وزیر اعظم نےگاندھی اسمرتی میں دعائیہ میٹنگ میں شرکت کی

January 30th, 10:18 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گاندھی اسمرتی میں مہاتما گاندھی کی یاد میں ایک دعائیہ اجلاس میں شرکت کی۔

گورکھپور، اترپردیش میں گیتا پریس کے صد سالہ جشن کی اختتامی تقریب کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 07th, 04:00 pm

ساون کا مقدس مہینہ، اِندر دیو کا آشیرواد، شیو اوتار گرو گورکھ ناتھ کی تپوستھلی، اور متعدد سنتوں کی کرم استھلی یہ گیتا پریس گورکھپور! جب سنتوں کا آشیرواد ملتا ہے، تب اس طرح کے اچھے موقع کا فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ اس مرتبہ میرا گورکھپور کا دورہ، ’ترقی بھی، وراثت بھی‘ اس پالیسی کی ایک بہترین مثال ہے۔ مجھے ابھی بھی شیو پران مع تصاویر اور شیو پران کو نیپالی زبان میں جاری کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔ گیتا پریس کے اس پروگرام کے بعد میں گورکھپور ریلوے اسٹیشن جاؤں گا۔ آج سے ہی گورکھپور ریلوے اسٹیشن کی جدیدکاری کے کام کا بھی آغاز ہونے جا رہا ہے۔ اور میں نے جب سے سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر ڈالی ہیں، لوگ حیران ہوکر دیکھ رہے ہیں۔ لوگوں نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ ریلوے اسٹیشنوں کی بھی ایس صورت تبدیل کی جا سکتی ہے۔اور اسی پروگرام میں، میں گورکھپور سے لکھنؤ کے لیے وندے بھارت ریل گاڑی کو جھنڈی دکھاؤں گا۔ اور اسی وقت جودھ پور سے احمدآباد کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس کو بھی روانہ کیا جائے گا۔ وندے بھارت ریل گاڑی نے، ملک کے متوسط طبقے کو سہولتوں کے لیے ایک نئی اُڑان دی ہے۔ ایک وقت تھا جب نیتا لوگ خطوط تحریر کیا کرتے تھے کہ ہمارے علاقے میں اس ریل گاڑی ایک ذرا ہالٹ بنا لے، اس ٹرین کا ہالٹ بنا لے۔ آج ملک کے کونے کونے سے نیتا مجھے خطوط لکھ کر کہتے ہیں کہ ہمارے علاقے سے بھی وندے بھارت چلایئے۔ یہ وندے بھارت کو لے کر ایک طرح کا جنون ہے۔ ان تمام چیزوں کے اہتمام کے لیے میں گورکھپور کے لوگوں کو، ملک کے لوگوں کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم نے اترپردیش کے گورکھپور میں گیتا پریس کی صدی تقریبات کی اختتامی تقریب کو خطاب کیا

July 07th, 03:23 pm

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ساون کے مقدس مہینے میں اور اندر دیو کے آشیرواد سے انہیں گوکھپور میں گیتا پریس میں حاضر ہونے کا موقع ملا ہے، جو شیو اوتار گورو گورکھ ناتھ کی پوجا استھلی اور کرم بھومی ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے گورکھپور دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی اور وراثت اور کے ساتھ ساتھ چلنے کی غیر معمولی مثال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گورکھپور ریلوے اسٹیشن کی از سر نو تزئین کاری و ترقی کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے گورکھپور ریلوے اسٹیشن جائیں گے اور گیتا پریس میں پروگرام کے اختتام کے بعد دو وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا مجوزہ ریلوے اسٹیشن کی تصویروں نے شہریوں میں جوش پیدا کردیا ہے۔ وندے بھارت ایکسپریس کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہ کہا کہ اس سے متوسط طبقے کے لئے سہولت کی سطح بلند ہوئی ہے۔ اس وقت کو یاد کرتے ہوئے جب وزراء کو اپنے انتخابی حلقے میں ایک ٹرین کے ٹھہراؤ کے لئے خطوط لکھنے پڑتے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج وزراء وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھانے کے لئے خطوط لکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا’’وندے بھارت ٹرینیں ایک کریز بن گئی ہے۔‘‘جناب مودی نے آج کے پروجیکٹوں کے لئے گورکھپور اور تمام ہندوستان کے لوگوں کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے گاندھی اسمرتی پر دعائیہ تقریب میں شرکت کی

January 30th, 09:52 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دن کے اوائل میں نئی دہلی واقع گاندھی اسمرتی میں منعقدہ ایک دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

وزیر اعظم نے جرمن چانسلر کے ساتھ گاندھی اسمرتی کا دورہ کیا

November 01st, 07:05 pm

نئی دہلی،02 نومبر / وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلی میں جرمن چانسلر ڈاکٹر انگیلا مرکیل کے ساتھ گاندھی اسمرتی کا دورہ کیا۔