کابینہ نے چینی سیزن 2025-2024 (اکتوبر-ستمبر) کے لیے چینی فیکٹریوں کے ذریعے قابل ادائیگی گنے کی ‘مناسب اور منافع بخش قیمت’ (ایف آر پی) کو منظوری دی
February 21st, 11:26 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے چینی سیزن 2025-2024 کے لیے 10.25 فیصد چینی کی وصولی کی شرح پر 340 روپے فی کوئنٹل کے حساب سے گنے کی مناسب اور منافع بخش قیمت (ایف آر پی) کو منظوری دی۔ یہ گنے کی تاریخی قیمت ہے جو موجودہ سیزن 2024-2023 کے گنے کی ایف آر پی سے تقریباً 8فیصد زیادہ ہے۔ نظرثانی شدہ ایف آر پی کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہوگا۔