ہندوستان ایک بار پھر چاند کی طرف گامزن ہے: اس بار چاند پر اترنے کے بعد زمین پر واپس آئے گا ہندوستان

September 18th, 04:32 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے مشن چندریان -4 کو منظوری دے دی ہے جس کا مقصد چاند پر کامیابی سے اترنے کے بعد زمین پر واپس آنے کے لیے استعمال ہونے والی ٹکنالوجی کا مظاہرہ کرنا نیز چاند سے نمونے لانا اور زمین پر ان کا تجزیہ کرنا ہے۔ یہ چندریان-4 مشن چاند پر ہندوستان کی لینڈنگ (سال 2040 تک منصوبہ بندی) اور زمین پربحفاظت واپسی کے لیے بنیادی ٹیکنالوجی کی صلاحیتیں حاصل کرے گا۔ ڈاکنگ/انڈاکنگ، لینڈنگ، زمین پر محفوظ واپسی اور چاند کے نمونے جمع کرنے اور تجزیہ کرنے کے لیے درکار کلیدی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

گوامیں 37ویں قومی کھیلوں پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

October 26th, 10:59 pm

گواکے گورنر جناب پی ایس سری دھرن پلّئی جی یہاں کے مقبول اور نوجوان،توانائی سے بھرپور وزیر اعلیٰ پرمود ساونت جی، کھیلوں کے وزیر انوراگ ٹھاکر، مرکزی کابینہ کےمیرےدیگر ساتھی، اسٹیج پر موجود دیگر عوامی نمائندگان، بھارتیہ اولمپک فیڈریشن کی صدر بہن پی ٹی اوشا جی ملک کے کونے کونے سے آنے والے سبھی میرےکھلاڑی ساتھی،معاون عملہ، دیگر عہدیداران اور نوجوان دوستو! بھارتیہ کھیل کے مہاکنبھ کا عظیم سفر آج گوا آ پہنچا ہے۔ہر طرف رنگ ہے......، ترنگ ہے...... مستی ہے ..... روانگی ہے۔ گوا ہی فضا میں بات ہی کچھ ایسی ہے آپ سبھی کو 37 ویں قومی گیمز کیلئے نیک خواہشات، بہت بہت مبارکباد۔

وزیر اعظم نے گوا میں 37ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کیا

October 26th, 05:48 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گوا کے مارگاؤ میں پنڈت جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں 37ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کیا۔ یہ کھیل کود 26 اکتوبر سے 9 نومبر تک منعقد ہوں گے اور اس میں ملک بھر سے آئے 10,000 سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں جو 28 مقامات پر کھیلوں کے 43 سے زائد زمروں میں حصہ لیں گے۔

وزیر اعظم نے مشن گگن یان ٹی وی ڈی 1 آزمائشی پرواز کے کامیاب آغاز کی ستائش کی

October 21st, 12:56 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مشن گگن یان ٹی وی ڈی1 آزمائشی پرواز کے کامیاب آغاز کی ستائش کی اور کہا کہ یہ کامیابی ملک کو، بھارت کے اولین انسانی خلائی پرواز پروگرام کی تکمیل کی جانب ایک قدم اور نزدیک لے آئی ہے۔

وزیراعظم نے گگن یان مشن کی تیاری کا جائزہ لیا

October 17th, 01:53 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہندستان کے گگن یان مشن کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور ہندستان کی خلائی تحقیقی کوششوں کے مستقبل کا خاکہ تیار کرنے کے لئے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی ہے۔