا ہے۔ یہ ہمارے اعتماد کو، ہمارے حال کو اعتماد سے بھر دیتا ہے اور ہمارے مستقبل کو یہ نیا حوصلہ دیتا ہے کہ ایسا کوئی عزم نہیں، ایسا کوئی ارادہ نہیں جس کی تکمیل نہ ہو سکے۔ ایسا کوئی ہدف نہیں جو ہم ہندوستانی حاصل نہ کر سکیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قومی گیت ‘وندے ماترم’ کے 150 سال مکمل ہونے پر ایک سال تک جاری رہنے والی یادگاری تقریب کا افتتاح کیا

November 07th, 09:45 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں قومی گیت ‘وندے ماترم’ کے 150 سال مکمل ہونے کے ایک سال تک جاری رہنے والی یادگاری تقریب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ‘وندے ماترم’ محض کچھ الفاظ نہیں بلکہ یہ ایک منتر، ایک توانائی، ایک خواب اور ایک پختہ عزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ‘ وندے ماترم‘ ماں بھارتی کے تئیں عقیدت اور روحانی جذبہ کو مجسم کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے الفاظ ہمیں ہماری تاریخ سے جوڑتا ہے، ہمارے حال کو اعتماد سے بھرتا ہے اور ہمارے مستقبل کو یہ یقین کرنے کی ہمت پر ابھارتا ہے کہ کوئی بھی عزم اور کوئی ہدف ہماری دسترس سے باہر نہیں ۔

یشو بھومی ، دہلی میں سیمیکون انڈیا 2025 کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 02nd, 10:40 am

مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی اشونی ویشنو جی ، دہلی کی وزیر اعلی ریکھا گپتا جی ، اڈیشہ کے وزیر اعلی موہن چرن ماجھی جی ، مرکزی وزیر مملکت جیتین پرساد جی ، ایس ای ایم آئی کے صدر اجیت منوچا جی ، ہندوستان اور بیرون ملک سے سیمی کنڈکٹر صنعت کے سی ای اوز اور ان کے ساتھی ، مختلف ممالک سے یہاں آئے ہمارے معزز مہمان ، اسٹارٹ اپس سے وابستہ کاروباری افراد اورمختلف ریاستوں کے میرے نوجوان طلباء دوست ، خواتین اور معزز افراد!

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں سیمیکان انڈیا 2025 کا افتتاح کیا

September 02nd, 10:15 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نےہندوستان کے سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کو نمایاں طور پر فروغ دینے کے مقصد سے آج نئی دہلی کے یشوبھومی میں ’سیمیکان انڈیا – 2025‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہندوستان اور بیرونِ ملک سے آنے والے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے سی ای او اور ان کے رفقاء کار کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ انہوں نے مختلف ممالک سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں، اسٹارٹ اپس سے وابستہ صنعت کاروں اور ملک کی مختلف ریاستوں سے آنے والے نوجوان طلبہ کا خیر مقدم کیا۔

اے بی پی نیٹ ورک انڈیا @2047 سمٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 06th, 08:04 pm

آج صبح سے ہی بھارت منڈپم کا یہ اسٹیج ایک فعال پلیٹ فارم بنا ہوا ہے۔ ابھی مجھے آپ کی ٹیم سے چند منٹ ملنے کا موقع ملا۔ یہ سربراہ اجلاس تنوع سے بھرا ہوا ہے۔ بہت سے عظیم لوگوں نے اس سمٹ میں رنگ بھرے ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب کو بھی بہت اچھا تجربہ ہوا ہوگا۔ اس سمٹ میں نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد کی موجودگی شاید اپنے آپ میں اس کی انفرادیت بن گئی ہے۔ خاص طور پر ہماری ڈرون دیدیوں نے ، لکھپتی دیدیوں نے ، جنہوں نےاپنے تجربات بتائے۔ ابھی جب میں ان تمام اینکرز سے ملا، تو میں دیکھ رہا تھا کہ وہ اتنے جوش و خروش سے اپنے تجربات بتا رہی تھیں، ان کے ایک ایک ڈائیلاگ ان کو یاد تھے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اپنے آپ میں ایک بہت حوصلہ افزا موقع رہا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اے بی پی نیٹ ورک انڈیا@2047 سمٹ سے خطاب کیا

May 06th, 08:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں اے بی پی نیٹ ورک انڈیا@2047 سمٹ میں شرکت کی۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت منڈپم میں آج صبح سے ہی پروگرام کی دھوم ہے۔ انہوں نے منتظمہ ٹیم کے ساتھ اپنی بات چیت کا ذکر کیا اور سمٹ کے بھرپور تنوع کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کئی معزز شخصیات کی شرکت پر خوشی کااظہار کیا جنہوں نے تقریب کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون کیا۔ وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تمام شرکاء کا انتہائی مثبت تجربہ ہے۔ سربراہی اجلاس میں نوجوانوں اور خواتین کی نمایاں موجودگی پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے خاص طور پر ڈرون دیدیوں اور لکھپتی دیدیوں کے اشتراک کردہ متاثر کن تجربات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کہانیاں ترغیب کا ذریعہ ہیں۔

کیرالہ کے ترواننت پورم میں ویزنجم بین الاقوامی بندرگاہ کو ملک کے نام وقف کرتے ہوئے وزیر اعظم کی تقریر کا متن

May 02nd, 02:06 pm

آج بھگوان آدی شنکراچاریہ کا یوم پیدائش ہے۔ تین سال پہلے ستمبر میں، مجھے ان کی جائے پیدائش کھیترام جانے کی سعادت نصیب ہوئی۔ مجھے خوشی ہے کہ میرے پارلیمانی حلقہ کاشی میں وشوناتھ دھام کمپلیکس میں آدی شنکراچاریہ جی کا عظیم الشان مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔ مجھے اتراکھنڈ کے کیدارناتھ دھام میں آدی شنکراچاریہ جی کے دیوی مجسمے کی نقاب کشائی کرنے کا شرف بھی حاصل ہوا ہے۔ اور آج دیو بھومی اتراکھنڈ میں کیدارناتھ مندر کے دروازے کھل گئے ہیں۔ کیرالہ سے آکر آدی شنکراچاریہ نے ملک کے مختلف کونوں میں خانقاہیں قائم کرکے ملک کے شعور کو بیدار کیا۔ میں اس پروقار موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیرالہ میں 8,800 کروڑ روپے کی ویزنجم بین الاقوامی بندرگاہ کو قوم کے نام وقف کیا

May 02nd, 01:16 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کیرالہ کے ترواننت پورم میں 8,800 کروڑ روپے مالیت کی ویزنجم انٹرنیشنل ڈیپ واٹر ملٹی پرپز سی پورٹ (بین الاقوامی گہرے سمندر کی کثیر مقصدی بندرگاہ) کو قوم کے نام وقف کیا۔بھگوان آدی شنکراچاریہ کے یوم پیدائش کے مبارک موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ تین سال قبل ستمبر میں انہیں آدی شنکراچاریہ کی قابل احترام جائے پیدائش کا دورہ کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آدی شنکراچاریہ کا شاندار مجسمہ ان کے پارلیمانی حلقے کاشی میں وشوناتھ دھام کمپلیکس میں نصب کیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ تنصیب آدی شنکراچاریہ کی بے پناہ روحانی حکمت اور تعلیمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید روشنی ڈالی کہ انہیں اتراکھنڈ کے مقدس کیدارناتھ دھام میں آدی شنکراچاریہ کے مجسمے کی نقاب کشائی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج ایک اور خاص موقع ہے، کیونکہ کیدارناتھ مندر کے کپاٹ عقیدت مندوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ کیرالہ سے تعلق رکھنے والے آدی شنکراچاریہ نے ملک کے مختلف حصوں میں مٹھ قائم کیے، جس سے ملک کا شعور بیدار ہوا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی کوششوں نے ایک متحد اور روحانی طور پر روشن خیال بھارت کی بنیاد رکھی۔

ممبئی میں ویوز سمٹ سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

May 01st, 03:35 pm

آج مہاراشٹرچا استھاپنا دوس.چھترپتی شیواجی مہاراجانچیہ یا بھومی تیل سرو بندھو-بھگینینی مہاراشٹر دناچیہ کھوپ کھوپ شوبھیچچھا!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویوز 2025 کا افتتاح کیا

May 01st, 11:15 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جیو ورلڈ سنٹر،ممبئی میں ہندوستان کی اپنی نوعیت کی پہلی ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ اِنٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) 2025 کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آج منائے جانے والے یوم مہاراشٹر اور یوم گجرات کے موقع پر سب لوگوں کو مبارکباد دی۔ تمام بین الاقوامی معززین، سفیروں اور تخلیقی صنعت سے وابستہ سربراہوں کی موجودگی کو تسلیم کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اجتماع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نےکہا کہ 100 سے زائد ممالک کے فنکار، اختراع کار، سرمایہ کار اور پالیسی ساز ٹیلنٹ اور تخلیقی صلاحیتوں کے عالمی ماحولیاتی نظام کی بنیاد رکھنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ‘‘ویوز محض مخفف اصطلاح نہیں ہے، بلکہ ایک لہر ہے جو ثقافت، تخلیقی صلاحیتوں اور ہمہ گیر رابطے کی نمائندگی کرتی ہے۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ اس سمٹ سے فلموں، موسیقی، گیمنگ، اینی میشن اورقصہ گوئی کی وسیع دنیا کی نمائش ہوتی ہے، جو فنکاروں اور تخلیق کاروں کو مربوط اور باہمی تال میل کرنے کے لیے عالمی پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے اس تاریخی موقع پر تمام شرکاء کو مبارکباد دی اور ہندوستان اور بیرون ملک سے آنے والے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

نیوز 18 رائزنگ بھارت سمٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 08th, 08:30 pm

آپ نے مجھے اس سمٹ کے ذریعے ملک اور دنیا کے معزز مہمانوں سے، آپ کے حاضرین سے جڑنے کا موقع دیا ہے، میں نیٹ ورک 18 کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ نے اس سال کی سمٹ کو بھارت کے نوجوانوں کی اُمنگوں سے جوڑا ہے۔اس سال کے آغاز میں، ویوکانند جینتی کے دن، یہیں بھارت منڈپ میں وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ ہوا تھا۔ تب میں نے نوجوانوں کی آنکھوں میں دیکھا تھا، خوابوں کی چمک، عزم کی طاقت اور بھارت کو ترقی یافتہ بنانے کا جنون، 2047 تک ہم بھارت کو جس بلندی پر لے جانا چاہتے ہیں، جس روڈ میپ کو لے کر ہم چل رہے ہیں، اس کے قدم قدم پر اگر منتھن ہوگا، تو یقیناً امرت نکلے گا۔ اور یہی امرت، امرت کال کی پیڑھی کو توانائی دے گا، سمت دے گا اور بھارت کو رفتار دے گا۔ میں آپ کو اس سمٹ کی مبارکباد دیتا ہوں، نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیوز 18 رائزنگ بھارت سمٹ سے خطاب کیا

April 08th, 08:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں نیوز 18 رائزنگ بھارت سمٹ سے خطاب کیا ۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس سمٹ کے ذریعے ہندوستان اور دنیا بھر کے معزز مہمانوں سے رابطہ قائم کرنے کا موقع فراہم کرنے پر نیٹ ورک 18 کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اس سال کی سربراہ کانفرنس کی ہندوستان کے نوجوانوں کی امنگوں پر توجہ مرکوز کرنے کی تعریف کی ۔ اس سال کے شروع میں بھارت منڈپم میں سوامی وویکانند جینتی کے موقع پر منعقدہ 'وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ' کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ، انہوں نے ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے نوجوانوں کے خوابوں ، عزم اور جذبے پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے 2047 تک ہندوستان کی ترقی کے روڈ میپ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر قدم پر مسلسل غور و فکر سے قیمتی بصیرت حاصل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بصیرت امرت کال کی نسل کو توانائی فراہم کرے گی ،اس کی رہنمائی کرے گی اور اس میں تیزی لائے گی ۔ انہوں نے سمٹ کی کامیابی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

ٹی وی 9 سمٹ 2025 میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

March 28th, 08:00 pm

ٹی وی 9 نیٹ ورک میں علاقائی ناظرین کی بڑی تعداد ہے۔ اور اب TV9 کا عالمی آڈینس بھی تیار ہو رہا ہے۔ اس چوٹی کانفرنس میں بہت سے ممالک سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی باشندے خاص طور پر براہ راست جڑے ہوئے ہیں۔ میں یہاں سے بہت سے ممالک کے لوگوں کو بھی دیکھ رہا ہوں، وہ وہاں سے ویو کر رہے ہیں، ہوسکتا ہے، میں سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ یہاں نیچے اسکرین پر ، میں ہندوستان کے کئی شہروں میں بیٹھے تمام ناظرین کو برابر کے جوش و خروش سے دیکھ رہا ہوں، میری طرف سے ان کا بھی خیر مقدم ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ٹی وی 9 سربراہ اجلاس 2025 سے خطاب کیا

March 28th, 06:53 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ٹی وی 9 سربراہ اجلاس 2025 میں شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ٹی وی 9 کی پوری ٹیم اور اس کے ناظرین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی 9 کے ناظرین کا علاقائی حلقہ وسیع ہے، اور مزید کہا کہ اب عالمی ناظرین بھی تیار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ہندوستانی تارکین وطن کا بھی خیرمقدم کیا اور انہیں سلام پیش کیا جنہوں نے اس تقریب سے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے رابطہ کیا تھا۔

ریپبلک پلینری سمٹ 2025 میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 06th, 08:05 pm

آپ لوگ سب تھک گئے ہوں گے، ارنب کی تیز آواز سے کان تو ضرورتھک گئے ہوں گے، بیٹھئے ارب، ابھی الیکشن کا موسم نہیں ہے۔ سب سے پہلے میں ریپبلک ٹی وی کو اس اختراعی تجربے کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔ آپ لوگوں نے نوجوانوں کو گراس روٹ لیول پر شامل کرکے اور اتنے بڑے مقابلے کا انعقاد کرکے یہاں لائے ہیں۔ جب ملک کا نوجوان قومی مباحثے میں شامل ہوتا ہے تو خیالات میں نیا پن آتا ہے، یہ پورے ماحول کو نئی توانائی سے بھر دیتا ہے اور ہم یہاں اس وقت وہی توانائی محسوس کر رہے ہیں۔ ایک طرح سے نوجوانوں کی شمولیت سے ہم ہر بندھن کو توڑ سکتے ہیں، حد سے آگے بڑھ سکتے ہیں، پھر بھی کوئی مقصد ایسا نہیں جو حاصل نہ کیا جا سکے۔ کوئی منزل ایسی نہیں جس تک نہ پہنچا جا سکے۔ ریپبلک ٹی وی نے اس سمٹ سربراہ کانفرنس لیے ایک نئے تصور پر کام کیا ہے۔ میں اس سربراہی اجلاس کی کامیابی کے لیے آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ویسے اس میں میرا تھوڑا سا ذاتی مفاد بھی ہے، میں پچھلے کچھ دنوں سے سوچ رہا ہوں کہ مجھے ایک لاکھ نوجوانوں کو سیاست میں لانا ہے اور وہ ایک لاکھ اپنے خاندانوں میں سب سے پہلے آنے والے ہیں، تو ایک طرح سے اس طرح کے واقعات میرے اس مقصد کے لیے زمین تیار کر رہے ہیں۔ دوسرا میرا ذاتی ذاتی فائدہ یہ ہے کہ جو لوگ 2029 میں ووٹ ڈالنے جائیں گے، وہ نہیں جانتے کہ 2014 سے پہلے اخبارات کی سرخیاں کیا ہوا کرتی تھیں، وہ نہیں جانتے، 12-12، 10-10 لاکھ کروڑ کے گھپلے ہوتے تھے، وہ نہیں جانتے اور جب وہ 2029 میں ووٹ ڈالنے جائیں گے، تو ان کے سامنے موزنے کے لئے کچھ نہیں ہوگا او ر اس لئےمجھے اس کسوٹی سےآگے جانا ہے اور پختہ یقین ہے کہ یہ جو پس منظر تیار ہو رہا ہے نا ، وہ اس کام کو ضرور کر دے گا۔

وزیر اعظم جناب نریندرمودی کا ریپبلک پلینری سمٹ 2025 سے خطاب

March 06th, 08:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ریپبلک پلینری سمٹ 2025 میں شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے ریپبلک ٹی وی کو نچلی سطح پر نوجوانوں کو شامل کرنے اور ایک اہم ہیکاتھون مقابلے کے انعقاد کے لیے اس کے اختراعی انداز کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ جب قوم کے نوجوان قومی گفتگو میں شامل ہوتے ہیں تو یہ خیالات میں نیا پن لاتا ہے اور پورے ماحول کو اپنی توانائیوں سے بھر دیتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس توانائی کو سربراہی اجلاس میں محسوس کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کی شمولیت تمام رکاوٹوں کو توڑنے اور حدوں سے آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے جس سے ہر مقصد کو قابل حصول اور ہر منزل تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس سمٹ کے لیے ایک نئے تصور پر کام کرنے کے لیے ریپبلک ٹی وی کی تعریف کی اور اس کی کامیابی کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے بغیر کسی سیاسی پس منظر کے ایک لاکھ نوجوانوں کو ہندوستان کی سیاست میں لانے کے اپنے خیال کا اعادہ کیا۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے بارے میں مابعد بجٹ ویبینار میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 05th, 01:35 pm

آپ سبھی کو اس اہم بجٹ ویبینار میں خوش آمدید اور مبارکباد۔ عوام، معیشت اور جدت طرازی میں سرمایہ کاری – یہ ایک ایسا موضوع ہے جو ترقی یافتہ بھارت کے روڈ میپ کی وضاحت کرتا ہے۔ اس سال کے بجٹ میں، آپ بہت بڑے پیمانے پر اس کے اثرات دیکھ سکتے ہیں۔ لہٰذا یہ بجٹ بھارت کے مستقبل کا بلیو پرنٹ بن کر ابھرا ہے۔ ہم نے لوگوں، معیشت اور جدت طرازی کو وہی ترجیح دی ہے جو ہم نے سرمایہ کاری میں بنیادی ڈھانچے اور صنعتوں کو دی ہے۔ آپ سبھی جانتے ہیں کہ صلاحیت سازی اور ٹیلنٹ کی پرورش ملک کی ترقی کے لیے سنگ بنیاد کے طور پر کام کرتی ہے۔ لہٰذا اب ترقی کے اگلے مرحلے میں ہمیں ان شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ اس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈروں کو آگے آنا ہوگا۔ کیوں کہ یہ ملک کی معاشی کام یابی کے لیے ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ہر ادارے کی کام یابی کی بنیاد بھی ہے۔