وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خود کا لکھا ہوا گربا گیت‘آوتی کلایا ماڈی وایا کلایا’ شیئر کیا
October 07th, 10:44 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک گربا گیت ‘آوتی کلایا ماڈی واایا کلایا’ کے عنوان سے شیئر کیا جس میں دیوی درگا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن
December 09th, 11:09 am
انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن میں آپ سب کا خیر مقدم ہے۔ مجھے یاد ہے جب ہم دسمبر 2021 میں پہلے انفینٹی فورم کے دوران ملے تھے، وبائی مرض کی وجہ سے دنیا میں کتنی غیر یقینی صورتحال تھی۔ ہر کوئی عالمی اقتصادی ترقی سے پریشان تھا اور یہ تشویش آج بھی ختم نہیں ہوئی۔ آپ سب جغرافیائی سیاسی کشیدگی، بلند افراط زر اور قرضوں کی سطح کی مشکلات کو بخوبی جانتے ہیں۔ ایسے وقت میں ہندوستان استحکام اور ترقی کی ایک روشن مثال کے طور پر ابھرا ہے۔ ایسے اہم دور میں گفٹ سٹی میں 21ویں صدی کی معاشی پالیسیوں پر غور و خوض گجرات کو فخر سے بلند کرے گا۔ ویسے آج میں گجرات کے لوگوں کو ایک اور چیز کی مبارکباد دوں گا۔ حال ہی میں گجرات کے روایتی رقص گربا کو یونیسکو نے دائمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا ہے۔ یہ اپنے آپ میں ایک بڑی کامیابی ہے۔ گجرات کی کامیابی ملک کی کامیابی ہے۔وزیر اعظم کا انفینٹی فورم 2.0 سے خطاب
December 09th, 10:40 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے فن ٹیک پر ایک عالمی تھاٹ لیڈرشپ پلیٹ فارم انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن سے خطاب کیا۔ انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن کا اہتمام حکومت ہند کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر بین الاقوامی مالیاتی خدمات کے مراکز سے متعلق اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) اور گفٹ سٹی کے ذریعے وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 کی ایک پیشگی تقریب کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ انفینٹی فورم کے دوسرے ایڈیشن کا تھیم’گفٹ – آئی ایف ایس سی: نئے دور کی عالمی مالیاتی خدمات کے لئے نرو سینٹر‘ ہے۔وزیر اعظم نے یونیسکو کے غیر مرئی ورثے کی فہرست میں گربا کے شامل کیے جانے کی ستائش کی
December 06th, 08:27 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یونیسکو کے غیر مرئی ورثے کی فہرست میں گجرات کے گربا کے شامل کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے خود کے ذریعہ لکھا گیا گربا نغمہ ساجھا کیا
October 15th, 11:19 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نوراتری کے آغاز کے موقع پر، ایک گربا ساجھا کیا جسے انہوں نے گذشتہ ہفتے لکھا تھا۔