وزیراعظم کی ارجنٹائنا کے صدر سے ملاقات

November 20th, 08:09 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 19 نومبر 2024کو برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں جی - 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر جمہوریہ ارجنٹائنا کے صدر عزت مآب جیویئرمائیلی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے جوناس میسیٹی اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی،پی ایم نے ویدانت اور گیتا کے تئیں ان کے جذبے کی تعریف کی

November 20th, 07:54 am

ویدانت اور گیتا سے متعلق جوناس میسیٹی کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ یہ قابل ستائش ہے کہ ہندوستانی ثقافت پوری دنیا میں اپنی چھاپ چھوڑ رہی ہے۔ وزیر اعظم نے سنسکرت میں رامائن کی پرفارمنس دیکھنے کے بعد جوناس میسیٹی اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔

ڈجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ، مصنوعی ذہانت اور حکمرانی کے لیے اعدادوشمار پر مبنی اعلانیہ –جی20 ٹرائیکا(بھارت ، برازیل اور جنوبی افریقہ) کے ذریعے مشترکہ کمیونیکے، جس کی تصدیق متعدد جی20 ممالک، مہمان ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے ذریعے کی گئی ہے

November 20th, 07:52 am

عالمی نمو صرف 3 فیصد سے زیادہ ہے، جو اس صدی کے آغاز کے بعد سب سے کم ہے، جب وباءتک ترقی کا اوسط تقریباً 4 فیصد تھا۔ ساتھ ہی ، ٹیکنالوجی بہت تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہی ہے، اور اگر یکساں طور پربروئے کار لائی جائے ، تو یہ ہمیں ترقی کو تیز کرنے، عدم مساوات کو کم کرنے اور پائیدار ترقی کے اہداف(ایس ڈی جیز) کو حاصل کرنے کے لیے خلاء کو پر کرنے کی سمت ایک بڑا اور تاریخی قدم اٹھانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

ڈیجیٹل عوامی انفراسٹرکچر، اے آئی اور حکمرانی کے لیے ڈیٹا پر خصوصی توجہ جامع ترقی کے حصول اور عالمی سطح پر زندگیوں کو بدلنے کی کلید ہے: وزیر اعظم

November 20th, 05:04 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل عوامی انفراسٹرکچر، اے آئی اور حکمرانی کے لیے ڈیٹا جامع ترقی کے حصول اور عالمی سطح پر زندگیوں کو بدلنے کی کلید ہے۔

ہندوستان ٹیکنالوجی کے مربوط کرنے کو اعلیٰ ترجیح دے کر صحت کے شعبے میں فعال طور پر کام کر رہا ہے: وزیر اعظم

November 20th, 05:02 am

‘ایک صحت مند سیارہ ایک بہتر سیارہ ’کی کہاوت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان ٹیکنالوجی کو مربوط کرنے کو بڑی ترجیح دے کر صحت کے شعبے میں فعال طور پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہندوستان اس سلسلے میں عالمی کوششوں کو تقویت دے گا۔

ٹیکنالوجی میں ایس ڈی جی ایس پر پیش رفت کو آگے بڑھانے اور عالمی سطح پر زندگیوں کو بااختیار بنانے کی بے پناہ صلاحیت رکھتی ہے: وزیر اعظم

November 20th, 05:00 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اپنے ایک ریمارک میں کہا کہ ٹیکنالوجی ایس ڈی جی ایس پر پیشرفت کو آگے بڑھانے اور عالمی سطح پر زندگیوں کو بااختیار بنانے کی بے پناہ صلاحیت رکھتی ہے۔

وزیر اعظم نے اٹلی کی وزارتی کونسل کی صدر سے ملاقات کی

November 19th, 08:34 am

ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ریو ڈی جنیرو میں جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران آج جمہوریہ اٹلی کی وزارتی کونسل کی صدر عزت مآب جیورجیا میلونی سے ملاقات کی ۔پچھلے دو سالوں میں دونوں وزرائے اعظم کے درمیان یہ پانچویں ملاقات تھی ۔ دونوں رہنماؤں کی آخری ملاقات جون 2024 میں اٹلی کے پگلیا میں وزیر اعظم میلونی کی صدارت میں جی 7 سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی ۔ وزیر اعظم نے اس مشکل وقت میں جی 7 کی قیادت کرنے پر وزیر اعظم میلونی کو مبارکباد دی ۔

وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات کی

November 19th, 06:09 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں جی-20 سربراہی اجلاس کے حاشیے پر انڈونیشیا کے نو منتخب صدر عزت مآب پرابوو سبیانتو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔

وزیراعظم نے پرتگال کے وزیراعظم سے ملاقات کی

November 19th, 06:08 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج برازیل کے ریو ڈی جینیریو میں منعقدہ جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر پرتگالی جمہوریہ کے وزیر اعظم جناب لوئس مونٹے نیگرو سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ وزیر اعظم مودی نے مونٹے نیگرو کے وزیر اعظم کو اپریل 2024 میں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ہندوستان اور پرتگال کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو گہرا کرنےاور مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ وزیر اعظم مونٹے نیگرو نے وزیر اعظم مودی کو ان کی تیسری میعاد پر مبارکباد دی۔

پی ایم مودی برازیل کے ریو ڈی جنیرو پہنچے ۔

November 18th, 08:38 am

وزیر اعظم نریندر مودی برازیل کے ریو ڈی جنیرو پہنچ گئے۔ وہ جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ اس دورے کے دوران عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

G20 نئی دہلی کے رہنماؤں کا اعلانیہ

September 09th, 05:04 pm

G20 نئی دہلی کے رہنماؤں کے اعلانیے کا مقصد مضبوط، پائیدار، متوازن اور جامع ترقی، سبز ترقی، کثیرالجہتی کو مضبوط بنانا، تکنیکی تبدیلی، ہمہ گیر ترقیاتی اہداف کی سرعت اور بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف مختلف مسائل کو کامیابی سے پیش کرنا ہے جو کہ مختلف جی 20رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ جب دنیا آب و ہوا کے بحران سے نبرد آزما ہے، ایسے میں ہم نے راستہ دکھایا ہے اور ماحولیات کے لیے لائف اسٹائل - مشن لائف پہل کا آغاز کیا ہے

August 15th, 05:08 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر نئی دہلی میں تاریخی لال قلعہ کی فصیل سے قوم کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے ’’ایک دنیا، ایک خاندان، ایک مستقبل‘‘ کا تصور پیش کیا ہے اور اس سمت میں کام کر رہے ہیں۔ جب دنیا آب و ہوا کے بحران سے دوچار ہے، ایسے میں ہم نے راستہ دکھایا ہے اور لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ – مشن لائف کا آغاز کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جنوبی افریقہ کے صدر سے بات کی

June 10th, 10:13 pm

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر جناب متے میلا سیرل رامافوسا کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزیر اعظم نے وزارت تعلیم کی پہل جی 20 جن بھاگیداری تقریب میں ریکارڈ شرکت کی ستائش کی

June 10th, 07:53 pm

ہندوستان کی جی 20 صدارت کے مرکزی فوخس کے طور پر، وزارت تعلیم سرگرمیوں اور پروگراموں کی ایک سیریز کا اہتمام کر رہی ہے جس کا مقصد خاص طور پر بلینڈڈ آموزش کے ضمن میں ’’ بنیادی خواندگی اور عدد شناسی (ایف ایل این) کو یقینی بنانا‘‘ کے موضوع کو فروغ دینا اور اس کی تائید کرنا ہے۔

اگر دنیا ہندوستان کی تعریف کرتی ہے تو یہ آپ کے ووٹ کی وجہ سے ہے جس نے مرکز میں اکثریتی حکومت کو منتخب کیا: مڈبیدری میں پی ایم مودی

May 03rd, 11:01 am

اپنی انتخابی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کرناٹک کے مڈبیدری میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ 10 مئی، انتخابات کا دن، تیزی سے قریب آرہا ہے۔ بی جے پی کرناٹک کو سرفہرست ریاست بنانے کے لیے پرعزم ہے اور بی جے پی کا عزم کرناٹک کو مینوفیکچرنگ سپر پاور بنانا ہے۔ یہ آنے والے سالوں کے لیے ہمارا روڈ میپ ہے‘‘۔

پی ایم مودی نے کرناٹک کے مڈبیدری، انکولہ اور بیلہونگل میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔

May 03rd, 11:00 am

اپنی انتخابی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کرناٹک کے مڈبیدری میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ 10 مئی، انتخابات کا دن، تیزی سے قریب آرہا ہے۔ بی جے پی کرناٹک کو سرفہرست ریاست بنانے کے لیے پرعزم ہے اور بی جے پی کا عزم کرناٹک کو مینوفیکچرنگ سپر پاور بنانا ہے۔ یہ آنے والے سالوں کے لیے ہمارا روڈ میپ ہے‘‘۔

ریپبلک ٹی وی کے کنکلیو میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 26th, 08:01 pm

ارنب گوسوامی جی، ریپبلک میڈیا نیٹ ورک کے تمام ساتھیوں ملک اور بیرون ملک میں اگر کسی نے خودکشی کی، پھر یہ کہتے ہوئے ایک چٹ چھوڑ دی کہ میں زندگی سے تھک گئی ہوں، میں جینا نہیں چاہتی، تو میں میں یہ کھا کر اور تالاب میں کود کر مر جاؤں گی۔ . اب صبح دیکھا کہ بیٹی گھر میں نہیں ہے۔ چنانچہ بستر پر خط پا کر والد کو بہت غصہ آیا۔ کہا میں پروفیسر ہوں، اتنے سال محنت کی، پھر بھی کاغذ میں یہ املا غلط لکھ کر جاتی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ارنب نے اچھی ہندی بولنا شروع کر دی ہے۔ میں نے ان کی بات نہیں سنی لیکن ہندی صحیح ہے یا نہیں، میں ان کی باتیں میں برابر توجہ سے سن رہا تھا اور شاید ممبئی میں رہنے کی وجہ سے آپ نے کافی ہندی سیکھ لی ہے۔

وزیر اعظم نےنئی دہلی میں ریپبلک چوٹی کانفرنس سے خطاب کیا

April 26th, 08:00 pm

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ریپبلک سربراہی اجلاس کا حصہ بننے پر اظہار تشکر کیا اور پوری ٹیم کو اگلے ماہ 6 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔ 2019 میں ریپبلک سربراہ کانفرنس میں، جو ’انڈیا کا لمحہ‘ کے موضوع پر منعقد ہوئی تھی ، اپنی شرکت کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ اس میں عوام کے مینڈیٹ کا پس منظر تھا جب شہریوں نے مسلسل دوسری بار بھاری اکثریت اور استحکام کے ساتھ حکومت کو منتخب کیا تھا۔ وزیر اعظم نے کہا، ’’ملک نے محسوس کیا کہ ہندوستان کا لمحہ اب یہاں ہے‘‘۔ اس سال کے تھیم ’ٹائم آف ٹرانسفارمیشن‘ پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ شہری اب زمین پر اس تبدیلی کا مشاہدہ کر سکتے ہیں جس کا تصور 4 سال پہلے کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم نے ہندوستان کی جی 20 صدارت کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے گورنروں، وزرائے اعلیٰ اور لیفٹیننٹ گورنروں کی ویڈیو میٹنگ کی صدارت کی

December 09th, 08:38 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ریاستوں کے گورنروں اور وزرائے اعلیٰ کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیفٹیننٹ گورنروں کی ایک ویڈیو میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں ہندوستان کی جی 20 کی صدارت سے متعلق پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آسمان حد نہیں ہے: من کی بات کے دوران وزیر اعظم مودی کا اظہار خیال

November 27th, 11:00 am

میں ایک بار پھر ’ من کی بات ‘ میں آپ سب کا پرتپاک استقبال کرتا ہوں۔ یہ پروگرام کا 95واں ایپیسوڈ ہے۔ ہم تیزی سے 100 ویں ’ من کی بات ‘ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ یہ پروگرام میرے لئے 130 کروڑ ہم وطنوں سے جڑنے کا ایک اور ذریعہ ہے۔ ہر ایپیسوڈ سے پہلے گاؤں اور شہروں کے خطوط پڑھنا ؛ بچوں سے لے کر بڑوں تک آڈیو پیغامات سننا؛ یہ میرے لئے ایک روحانی تجربے جیسا ہے۔