ممبئی میں ابھیجات مراٹھی زبان کے پروگرام کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 05th, 07:05 pm

مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن جی، وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے جی، نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس جی، اجیت پوار جی، مرکز میں میرے تمام ساتھی، کئی نسلوں کو اپنی گائیکی سے متاثر کرنے والی آشاتائی جی ، معروف اداکار بھائی سچن جی، نام دیو کامبلے جی، سدانند مور ے جی، مہاراشٹر حکومت کے وزیر بھائی دیپک جی، منگل پربھات لوڑھا جی، ممبئی بی جے پی کے صدر بھائی آشیش جی، دیگر معزز بھائیو اور بہنو!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ممبئی، مہاراشٹر میں ابھیجت مراٹھی زبان کے پروگرام میں شرکت کی

October 05th, 07:00 pm

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مراٹھی زبان کو سرکاری طور پر مرکزی حکومت نے کلاسیکی زبان کا درجہ دیا ہے۔ جناب مودی نے اس لمحے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے مراٹھی زبان کی تاریخ میں ایک سنہری سنگ میل قرار دیا کیونکہ انہوں نے مراٹھی بولنے والوں کی دیرینہ خواہشات کو تسلیم کیا اور مہاراشٹر کے خواب کو پورا کرنے میں تعاون کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے لوگوں کو بھی مبارکباد دی اور اس تاریخی کامیابی کا حصہ بننے پر اپنے فخر کا اظہار کیا۔ مزید برآں، وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ بنگالی، پالی، پراکرت اور آسامی کو بھی کلاسیکی زبانوں کا درجہ دیا گیا ہے اور ان زبانوں سے وابستہ لوگوں کو مبارکباد دی۔

اڈیشہ کے بھوبنیشور میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح / سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم کی تقریر کا متن

September 17th, 12:26 pm

اڈیشہ کے گورنر رگھوبرداس جی، یہاں کے مقبول وزیر اعلیٰ موہن مانجھی جی، مرکزی کابینہ میں میرے معاون جویل اورام جی، دھرمیندر پردھان جی، انّاپورنا دیوی جی، اڈیشہ کے نائب وزیر اعلیٰ کے وی سنگھ دیو جی، محترمہ پربھاتی پریڈا جی، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی، ملک کے کونے کونے سے آج ہم سے جڑے ہوئے سبھی معزز افراد اور اڈیشہ کے میرے بھائیوں اور بہنوں!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اڈیشہ کے بھونیشور میں خواتین پر مبنی سب سے بڑی اسکیم ‘سبھدرا’ کا آغاز کیا

September 17th, 12:24 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اڈیشہ کے بھونیشور میں حکومت اوڈیشہ کی فلیگ شپ اسکیم‘ سبھدرا’ کا آغاز کیا۔ خواتین کی اسکیم پر مبنی یہ سب سے بڑی اور واحد یوجنا ہے اور اس میں 1 کروڑ سے زیادہ خواتین کا احاطہ کئے جانے کی امید ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے 10 لاکھ سے زائد خواتین کے بینک کھاتوں میں فنڈ کی منتقلی کا آغاز بھی کیا۔ جناب مودی نے سنگ بنیاد رکھا اور 2800 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ریلوے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا، اور 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کے قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے تقریباً 14 ریاستوں کے پی ایم جی اے-جی کے تحت تقریباً 10 لاکھ مستفیدین کو امداد کی پہلی قسط جاری کی، ملک بھر سے پی ایم اے وائی (دیہی اور شہری) کے 26 لاکھ مستفیدین کے لیے گرہ پرویش کی تقریبات میں حصہ لیا اور گھر کی چابیاں ان کے حوالے کیں۔ پی ایم اے وائی (دیہی اور شہری) مستفیدین شامل ہیں۔ مزید، انہوں نے پی ایم اے وائی –جی کے لیے اضافی گھرانوں کے سروے اور پردھان منتری آواس یوجنا – اربن(پی ایم اے وائی) 2.0 کے آپریشنل رہنما خطوط کے لیے آواس+2024 ایپ لانچ کی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گنیش چترتھی کے موقع پر مبارک باد پیش کی

September 07th, 09:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گنیش چترتھی کے موقع پر اہل وطن کو مبارک باد دی۔

خلائی شعبے کی اصلاحات سے قوم کے نوجوانوں کو فائدہ ہوا ہے: من کی بات کے دوران پی ایم مودی

August 25th, 11:30 am

آج، ایک بار پھر، ہم ملک کی کامیابیوں اور اہل وطن کی اجتماعی کوششوں کی بات کریں گے۔ 21ویں صدی کےہندوستان میں بہت کچھ ہو رہا ہے جو وکست بھارت کی بنیاد کو مضبوط کر رہا ہے۔ مثال کے طور پر 23 اگست کو ہم وطنوں نے پہلا قومی خلائی دن منایا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ سب نے یہ دن ضرور منایا ہوگا۔ ایک بار پھر چندریان -3 کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ گزشتہ سال اس دن چندریان -3 نے شیو شکتی پوائنٹ پر چاند کے جنوبی حصے پر کامیاب لینڈنگ کی تھی۔ ہندوستان اس قابل فخر کارنامے کو حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔

روزگار میلہ میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ وزیراعظم کے خطاب کا متن

September 26th, 11:04 am

آج کے اس روزگار میلے میں جن امیدواروں کو سرکاری خدمات کے لئے تقرری کے خطوط ملے ہیں، ان تمام کو بہت بہت مبارکباد۔ آپ تمام نے شدید مشکلات کے بعد یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ آپ کا انتخاب لاکھوں امیدواروں کے درمیان سے کیا گیا ہے۔ اس لئے اس کامیابی کی آپ کی زندگی میں بہت بڑی اہمیت ہے۔

وزیر اعظم نے روزگار میلہ سے خطاب کیا

September 26th, 10:38 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج روزگار میلہ سے خطاب کیا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقریباً 51,000 نئے بھرتی ہونے والوں کو تقرری نامے تقسیم کئے۔ ملک بھر سے منتخب کردہ بھرتی ہونے والے مختلف وزارتوں/محکموں میں شامل ہو کر حکومت کاحصہ بنیں گے، جن میں، منجملہ دیگر محکمہ جات کے، محکمہ ڈاک، ہندوستانی آڈٹ اور اکاؤنٹس کا محکمہ، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ محصولات، محکمہ اعلیٰ تعلیم، وزارت دفاع، وزارت صحت اور خاندانی بہبود شامل ہیں۔ روزگار میلہ ملک بھر میں 46 مقامات پر منعقد ہو رہا ہے۔

The egoistic Congress-led Alliance intends to destroy the composite culture of Santana Dharma in both Rajasthan & India: PM Modi

September 25th, 04:03 pm

PM Modi addressed the Parivartan Sankalp Mahasabha in Jaipur, Rajasthan. While addressing the event PM Modi recalled Pt. Deendayal Upadhyaya on his birth anniversary. He said, “It is his thoughts and principles that have served as an inspiration to put an end to the Congress-led misrule in Rajasthan.

PM Modi addresses the Parivartan Sankalp Mahasabha in Jaipur, Rajasthan

September 25th, 04:02 pm

PM Modi addressed the Parivartan Sankalp Mahasabha in Jaipur, Rajasthan. While addressing the event PM Modi recalled Pt. Deendayal Upadhyaya on his birth anniversary. He said, “It is his thoughts and principles that have served as an inspiration to put an end to the Congress-led misrule in Rajasthan.

پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں لوک سبھا سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 19th, 01:50 pm

نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا یہ پہلا اور تاریخی اجلاس ہے۔ میں تمام معزز اراکین پارلیمنٹ اور تمام اہل وطن کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں لوک سبھا سے خطاب کیا

September 19th, 01:18 pm

ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں پہلا تاریخی اجلاس ہے اور اس موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے نئی پارلیمنٹ کے پہلے ہی دن خصوصی اجلاس میں ایوان سے خطاب کا موقع فراہم کرنے پر اسپیکر کا شکریہ ادا کیا اور ایوان کے ارکان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ امرت کال کی صبح ہے کیونکہ ہندوستان پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں جا کر مستقبل کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ حالیہ کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے سائنس کے شعبے میں چندریان 3 کی کامیابیوں اورجی20 کی تنظیم اور عالمی سطح پر اس کے اثرات کا ذکر کیا۔ انہوں نے اظہارِ خیال کیا کہ ہندوستان کو آج ایک انوکھا موقع حاصل ہو رہا ہے اور اس کی روشنی میں آج قوم کی پارلیمنٹ کی نئی عمارت فعال ہو رہی ہے۔ گنیش چترتھی کے مبارک موقع کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھگوان گنیش خوشحالی، نیک نیتی، عقل اور علم کے دیوتا ہیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’’یہ وقت ہے کہ عزائم کو پورا کیا جائے اور نئے جوش اور توانائی کے ساتھ نئے سفر کا آغاز کیا جائے‘‘۔ گنیش چترتھی اور نئی شروعات کے موقع پر لوک مانیہ تلک کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد کے دوران لوک مانیہ تلک نے گنیش چترتھی کو پورے ملک میں سوراج کا شعلہ بھڑکانے کے لئے ایک وسیلے کے طور پر استعمال کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ آج ہم اسی تحریک اورجذبہ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے گنیش چترتھی کے موقع پر سب کو مبارکباد دی

September 19th, 08:50 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گنیش چترتھی کے پرمسرت موقع پر اپنی مبارکباد پیش کی ہے۔

پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 18th, 11:52 am

یہ موقع ایک بار پھر ملک کے 75 سالہ پارلیمانی سفر کو یاد کرنے اور نئے ایوان میں جانے سے پہلے تاریخ کے ان متاثر کن لمحات اور اہم پلوں کو یاد کرتے ہوئے آگے بڑھنے کایہ موقع ہے، ہم سب اس تاریخی عمارت سے وداع لے رہے ہیں ۔آزادی سے پہلے یہ ایوان امپیریل لیجسلیٹو کونسل کی نشست ہوا کرتا تھا۔ آزادی کے بعد اسے پارلیمنٹ ہاؤس کے طور پر تسلیم کیا گیا۔یہ درست ہے کہ اس عمارت کی تعمیر کا فیصلہ غیر ملکی ممبران پارلیمنٹ نے کیا تھا، لیکن ہم اس بات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے اور ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ اس عمارت کی تعمیر میں میرے ہم وطنوں کا پسینہ اور محنت صرف ہوئی تھی اور اس پر پیسہ بھی میرے ملک کے لوگوں کا صرف ہواتھا۔

وزیر اعظم نے لوک سبھا میں پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کیا

September 18th, 11:10 am

ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کا دن ہندوستان کے 75 سال کے پارلیمانی سفر کو یاد کرنے اور اس کی یاد تازہ کرنے کا موقع ہے اس سے پہلے کہ کارروائی کو نئی افتتاحی عمارت میں منتقل کیا جائے۔ پرانی پارلیمنٹ کی عمارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ذکر کیا کہ یہ عمارت ہندوستان کی آزادی سے قبل سامراجی قانون ساز کونسل کے طور پر کام کرتی تھی اور اسے آزادی کے بعد ہندوستان کی پارلیمنٹ کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اگرچہ اس عمارت کی تعمیر کا فیصلہ غیر ملکی حکمرانوں نے کیا تھا، لیکن یہ ہندوستانیوں کی محنت، لگن اور پیسہ تھا جس کی وجہ اس نے ترقی کی منزلیں طے کیں۔ ، جناب مودی نے کہا، 75 سال کے سفر میں اس ایوان نے سب سے بہترین طور طریقے اور روایات پیدا کی ہیں، جس میں سب کے تعاون کو دیکھا اور سب نے دیکھا۔ انہوں نے کہا ‘‘ہو سکتا ہے ہم نئی عمارت میں شفٹ ہو رہے ہوں لیکن یہ عمارت آنے والی نسل کو متاثر کرتی رہے گی۔ اس لئے کہ یہ ہندوستانی جمہوریت کے سفر کا ایک سنہری باب ہے’’۔

پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے آغاز سے قبل وزیراعظم کا بیان

September 18th, 10:15 am

مون مشن کی کامیابی، چندریان-3 ہمارا ترنگا لہرا رہا ہے۔ شیو شکتی پوائنٹ نئی ترغیب کامرکز بنا ہے، ترنگا پوائنٹ ہمیں فخر سے لبریز کررہا ہے، پوری دنیا میں جب اس طرح کی کامیابی حاصل ہوتی ہے تو اس کو جدت سے، سائنس سے، ٹکنالوجی سے جوڑ کر دیکھا جاتا ہے ۔اور جب یہ طاقت دنیا کے سامنے آتی ہے تو بھارت کے لئے کئی امکانات، کئی مواقع ہمارے دروازے پر آکر کھڑے ہوجاتے ہیں ۔ جی 20 کی غیر معمولی کامیابی 60 سے زیادہ مقامات پر دنیا بھر کے رہنماؤں کا استقبال، غور و خوص اور ٹرواسپرٹ میں فیڈرل اسٹرکچر کا ایک جیتا جاگتا تجربہ بھارت کی گوناگونیت، بھارت کی خصوصیت ، جی 20 اپنے آپ میں ہماری گوناگونیت کا سلبریشن بن گیا ۔ اور جی 20 میں بھارت اس بات کےلئے ہمیشہ فخر کرے گا کہ گلوبل ساؤتھ کی ہم آواز بنے۔افریقی یونین کو مستقل رکنیت اور جی 20 میں اتفاق رائے سے اعلامیہ۔ یہ ساری باتیں بھارت کے روشن مستقبل کا اشارہ دے رہے ہیں ۔

یشو بھومی کو قوم کے نام وقف کرنے اور پی ایم وشوکرما اسکیم کے آغاز کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 17th, 06:08 pm

آج بھگوان وشوکرما کی جینتی ہے۔ یہ دن ہمارے روایتی کاریگروں اور دست کاروں کے لیے وقف ہے۔ میں وشوکرما جینتی پر تمام ہم وطنوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ آج مجھے پورے ملک میں وشوکرما کے لاکھوں ساتھیوں سے جڑنے کا موقع ملا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے، میں نے بہت سے وشوکرما بھائیوں اور بہنوں سے بھی بات کی تھی۔ اور مجھے یہاں آنے میں دیر ہوگئی، کیونکہ میں ان سے باتوں میں مصروف ہوگیا اور نیچے جو نمائش لگی ہے وہ اتنی شاندار ہے کہ وہاں سے نکلنے کا من نہیں کر رہا تھا اور میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اسے ضرور دیکھیں۔ اور مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ مزید 2-3 دن جاری رہے گا، اس لیے میں خاص طور سے دہلی کے لوگوں سے ضرور کہوں گا کہ وہ ضرور دیکھیں۔

وزیر اعظم نے نئی دہلی میں انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکسپو سینٹر – ’یشوبھومی‘ کا پہلا مرحلہ قوم کے نام وقف کیا

September 17th, 12:15 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے دوارکا میں انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکسپو سینٹر – ’یشو بھومی‘ کے پہلے مرحلے کو قوم کے نام وقف کیا۔ ‘یشوبھومی‘ میں ایک شاندار کنونشن سینٹر، متعدد نمائشی ہال اور دیگر سہولیات موجود ہیں۔ انھوں نے وشوکرما جینتی کے موقع پر روایتی کاریگروں اور دستکاروں کے لیے ’پی ایم وشوکرما اسکیم‘ کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے پی ایم وشوکرما لوگو ، ٹیگ لائن اور پورٹل کا بھی افتتاح کیا۔ انھوں نے اس موقع پر کسٹمائزڈ اسٹامپ شیٹ، ٹول کٹ ای بکلیٹ اور ویڈیو بھی جاری کی۔ وزیر اعظم نے18 مستحقین میں وشوکرما سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

بینا، مدھیہ پردیش میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 14th, 12:15 pm

بندیل کھنڈ کی یہ سرزمین بہادروں کی سرزمین ہے، عظیم بہادروں کی سرزمین ہے۔ اس سرزمین کو بینا اور بیتوا دونوں کاآشیرواد ملا ہوا ہے اور ایک مہینے میں دوسری بار مجھے ساگرآکر آپ سب کو دیکھنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ میں شیوراج جی کی حکومت کو بھی مبارکباد اور شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے آپ سب کے درمیان آنے اور آپ سب کے درشن کرنے کا موقع دیا۔ پچھلی بار میں آپ کے درمیان سنت روی داس جی کی اس عظیم الشان یادگار کے بھومی پوجن کے موقع پر آیا تھا۔ آج مجھے کئی پروجیکٹوں کا بھومی پوجن کرنے کا موقع ملا ہے جس سے مدھیہ پردیش کی ترقی کو نئی تحریک ملے گی۔ ان منصوبوں سے اس خطے کی صنعتی ترقی کو نئی توانائی ملے گی۔ مرکزی حکومت ان منصوبوں پر 50 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کرنے جا رہی ہے۔ کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ پچاس ہزار کروڑ کیا ہوتا ہے؟ ہمارے ملک کی کئی ریاستوں کا پورے سال کا بجٹ اتنا نہیں ہے جتنا کہ حکومت ہند آج کسی ایک پروگرام پر خرچ کر نے جارہی ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مدھیہ پردیش کے لیے ہمارے عہد کتنے بڑے ہیں۔ یہ تمام پروجیکٹ آنے والے وقت میں مدھیہ پردیش کے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے۔ یہ منصوبے غریب اور متوسط ​​طبقے کے خاندانوں کے خوابوں کو پورا کرنے جا رہے ہیں۔ میں بینا ریفائنری کی توسیع اور کئی نئی سہولیات کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے مدھیہ پردیش کے لاکھوں لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم نے مدھیہ پردیش کے بینا میں 50,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

September 14th, 11:38 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بینا، مدھیہ پردیش میں 50,700 کروڑروپئے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان پروجیکٹوں میں بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) کا بینا ریفائنری میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس شامل ہے جس کو تقریباً 49,000 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔نرمداپورم ضلع میں ایک پاور اور قابل تجدید توانائی مینوفیکچرنگ زون؛ اندور میں دو آئی ٹی پارکس؛ رتلام میں ایک میگا انڈسٹریل پارک؛ اور پورےمدھیہ پردیش میں چھ نئے صنعتی علاقے شامل ہیں۔