وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ 3.0 کے لیڈروں کےافتتاحی اجلاس میں وزیر اعظم کے ابتدائی کلمات

August 17th, 10:00 am

140 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے، ہم آپ سب کا تیسری وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ میں پرتپاک خیرمقدم کرتے ہیں۔ پچھلی دو سربراہی ملاقاتوں میں، مجھے آپ میں سے بہت سے لوگوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع ملا۔ مجھے بے حد خوشی ہے کہ اس سال، ہندوستان میں عام انتخابات کے بعد، مجھے ایک بار پھر اس پلیٹ فارم پر آپ سب سے جڑنے کا موقع مل رہا ہے۔