India is driving global growth today: PM Modi at Republic Plenary Summit
March 06th, 08:05 pm
PM Modi addressed the Republic Plenary Summit in Delhi. Shri Modi highlighted that the world is now recognising this century as India's century and the country's achievements and successes have sparked new hope globally. He stated that India, once perceived as a nation that would sink itself and others, is now driving global growth.PM Modi addresses Republic Plenary Summit 2025
March 06th, 08:00 pm
PM Modi addressed the Republic Plenary Summit in Delhi. Shri Modi highlighted that the world is now recognising this century as India's century and the country's achievements and successes have sparked new hope globally. He stated that India, once perceived as a nation that would sink itself and others, is now driving global growth.وزیر اعظم کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایم ایس ایم ای سیکٹر پر بجٹ کے بعد کے تین ویبیناروں سے خطاب
March 04th, 01:00 pm
مینوفیکچرنگ اور برآمدات سے متعلق یہ بجٹ ویبینار ہر نقطہ نظر سے بہت اہم ہیں ۔ آپ جانتے ہیں ، یہ بجٹ ہماری حکومت کی تیسری مدت کا پہلا مکمل بجٹ تھا ۔ اس بجٹ کی سب سے اہم چیز توقعات سے زیادہ کی فراہمی تھی ۔ ایسے بہت سے شعبے ہیں جہاں حکومت نے ماہرین کی توقع سے بڑے اقدامات کیے اور آپ نے بجٹ میں دیکھا ہے ۔ بجٹ میں مینوفیکچرنگ اور برآمدات کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے ہیں ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مابعد بجٹ ویبینار سے خطاب کیا
March 04th, 12:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ما بعد بجٹ ویبینارز سے خطاب کیا۔یہ ویبنارز ایم ایس ایم ای کو ترقی کا انجن بنانے، مینوفیکچرنگ، برآمدات اور جوہری توانائی کے مشن، ریگولیٹری، سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے میں آسانی جیسے موضوعات کے تحت منعقد کئے گئے تھے۔ اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ سے متعلق پوسٹ بجٹ ویبنارز بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ یہ ذکر کرتے ہوئے کہ یہ بجٹ حکومت کی تیسری مدت کا پہلا مکمل بجٹ ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس بجٹ کا سب سے قابل ذکر پہلو توقعات کے مطابق اس کے نتائج ہیں۔ جناب مودی نے نشاندہی کی کہ کئی شعبوں میں حکومت نے ماہرین کی توقع سے بڑھ کر اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اس بجٹ میں مینوفیکچرنگ اور ایکسپورٹ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔این ایکس ٹی اجلاس میں پی ایم کے خطاب کا متن
March 01st, 11:00 am
نیوز ایکس ورلڈ ایک بہت ہی اچھی شروعات ہے اور اس کے لیے میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں اور آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ آج آپ کے نیٹ ورک کے تمام علاقائی چینل بشمول ہندی اور انگریزی اب عالمی سطح پر جا رہے ہیں۔ اور آج بہت سی فیلو شپس اور اسکالرشپس بھی شروع کی گئی ہیں، میں ان پروگراموں کے لیے آپ سب کی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے این ایکس ٹی کنکلیو میں شرکت کی
March 01st, 10:34 am
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں این ایکس ٹی کنکلیو میں شرکت کی۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے نیوز ایکس ورلڈ کے پرمسرت آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اس نیٹ ورک میں ہندی ، انگریزی اور مختلف علاقائی زبانوں میں چینل شامل ہیں ، اور آج ، یہ عالمی سطح پر جا رہا ہے۔ انھوں نے متعدد فیلوشپس اور اسکالرشپس کے افتتاح پر بھی تبصرہ کیا اور ان پروگراموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گوہاٹی میں ایڈوانٹیج آسام 2.0 سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق سمٹ 2025 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
February 25th, 11:10 am
مشرقی ہندوستان اور شمال مشرق کی سرزمین آج ایک نئے مستقبل کا آغاز کرنے والی ہے ۔ ایڈوانٹیج آسام پوری دنیا کو آسام کی صلاحیت اور ترقی سے مربوط کرنے کی ایک بڑی مہم ہے ۔ تاریخ گواہ ہے کہ مشرقی ہندوستان ، ہندوستان کی اس خوشحالی میں بڑا کردار ادا کرتا تھا ۔ آج جب ہندوستان ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے ، ایک بار پھر مشرقی ہندوستان ، ہمارا شمال مشرق اپنی طاقت دکھانے والا ہے ۔ میں ایڈوانٹیج آسام کو اس جذبے کی عکاسی کے طور پر دیکھتا ہوں ۔ میں اس شاندار تقریب کے لیے آسام حکومت ، ہمنتا جی کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ مجھے یاد ہے 2013 میں ، میں انتخابی مہم کے لیے آسام جا رہا تھا ، تب ایک میٹنگ میں میرے ذہن سے ایک لفظ نکلا اور میں نے کہا ، وہ دن دور نہیں جب لوگ حروف تہجی پڑھنا شروع کر دیں گے ، تب وہ آسام کے لیے اے کہیں گے ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایڈوانٹیج آسام 2.0 سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق سمٹ 2025 کا افتتاح کیا
February 25th, 10:45 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گوہاٹی ، آسام میں ایڈوانٹیج آسام 2.0 سرمایا کاری اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق سمٹ 2025 کا افتتاح کیا ۔ اس تقریب میں تمام معززین کا خیر مقدم کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ’’مشرقی ہندوستان اور شمال مشرقی ہندوستان آج مستقبل کے ایک نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں اور ایڈوانٹیج آسام ،آسام کی ناقابل یقین صلاحیت اور ترقی کو دنیا کے ساتھ مربوط کرنے کی ایک بڑی پہل ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ ہندوستان کی خوشحالی میں مشرقی ہندوستان کے اہم کردار کی گواہ ہے ۔ اس امید کا اظہار کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا ، ’’آج جب ہم وکست بھارت کی جانب پیش رفت کر رہے ہیں ، مشرقی ہندوستان اور شمال مشرق اپنی حقیقی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوانٹیج آسام اسی جذبے کی عکاسی کرتا ہے اور اس طرح کی شاندار تقریب کے انعقاد کے لیے انھوں نے آسام کی حکومت اور وزیر اعلی کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے 2013 میں کہی گئی اپنی بات کو یاد کیا ، جب انہوں نے کہا تھا کہ یہ بہت دور نہیں ہے جب ’اے فار آسام‘ معمول ہوگا ۔ای ٹی ناؤ گلوبل بزنس سمٹ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 15th, 08:30 pm
پچھلی بار جب میں ای ٹی ناؤ سمٹ میں آیا تھا، الیکشن ہونے والے تھے۔ اور اس وقت میں نے آپ کے درمیان نہایت عاجزی کے ساتھ یہ کہا تھا کہ ہماری تیسری مدت میں ہندوستان ایک نئی رفتار کے ساتھ کام کرے گا۔ میں مطمئن ہوں کہ آج یہ رفتار نظر آرہی ہے اور ملک بھی اس کا ساتھ دے رہا ہے۔ نئی حکومت کے قیام کے بعد ملک کی کئی ریاستوں میں بی جے پی-این ڈی اے کو مسلسل عوام کا آشیرواد مل رہا ہے! جون میں، اڈیشہ کے لوگوں نے ترقی یافتہ ہندوستان کی قرارداد کو تحریک دی، پھر ہریانہ کے لوگوں نے اس کی حمایت کی اور اب دہلی کے لوگوں نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ یہ اس بات کا اعتراف ہے کہ کس طرح آج ملک کے لوگ ترقی یافتہ ہندوستان کے ہدف کی طرف کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ای ٹی ناؤ گلوبل بزنس سمٹ2025 سے خطاب کیا
February 15th, 08:00 pm
آج، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں ای ٹی ناؤ گلوبل بزنس سمٹ 2025 میں خطاب کرتے ہوئے یاد دہانی کرائی کہ پچھلے ایڈیشن میں انہوں نے عاجزی کے ساتھ کہا تھا کہ بھارت اپنی تیسری مدت میں ایک نئی رفتار سے کام کرے گا۔ انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ آج یہ رفتار واضح طور پر نظر آ رہی ہے اور ملک بھر سے اس کو بھرپور حمایت مل رہی ہے۔ انہوں نے اڈیشہ، مہاراشٹر، ہریانہ اور نئی دہلی کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے وکست بھارت کے عزم کے لیے زبردست حمایت کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعظم نے اسے ملک کے شہریوں کی طرف سے ایک تسلیم شدہ حقیقت قرار دیا کہ وہ ایک ترقی یافتہ بھارت کے ہدف کے حصول میں کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں۔پیرس میں انڈیا-فرانس سی ای او فورم میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 12th, 12:45 am
اس کمرے میں، میں ایک حیرت انگیز توانائی، جوش اور تحرک محسوس کرتا ہوں۔ یہ صرف ایک عام کاروباری واقعہ نہیں ہے۔ یہ ہندوستان اور فرانس کے بہترین کاروباری ذہنوں کا سنگم ہے۔ سی ای او فورم کی ابھی پیش کی گئی رپورٹ خوش آئند ہے۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ سب انوویٹ، کولابوریٹ اور ایلیویٹ کے منتر کے ساتھ کام کر رہے ہیں، آپ صرف بورڈ روم کنکشن نہیں بنا رہے ہیں۔ آپ سبھی ہندوستان-فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کو بھی مضبوط کر رہے ہیں۔Governance is not a platform for nautanki: PM slams AAP-da after BJP sweeps Delhi
February 08th, 07:00 pm
In a landmark victory, the BJP emerged victorious in the national capital after 27 years. Addressing enthusiastic Karyakartas at the BJP headquarters, PM Modi hailed the triumph as a win for development, vision and trust. “Today, the people of Delhi are filled with both enthusiasm and relief. The enthusiasm is for victory, and the relief is from freeing Delhi from the AAP-da”, PM Modi declared, emphasising that Delhi has chosen progress over an era of chaos.PM Modi addresses BJP Karyakartas at Party Headquarters after historic victory in Delhi
February 08th, 06:30 pm
In a landmark victory, the BJP emerged victorious in the national capital after 27 years. Addressing enthusiastic Karyakartas at the BJP headquarters, PM Modi hailed the triumph as a win for development, vision and trust. “Today, the people of Delhi are filled with both enthusiasm and relief. The enthusiasm is for victory, and the relief is from freeing Delhi from the AAP-da”, PM Modi declared, emphasising that Delhi has chosen progress over an era of chaos.ایوان بالا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم کے جواب کا متن
February 06th, 04:21 pm
معزز صدر نے ہندوستان کی کامیابیوں، ہندوستان سے دنیا کی توقعات، ہندوستان کے عام آدمی کی خود اعتمادی اور ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے عزائم کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے اور ملک کو مستقبل کی سمت بھی بتائی ہے۔ عزت مآب صدر کا خطاب متاثر کن، موثر اور ہم سب کے لیے مستقبل کے کام کے لیے رہنما خطوط بھی تھا۔ میں یہاں معزز صدر کے خطاب کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں!راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا جواب سب کا ساتھ، سب کا وکاس ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے: وزیراعظم
February 06th, 04:00 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا میں پارلیمنٹ سے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا جواب دیا۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ صدر کے خطاب میں بھارت کی کامیابیوں، بھارت سے عالمی توقعات اور ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں عام آدمی کے اعتماد کا احاطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی تقریر متاثر کن، اثر انگیز اور مستقبل کے کام کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے خطاب پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔مرکزی بجٹ پر وزیراعظم کے تبصرے کا متن
February 01st, 03:00 pm
آج ہندوستان کے ترقیاتی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے! یہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امنگوں کا بجٹ ہے ، یہ ہر ہندوستانی کے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کرنے کا بجٹ ہے ۔ ہم نے نوجوانوں کے لیے بہت سے شعبے کھول دیے ہیں ۔ عام شہری ، وکست بھارت کے مشن کو آگے بڑھانے والا ہے ۔ یہ بجٹ ملک کی طاقت کو کئی گنا بڑھانے والا ہے ۔ اس بجٹ سے بچت میں اضافہ ہوگا ، سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ، کھپت میں اضافہ ہوگا اور ترقی میں بھی تیزی آئے گی ۔ میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور ان کی پوری ٹیم کو عوام کے بجٹ، لوگوں کے بجٹ، کے لیے بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔مرکزی بجٹ 2025-26 پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا تبصرہ
February 01st, 02:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مرکزی بجٹ 2025-26 پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ آج کا دن ہندوستان کی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے ، جناب مودی نے کہا کہ یہ بجٹ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے اور ہر شہری کے خوابوں کو پورا کرتا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ نوجوانوں کے لیے کئی شعبے کھولے گئے ہیں اور عام شہری وکست بھارت (ترقی یافتہ ہندوستان) کے مشن کو آگے بڑھائیں گے ۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ بجٹ طاقت کو دوچند کرنے والا (فورس ملٹی پلائر) ہے جس سے بچت ، سرمایہ کاری ، کھپت اور ترقی میں اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن اور ان کی ٹیم کو اس ’عوامی بجٹ‘ کے لیے مبارکباد دی ۔Rashtrapati Ji's address to both Houses of Parliament a resonant outline of our nation's path toward building a Viksit Bharat: PM
January 31st, 02:43 pm
PM Modi praised the Honourable President’s address to both Houses of Parliament, calling it a comprehensive vision for a Viksit Bharat. He noted that the speech highlighted key initiatives, youth opportunities, and achievements of the past decade while outlining future aspirations. PM Modi also emphasized its focus on economic reforms, infrastructure, healthcare, education, and more.The next 25 years will be dedicated to achieving a prosperous and Viksit Bharat: PM
January 31st, 10:30 am
PM Modi addressed the media before the 2025 Budget Session, emphasizing India’s journey towards becoming a developed nation by 2047. He highlighted the government’s mission-mode approach to development, focusing on innovation, inclusion, and investment. Stressing youth empowerment, he urged MPs to contribute to India’s growth. PM Modi also noted that, for the first time since 2014, no foreign interference has attempted to create disturbances before the session.PM Modi's remarks at beginning of the Budget Session of 2025
January 31st, 10:15 am
PM Modi addressed the media before the 2025 Budget Session, emphasizing India’s journey towards becoming a developed nation by 2047. He highlighted the government’s mission-mode approach to development, focusing on innovation, inclusion, and investment. Stressing youth empowerment, he urged MPs to contribute to India’s growth. PM Modi also noted that, for the first time since 2014, no foreign interference has attempted to create disturbances before the session.