مصنوعی ذہانت سے متعلق عالمی شراکت داری سربراہ کانفرنس 2023 (جی پی ا ے آئی ) کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم کے خطاب کا متن
December 12th, 05:20 pm
میں آپ سب کا مصنوعی ذہانت سے متعلق عالمی شراکت داری سربراہ کانفرنس میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ ہندوستان اگلے سال اس چوٹی کانفرنس کی صدارت کرنے جا رہا ہے۔ یہ سربراہی اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پوری دنیا میں مصنوعی ذہانت کے حوالے سے زبردست بحث چل رہی ہے۔ اس بحث سے مثبت اور منفی ہر قسم کے پہلو سامنے آرہے ہیں۔ اس لیے اس سربراہی اجلاس سے وابستہ ہر ملک پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ماضی میں مجھے کئی سیاسی اور صنعت کاروں سے ملنے کا موقع ملا۔ میں نے ان سے اپنی ملاقات میں اس سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ موجودہ اور آنے والی نسلیں، کوئی بھی مصنوعی ذہانت کے اثرات سے باہر نہیں ہے۔ ہمیں بڑی احتیاط کے ساتھ، بڑے محتاط طریقےسے آگے بڑھنا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس سربراہی اجلاس سے ابھرنے والے خیالات، اس سربراہی اجلاس سے ابھرنے والی تجاویز پوری انسانیت کی بنیادی اقدار کے تحفظ اور انہیں سمت دینے کا کام کریں گی۔وزیراعظم نے مصنوعی ذہانت پر سالانہ عالمی شراکت داری (جی پی اے آئی) اجلاس کا افتتاح کیا
December 12th, 05:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں مصنوعی ذہانت پر عالمی شراکت داری (جی پی اے آئی) سربراہی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے گلوبل اے آئی ایکسپو کا جائزہ بھی لیا۔ جی پی اے آئی 29 رکن ممالک کے ساتھ ملٹی اسٹیک ہولڈر اقدام ہے جس کا مقصد AI سے متعلقہ ترجیحات پر جدید تحقیق اور لاگو سرگرمیوں کی حمایت کرتے ہوئے AI پر نظریہ اور عمل کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔ ہندوستان 2024 میں جی پی اے آئی کی قیادت کرنے والا سربراہ ہے۔وائس آف گلوبل ساؤتھ کی دوسری سربراہ کانفرنس کے دوران وزیر اعظم کے افتتاحی کلمات کا متن
November 17th, 04:03 pm
دوسری وائس آف گلوبل ساوتھ سمٹ کے افتتاحی اجلاس میں ، 140 کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے، میں آپ سبھی کا تہہ دل سے خیرمقدم کرتا ہوں۔ وائس آف گلوبل ساؤتھ 21ویں صدی کی بدلتی ہوئی دنیا کا سب سے منفرد پلیٹ فارم ہے۔ جغرافیائی طور پر گلوبل ساؤتھ تو ہمیشہ سے رہا ہے۔ لیکن اسے اس طرح سے وائس پہلی بار مل رہی ہے۔اور یہ ہم سبھی کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہوا ہے۔ ہم 100 سے زیادہ الگ الگ ممالک ہیں، لیکن ہمارے مفاد یکساں ہیں، ہماری ترجیحات یکساں ہیں۔جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ اختتامی تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 26th, 04:12 pm
ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، پروفیسرز، مختلف اداروں کے نمائندگان اور میرے نوجوان دوستو! آج، بھارت منڈپم میں موجود لوگوں سے زیادہ لوگ ہمارے ساتھ آن لائن جڑے ہوئے ہیں۔ میں اس پروگرام، جی-20 یونیورسٹی کنیکٹ میں سب کو خوش آمدید کہتا ہوں، اور آپ سبھی نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعظم كا جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ فائنل سے خطاب
September 26th, 04:11 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی كے بھارت منڈپم میں جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ فائنل پروگرام سے خطاب کیا۔ جی 20 یونیورسٹی کنیکٹ اقدام کا مقصد ہندوستان کے نوجوانوں کے درمیان ہندوستان کی جی 20 كی صدارت کی بابت سمجھ پیدا کرنا اور مختلف جی 20 تقریبات میں ان کی شرکت کو بڑھانا ہے۔پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن
September 18th, 11:52 am
یہ موقع ایک بار پھر ملک کے 75 سالہ پارلیمانی سفر کو یاد کرنے اور نئے ایوان میں جانے سے پہلے تاریخ کے ان متاثر کن لمحات اور اہم پلوں کو یاد کرتے ہوئے آگے بڑھنے کایہ موقع ہے، ہم سب اس تاریخی عمارت سے وداع لے رہے ہیں ۔آزادی سے پہلے یہ ایوان امپیریل لیجسلیٹو کونسل کی نشست ہوا کرتا تھا۔ آزادی کے بعد اسے پارلیمنٹ ہاؤس کے طور پر تسلیم کیا گیا۔یہ درست ہے کہ اس عمارت کی تعمیر کا فیصلہ غیر ملکی ممبران پارلیمنٹ نے کیا تھا، لیکن ہم اس بات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے اور ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ اس عمارت کی تعمیر میں میرے ہم وطنوں کا پسینہ اور محنت صرف ہوئی تھی اور اس پر پیسہ بھی میرے ملک کے لوگوں کا صرف ہواتھا۔وزیر اعظم نے لوک سبھا میں پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کیا
September 18th, 11:10 am
ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کا دن ہندوستان کے 75 سال کے پارلیمانی سفر کو یاد کرنے اور اس کی یاد تازہ کرنے کا موقع ہے اس سے پہلے کہ کارروائی کو نئی افتتاحی عمارت میں منتقل کیا جائے۔ پرانی پارلیمنٹ کی عمارت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ذکر کیا کہ یہ عمارت ہندوستان کی آزادی سے قبل سامراجی قانون ساز کونسل کے طور پر کام کرتی تھی اور اسے آزادی کے بعد ہندوستان کی پارلیمنٹ کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اگرچہ اس عمارت کی تعمیر کا فیصلہ غیر ملکی حکمرانوں نے کیا تھا، لیکن یہ ہندوستانیوں کی محنت، لگن اور پیسہ تھا جس کی وجہ اس نے ترقی کی منزلیں طے کیں۔ ، جناب مودی نے کہا، 75 سال کے سفر میں اس ایوان نے سب سے بہترین طور طریقے اور روایات پیدا کی ہیں، جس میں سب کے تعاون کو دیکھا اور سب نے دیکھا۔ انہوں نے کہا ‘‘ہو سکتا ہے ہم نئی عمارت میں شفٹ ہو رہے ہوں لیکن یہ عمارت آنے والی نسل کو متاثر کرتی رہے گی۔ اس لئے کہ یہ ہندوستانی جمہوریت کے سفر کا ایک سنہری باب ہے’’۔پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے آغاز سے قبل وزیراعظم کا بیان
September 18th, 10:15 am
مون مشن کی کامیابی، چندریان-3 ہمارا ترنگا لہرا رہا ہے۔ شیو شکتی پوائنٹ نئی ترغیب کامرکز بنا ہے، ترنگا پوائنٹ ہمیں فخر سے لبریز کررہا ہے، پوری دنیا میں جب اس طرح کی کامیابی حاصل ہوتی ہے تو اس کو جدت سے، سائنس سے، ٹکنالوجی سے جوڑ کر دیکھا جاتا ہے ۔اور جب یہ طاقت دنیا کے سامنے آتی ہے تو بھارت کے لئے کئی امکانات، کئی مواقع ہمارے دروازے پر آکر کھڑے ہوجاتے ہیں ۔ جی 20 کی غیر معمولی کامیابی 60 سے زیادہ مقامات پر دنیا بھر کے رہنماؤں کا استقبال، غور و خوص اور ٹرواسپرٹ میں فیڈرل اسٹرکچر کا ایک جیتا جاگتا تجربہ بھارت کی گوناگونیت، بھارت کی خصوصیت ، جی 20 اپنے آپ میں ہماری گوناگونیت کا سلبریشن بن گیا ۔ اور جی 20 میں بھارت اس بات کےلئے ہمیشہ فخر کرے گا کہ گلوبل ساؤتھ کی ہم آواز بنے۔افریقی یونین کو مستقل رکنیت اور جی 20 میں اتفاق رائے سے اعلامیہ۔ یہ ساری باتیں بھارت کے روشن مستقبل کا اشارہ دے رہے ہیں ۔نئی دہلی قائدین کے اعلامیہ کو اختیار کرنے کے ساتھ تاریخ رقم ہو چکی ہے: وزیر اعظم مودی
September 09th, 06:50 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی قائدین کے اعلامیہ کو اختیار کیے جانے کی ستائش کی ہے اور انہوں نے جی 20 اراکین کی حمایت اور تعاون کے لیے ان سبھی کے تئیں اظہار تشکر کیا ہے۔G20 نئی دہلی کے رہنماؤں کا اعلانیہ
September 09th, 05:04 pm
G20 نئی دہلی کے رہنماؤں کے اعلانیے کا مقصد مضبوط، پائیدار، متوازن اور جامع ترقی، سبز ترقی، کثیرالجہتی کو مضبوط بنانا، تکنیکی تبدیلی، ہمہ گیر ترقیاتی اہداف کی سرعت اور بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف مختلف مسائل کو کامیابی سے پیش کرنا ہے جو کہ مختلف جی 20رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔