گجرات کے شہر گاندھی نگر میں درخشاں گجرات سمٹ 2024 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
January 10th, 10:30 am
آپ سبھی کو 2024 کے لیے بہت سی نیک خواہشات! حال ہی میں ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہوئے ہیں۔ اور اب بھارت اگلے 25 سال کے ہدف پر کام کر رہا ہے۔ ہم نے ہندوستان کو اس وقت تک ترقی یافتہ بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے جب ہندوستان اپنی آزادی کے 100 سال کا جشن منائے گا۔ اور اس لیے یہ 25 سالہ دور ہندوستان کا امرت کال ہے۔ یہ نئے خوابوں، نئی قراردادوں اور ہمیشہ نئی کامیابیوں کا دور ہے۔ اس امرت کال میں یہ پہلا درخشاں گجرات گلوبل سمٹ منعقد ہو رہا ہے۔ اور اسی وجہ سے اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ اس چوٹی کانفرنس میں آنے والے 100 سے زیادہ ممالک کے نمائندے ہندوستان کی ترقی کے سفر میں اہم معاون ہیں۔ میں آپ سب کو خوش آمدید کہتاہوں اور آپ کا استقبال کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے کہاکہ ایک دنیا، ایک خاندان، ایک مستقبل کے اصول اب عالمی فلاح و بہبود کی شرط بن چکے ہیں
January 10th, 09:40 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں وائبرنٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 کے 10ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ اس سال کے سربراہ اجلاس کا موضوع ’گیٹ وے ٹو دی فیوچر‘ ہے اور اس میں 34 شراکت دار ممالک اور 16 شراکت دار تنظیموں کی شرکت شامل ہے۔ شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کی جانب سے اس سمٹ کو شمال مشرقی خطے میں سرمایہ کاری کے مواقع کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ورچوئل جی-20 سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم کا اختتامی بیان (22 نومبر 2023)
November 22nd, 09:39 pm
میں ایک بار پھر آپ سبھی کے قیمتی خیالات کی ستائش کرتا ہوں۔ جس کھلے ذہن کے ساتھ آپ سبھی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا میں آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ورچوئل جی 20 سربراہ کانفرنس میں وزیر اعظم کا افتتاحی بیان
November 22nd, 06:37 pm
میری دعوت قبول کر کے، آج اس سربراہ کانفرنس میں جڑنے کے لیے میں آپ سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 10 کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے آپ سبھی کا دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم ہے۔ہندوستان کی G20 قیادت کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کی نقاب کشائی کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
November 08th, 07:31 pm
میرے پیارے ہم وطنوں اور عالمی برادری کے تمام اہل خانہ، کچھ دنوں بعد یکم دسمبر سے، ہندوستان G-20 کی صدارت کرے گا۔ یہ ہندوستان کے لیے ایک تاریخی موقع ہے۔ آج اس تناظر میں اس سربراہی اجلاس کی ویب سائٹ، تھیم اور لوگو کا اجرا کیا گیا ہے۔ میں اس موقع پر تمام ہم وطنوں کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے بھارت کی جی-20 صدارت کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کی رونمائی کی
November 08th, 04:29 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے بھارت کی جی -20 صدارت کے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کی رونمائی کی۔