وزیراعظم نریندر مودی نے کے پی شرما اولی کو نیپال کے وزیر اعظم کے طور پر ان کی تقرری پر مبارکباد دی
July 15th, 11:39 am
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب کے پی شرما اولی کو نیپال کا وزیر اعظم مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے دوستی کے گہرے رشتوں کو مزید مضبوط کرنے اور ہندوستان اور نیپال کے درمیان باہمی مفید تعاون کو وسعت دینے کے لیے قریب سے کام کرنے کی امید ظاہر کی۔آسٹریا کے چانسلر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا پریس بیان
July 10th, 02:45 pm
سب سے پہلے، میں چانسلر نیہمر کے گرمجوشی سے استقبال اور مہمان نوازی کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ مجھے اپنی تیسری مدت کارکے آغاز میں آسٹریا کا دورہ کرنے کا موقع ملا۔ میرا یہ دورہ تاریخی بھی ہے اور خاص بھی۔ اکتالیس سال بعد کسی بھارتی وزیر اعظم نے آسٹریا کا دورہ کیا ہے۔ یہ بھی ایک حسن اتفاق ہے کہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہم اپنے باہمی تعلقات کے 75 سال مکمل کر چکے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی میں ‘اہلاً مودی’ تقریب میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن
February 13th, 11:19 pm
آج ابوظہبی میں آپ لوگوں نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ آپ لوگ متحدہ عرب امارات کے کونے کونے اور ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے آئے ہیں، لیکن سب کے دل جڑے ہوئے ہیں۔ اس تاریخی اسٹیڈیم میں دل کی ہر دھڑکن کہہ رہی ہے – ہندوستان-یو اے ای دوستی زندہ باد! ہر سانس کہہ رہی ہے – ہندوستان-یو اے ای دوستی زندہ باد! ہر آواز کہہ رہی ہے – ہندوستان-یو اے ای دوستی زندہ باد! بس... اس لمحے کو جینا ہے... اسے بھرپور طریقے سے جینا ہے۔ آج وہ یادیں بچا کر رکھنی ہیں ، جو زندگی بھر آپ کے ساتھ رہنے والی ہیں۔ یادیں جو زندگی بھر میرے ساتھ رہیں گی۔متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی کمیونٹی تقریب – ‘‘اھلاًمودی’’ میں وزیر اعظم کی بات چیت
February 13th, 08:30 pm
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی کمیونٹی سے ‘اھلاً مودی’ پروگرام میں خطاب کیا، جو کہ متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی کمیونٹی کی طرف سے ان کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں 7 امارات سے ہندوستانی تارکین وطن نے شرکت کی اور اس میں تمام کمیونٹیز کے ہندوستانی شامل تھے۔ سامعین میں اماراتی بھی شامل تھے۔