مہا کمبھ پر لوک سبھا میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

مہا کمبھ پر لوک سبھا میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 18th, 01:05 pm

میں پریاگ راج میں منعقد کیے گئے مہا کمبھ پر بیان دینے کے لیے حاضر ہوا ہوں ۔ آج اس ایوان کے ذریعے ان لاکھوں ہم وطنوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی وجہ سے مہاکمبھ کاکا میابی سے انعقاد کیاگیا۔ بہت سے لوگوں نے مہاکمبھ کی کامیابی میں اپنا رول ادا کیا ہے۔ میں حکومت کے، سماج کے تمام کرمیوگیوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ میں ملک بھر کے عقیدت مندوں ، یوپی کے لوگوں ، خاص طور پر پریاگ راج کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہا کمبھ کے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہونے پر لوک سبھا سے خطاب کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہا کمبھ کے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہونے پر لوک سبھا سے خطاب کیا

March 18th, 12:10 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پریاگ راج ، اتر پردیش میں مہا کمبھ کے کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہونے پر آج لوک سبھا سے خطاب کیا ۔ انہوں نے ملک کے ان گنت شہریوں کو دل کی عمیق گہرائیوں سے سلام پیش کیا ، جن کی کوششوں نے مہاکمبھ کی شاندار کامیابی کو یقینی بنایا ۔ مہاکمبھ کو کامیاب بنانے میں مختلف افراد اور گروپوں کے اجتماعی تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے ، انہوں نے حکومت ، معاشرے اور اس میں شامل تمام سرشار کارکنوں کی کوششوں کا اعتراف کیا اور ان کی تعریف کی ۔ جناب مودی نے اتر پردیش کے لوگوں اور خاص طور پر پریاگ راج کے شہریوں کا ان کی انمول حمایت اور شرکت کے لیے خصوصی ذکر کرتے ہوئے ملک بھر کے عقیدت مندوں کا شکریہ ادا کیا ۔

وزیر اعظم نے گنگا تالاب کا دورہ کیا

وزیر اعظم نے گنگا تالاب کا دورہ کیا

March 12th, 05:26 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ماریشس میں مقدس گنگا تالاب کا دورہ کیا۔ انھوں نے پوجا کی اور مقدس مقام پر تروینی سنگم کے مقدس پانی میں ڈبکی لگائی۔

ماریشس میں ہندوستانی برادری سے وزیر اعظم کا خطاب

March 12th, 06:07 am

جب 10 سال پہلے آج کی ہی تاریخ کو میں ماریشس آیا تھا... اُس سال تب ہو لی ایک ہفتہ پہلے ہی گزر چکی تھی... تب میں ہندوستان سے پھگوا کی اُمنگ اپنے ساتھ لایا تھا... اب اس بار ماریشس سے ہو لی کے رنگ اپنے ساتھ لے کر ہندوستان جاؤں گا... ایک دن بعد ہی وہاں بھی ہو لی ہے... 14 تاریخ کو ہر طرف رنگ ہی رنگ ہوگا...

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ماریشس میں بھارتی برادری سے خطاب کیا

March 11th, 07:30 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی ، ماریشس کے وزیراعظم جناب عزت مآب نوین چندر رام گولا م نے آج ٹریانون کنونشن سینٹر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ماریشس میں بھارتی برادری اور بھارت کے دوستوں کے اجتماع سے خطاب کیا ۔ اس تقریب میں طلباء ، پیشہ ور افراد ، سماجی و ثقافتی تنظیموں اور کاروباری رہنماؤں سمیت بھارتی برادری نے پرجوش طریقے سےشرکت کی ۔ اس میں ماریشس کے کئی وزراء ، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی ۔