احمد آباد کے بی رام کرشن مٹھ میں منعقدہ پروگرام میں وزیر اعظم کے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کئے گئے خطاب کا متن

December 09th, 01:30 pm

پرم شردھیہ شریمت سوامی گوتمانند جی مہاراج، ملک اور بیرون ملک سے تشریف لائے ہوئے رام کرشن مٹھ اور مشن کے معزز سنتوں، گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، اس پروگرام سے وابستہ دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات، نمسکار!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات میں رام کرشن مٹھ کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام سے خطاب کیا

December 09th, 01:00 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کے رام کرشن مٹھ کے پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر جناب مودی نے بھارت اور بیرون ملک سے آنے والے رام کرشن مٹھ اور مشن کے معزز سنتوں، گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپندر پٹیل اور دیگر معززین کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔ جناب مودی نے دیوی شاردہ، گرو دیو رام کرشن پرم ہنس اور سوامی وِویکانند کے تئیں بھی اپنے احترام کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پروگرام سوامی پریمانند مہاراج کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقد کیا گیا ہے اور ان کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

شطرنج اولمپیاڈ کے فاتحین سے وزیراعظم کی گفتگو کا اصل متن

September 26th, 12:15 pm

شطرنج کھلاڑی: جناب، یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان نے دونوں گولڈ میڈل جیتے ہیں اور ٹیم نے جس طرح کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل ذکر ہے۔ لڑکوں نے 22 میں سے 21 پوائنٹس حاصل کیے اور لڑکیوں نے 22 میں سے 19 پوائنٹس حاصل کیے۔ مجموعی طور پر، ہم نے 44 میں سے 40 پوائنٹس حاصل کیے۔ اتنی بڑی اور متاثر کن کارکردگی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

پی ایم مودی نے ہمارے شطرنج چیمپئنز سے ملاقات اور ان کی حوصلہ افزائی کی

September 26th, 12:00 pm

پی ایم مودی نے ہندوستان کی شطرنج ٹیم کے تاریخی ڈبل گولڈ جیتنے کے بعد ان سے بات کی۔ بحث میں ان کی محنت، شطرنج کی بڑھتی ہوئی مقبولیت، کھیل پر اے آئی کے اثرات، اور کامیابی کے حصول میں عزم اور ٹیم ورک کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔

گاندھی نگر، گجرات میں ری-انویسٹ2024 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 16th, 11:30 am

گجرات کے گورنر جناب آچاریہ دیوورت جی ، گجرات کے وزیر اعلی جناب بھوپیندر بھائی پٹیل، آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جناب چندرابابو نائیڈو جی، راجستھان کے وزیر اعلی جناب بھجن لال شرما جی، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی جناب موہن یادو جی، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ جی کو بھی یہاںدیکھ رہا ہوں میں ، گوا کے وزیر اعلیٰ بھی نظر آ رہے ہیں اور کئی ریاستوں کے وزیر توانائی بھی مجھے نظر آ رہے ہیں۔ اسی طرح غیر ملکی مہمانان، جرمنی کی اکنامک کوآپریشن منسٹر، ڈنمارک کے انڈسٹری بزنس منسٹر، کابینہ کے میرے ساتھی پرہلاد جوشی، شری پد نائک جی، اور دنیا کے کئی ممالک سے آئے ہوئے تمام مندوبین، خواتین و حضرات!

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گاندھی نگر، گجرات میں قابل تجدید توانائی سے متعلق سرمایہ کاروں کی چوتھی میٹنگ اور ایکسپو (ری-انویسٹ) کا افتتاح کیا

September 16th, 11:11 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات میں مہاتما مندر، گاندھی نگر میں چوتھی عالمی قابل تجدید توانائی سے متعلق سرمایہ کاروں کی چوتھی عالمی میٹنگ اور ایکسپو (ری-انوسٹ) کا افتتاح کیا۔ 3 روزہ سربراہی اجلاس ہندوستان کی 200 جی ڈبلیو سے زیادہ غیر قدرتی ایندھن کی تنصیب کی قابل ذکر کامیابی میں اہم شراکت داروں کو اعزاز دیتا ہے۔ جناب مودی نے نمائش کا واک تھرو بھی کیا جس میں سرکاری اور نجی شعبے کی کمپنیوں، اسٹارٹ اپس اور صنعت کے بڑے کاروباریوں کی جدید اختراعات کی نمائش کی گئی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شری سومناتھ ٹرسٹ کی میٹنگ کی صدارت کی

September 16th, 10:29 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج شری سومناتھ ٹرسٹ کی میٹنگ کی صدارت کی۔

وزیر اعظم پندرہ سے سترہ ستمبر تک جھارکھنڈ، گجرات اور اڈیشہ کا دورہ کریں گے

September 14th, 09:53 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی پندرہ ستمبر سے سترہ ستمبر 2024 تک جھارکھنڈ گجرات اور اڈیشہ کا دورہ کریں گے۔

درخشاں گجرات عالمی سربراہ کانفرنس کے 10ویں ایڈیشن میں عالمی کاروباری لیڈروں نے وزیر اعظم نریندرمودی کے وژن کی ستائش کی

January 10th, 12:28 pm

زیرودھا کے بانی اور سی ای او نکھل کامت نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ملک کی مجموعی ترقی پر روشنی ڈالی اور انہوں نے ایک کاروباری شخصیت کے طور پر اپنے سفر سے مشابہت پیدا کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال ناقابل یقین رہے ہیں، انہوں نے ملک کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور چھوٹے کاروباریوں اور ای کامرس کے عروج کو سراہا اور کہا کہ 10 سال پہلے ایسا نہیں تھا۔ انہوں نے وزیر اعظم کو اسٹارٹ اپس کو پھلنے پھولنے کا موقع دے کر ایک مستحکم ماحولیاتی نظام کی سہولت فراہم کرنے کا سہرا دیا ۔

گجرات کے شہر گاندھی نگر میں درخشاں گجرات سمٹ 2024 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

January 10th, 10:30 am

آپ سبھی کو 2024 کے لیے بہت سی نیک خواہشات! حال ہی میں ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہوئے ہیں۔ اور اب بھارت اگلے 25 سال کے ہدف پر کام کر رہا ہے۔ ہم نے ہندوستان کو اس وقت تک ترقی یافتہ بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے جب ہندوستان اپنی آزادی کے 100 سال کا جشن منائے گا۔ اور اس لیے یہ 25 سالہ دور ہندوستان کا امرت کال ہے۔ یہ نئے خوابوں، نئی قراردادوں اور ہمیشہ نئی کامیابیوں کا دور ہے۔ اس امرت کال میں یہ پہلا درخشاں گجرات گلوبل سمٹ منعقد ہو رہا ہے۔ اور اسی وجہ سے اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ اس چوٹی کانفرنس میں آنے والے 100 سے زیادہ ممالک کے نمائندے ہندوستان کی ترقی کے سفر میں اہم معاون ہیں۔ میں آپ سب کو خوش آمدید کہتاہوں اور آپ کا استقبال کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے کہاکہ ایک دنیا، ایک خاندان، ایک مستقبل کے اصول اب عالمی فلاح و بہبود کی شرط بن چکے ہیں

January 10th, 09:40 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 کے 10ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ اس سال کے سربراہ اجلاس کا موضوع ’گیٹ وے ٹو دی فیوچر‘ ہے اور اس میں 34 شراکت دار ممالک اور 16 شراکت دار تنظیموں کی شرکت شامل ہے۔ شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کی جانب سے اس سمٹ کو شمال مشرقی خطے میں سرمایہ کاری کے مواقع کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

PM Modi meets CEOs of global firms in Gandhinagar, Gujarat

January 09th, 04:30 pm

Prime Minister Narendra Modi met CEOs of various global organisations and institutes in Gandhinagar, Gujarat. These included Sultan Ahmed Bin Sulayem of DP World, Mr. Sanjay Mehrotra of Micron Technology, Professor Iain Martin of Deakin University, Mr. Keith Svendsen of A.P. Moller – Maersk and Mr. Toshihiro Suzuki of Suzuki Motor Corp.

وزیر اعظم نے 10ویں وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 کے موقع پر جمہوریہ موزمبیق کے صدر سے ملاقات کی

January 09th, 02:03 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 9 جنوری 2024 کو گاندھی نگر میں جمہوریہ موزمبیق کے صدر فلپ جیسنٹو نیوسی سے ملاقات کی۔

وزیراعظم کی تیمور- لیسٹے کے صدر سے ملاقات

January 09th, 11:16 am

تیمور - لیسٹے کے صدر، عزت مآب ڈاکٹر جوز راموس ہورٹا گاندھی نگر میں10 ویں وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ میں شرکت کے لیے 8-10 جنوری 2024 کے دوران ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم 8 سے 10 جنوری تک گجرات کا دورہ کریں گے

January 07th, 03:11 pm

9 جنوری کو، صبح تقریباً 9:30 بجے، وزیر اعظم گاندھی نگر کے مہاتما مندر پہنچیں گے، جہاں وہ عالمی قائدین کے ساتھ باہمی میٹنگوں کا اہتمام کریں گے، بعد ازاں، وہ سرکردہ عالمی کارپوریشنوں کے سی ای او حضرات کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے۔ تقریباً 3 بجے، وہ وائبرینٹ گجرات عالمی تجارتی شو کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم نے گا ندھی نگر، گجرات میں شری سومناتھ ٹرسٹ کی میٹنگ کی صدارت کی

October 30th, 11:08 pm

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے گجرات کے شہرگاندھی نگرمیں شری سومناتھ ٹرسٹ کی میٹنگ کی صدارت کی اور ٹرسٹ کے کام کاج سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

مہسانہ، گجرات میں مختلف ترقیاتی پروگرام کے آغاز پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن

October 30th, 09:11 pm

اسٹیج پرموجود گجرات کے ہر دلعزیز وزیر اعلیٰ بھوپیندر بھائی، دیگر تمام وزراء، پارلیمنٹ میں میرے رفیق کار اور گجرات بی جے پی کے صدر بھائی سی آر پاٹل، دیگر تمام ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل اے ۔ تحصیل پنچایت اور ضلع پنچایت کے تمام ممبران اور بڑی تعداد میں آئے میرے پیارے گجرات کےلوگوں۔

وزیر اعظم نے گجرات کے مہسانہ میں تقریباً 5800 کروڑ روپے کی لاگت کے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا

October 30th, 04:06 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے مہسانہ میں تقریباً 5800 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیااور قوم کے نام وقف کیا ۔ ان منصوبوں میں ریل، سڑک، پینے کا پانی اور آبپاشی جیسے متعدد شعبے شامل ہیں۔

وزیر اعظم 30 سے 31 اکتوبر تک گجرات کا دورہ کریں گے

October 29th, 02:20 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 30 سے 31 اکتوبر تک گجرات کا دورہ کریں گے۔ 30 اکتوبر کو، صبح تقریباً ساڑھے 10 بجے، وہ امباجی مندر میں پوجا اور درشن کریں گے۔ بعد ازاں دوپہر تقریباً 12 بجے ، کھیرالو، مہسانا میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے ، قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 31 اکتوبر کو صبح تقریباً 8 بجے، وہ کیوڑیا جائیں گے جہاں وہ اسٹیچو آف یونٹی پر گلہائے عقیدت نذر کریں گے، اس کے بعد راشٹریہ ایکتا دیوس تقریبات میں شرکت کریں گے۔ وہ مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح بھی کریں گے۔ بعد ازاں، صبح تقریباً 11:15 بجے، وہ آرمبھ 5.0 کے تحت 98ویں کامن فاؤنڈیشن کورس کے زیر تربیت افسران سے خطاب کریں گے۔

جی-20 وزرائے صحت کی میٹنگ میں وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن

August 18th, 02:15 pm

ہندوستان کے ایک ارب 40 کروڑ لوگوں کی طرف سے، میں آپ کا ہندوستان اور اپنی آبائی ریاست گجرات میں نہایت گرمجوشی کے ساتھ خیرمقدم کرتا ہوں۔ آپ کو خوش آمدید کہنے میں میرے ساتھ 2.4 ملین ڈاکٹرز، 3.5 ملین نرسیں، 1.3 ملین نیم طبی عملے، 1.6 ملین فارماسسٹ، اور لاکھوں دیگر لوگ ہیں، جو ہندوستان میں حفظان صحت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔