دہلی کے لال قلعہ میں منعقد انڈیا آرٹ، آرکیٹیکچر اور ڈیزائن بینالے 2023 کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا متن

December 08th, 06:00 pm

تقریب میں موجود میرے ساتھی جناب جی کشن ریڈی جی، ارجن رام میگھوال جی، میناکشی لیکھی جی، ڈاینا کیلاگ جی، دنیا کے دیگر ممالک سے تشریف لائے معزز مہمانان کرام، آرٹ کی دنیا کے سبھی معزز ساتھیوں، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم نے دہلی کے لال قلعہ میں اولین بھارتی آرٹ، آرکیٹکچر اینڈ ڈیزائن بئنیل2023 کا افتتاح کیا

December 08th, 05:15 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اولین بھارتی آرٹ، آرکیٹکچر اینڈ ڈیزائن بئنیل (آئی اے اے ڈی بی) 2023 کا افتتاح کیا جس کا اہتمام آج لال قلعہ میں کیا جا رہا ہے۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے لال قلعہ میں ’آتم نربھر بھارت سینٹر فار ڈیزائن‘ اور اسٹوڈنٹ بئنیل– سمنتی کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ جناب مودی نے اس موقع پر دکھائی گئی نمائش کا معائنہ بھی کیا۔ انڈین آرٹ، آرکیٹیکچر اور ڈیزائن بئنیل (آئی اے اے ڈی بی) دہلی میں ثقافتی جگہ کے تعارف کے طور پر کام کرے گا۔

عالمی امن کے لیے کرشن گرو ایکنام اکھنڈ کیرتن میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 03rd, 07:48 pm

کرشن گرو سیوا شرم میں مصروف عمل آپ سبھی سادھو سنتوں اور عقیدت مندوں کو میرا پرنام۔ کرشن گرو ایکنام اکھنڈ کیرتن کا یہ پروگرام پچھلے ایک مہینہ سے چل رہا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ علم، خدمت اور انسانیت کی جس ہندوستانی روایت کو کرشن گرو جی نے آگے بڑھایا، وہ آج بھی لگاتار جاری ہے۔ گرو کرشن پریمانند پربھو جی اور ان کے تعاون کے آشیرواد سے اور کرشن گرو بھکتوں کی کوششوں سے اس پروگرام میں اس کی عظمت صاف دکھائی دے رہی ہے۔ میری خواہش تھی کہ میں اس موقع پر آسام آ کر آپ سب کے ساتھ اس پروگرام میں شامل ہوؤں! میں نے کرشن گرو جی کی مقدس سرزمین پر آنے کی پہلے بھی کئی بار کوشش کی ہے۔ لیکن شاید میری کوششوں میں کوئی کمی رہ گئی کہ چاہ کر کے بھی میں اب تک وہاں نہیں آ پایا۔ میری خواہش ہے کہ کرشن گرو کا آشیرواد مجھے یہ موقع دے کہ میں آنے والے وقت میں وہاں آ کر آپ سبھی کو نمن کروں، آپ کے دیدار کروں۔

وزیر اعظم نے عالمی امن کے لیے کرشنا گرو ایکنام اکھنڈ کیرتن سے خطاب کیا

February 03rd, 04:14 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آسام کے بارپیٹا میں کرشنا گرو سیواشرم میں منعقدہ کرشن گرو ایکنام اکھنڈ کیرتن برائے عالمی امن سے خطاب کیا۔ کرشنا گرو ایکنام اکھنڈ کیرتن برائے عالمی امن ایک ماہ طویل کیرتن ہے، جو کرشنا گرو سیواشرم میں 6 جنوری سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وارانسی میں دنیا کے سب سے طویل دریائی کروز-ایم وی گنگا ولاس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے اور وارانسی میں ٹینٹ سٹی کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

January 13th, 10:35 am

آج جوش و خروش سے بھرپور لوہڑی کا تہوار ہے۔ آنے والے دنوں میں، ہم اترائن، مکر سنکرانتی، بھوگی، بیہو، پونگل جیسے بہت سے تہوار بھی منائیں گے۔ میں ملک اور دنیا بھر میں ان تہواروں کو منانے والے تمام لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وارانسی میں دنیا کے سب سے طویل دریائی کروز - ایم وی گنگا ولاس کو ہری جھنڈی دکھائی

January 13th, 10:18 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دنیا کے سب سے طویل دریائی کروز-ایم وی گنگا ولاس کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہری جھنڈی دکھائی اور وارانسی میں ٹینٹ سٹی کا افتتاح بھی کیا۔ تقریب کے دوران انہوں نے 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے کئی دیگر اندرون ملک آبی گزرگاہوں کے منصوبوں کا بھی افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا ۔ ریور کروز ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم کی کوششوں کے عین مطابق، اس سروس کے آغاز کے ساتھ ہی ریور کروز کی بہت بڑی غیر استعمال شدہ صلاحیت کھل جائے گی اور یہ ہندوستان کے لیے ریور کروز ٹورازم کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔