مایوٹ، فرانس میں طوفان چیڈو سے ہونے والی تباہی پر گہرا دکھ ہوا: وزیراعظم

December 17th, 05:19 pm

مایوٹ، فرانس میں طوفان چیڈو سے ہونے والی تباہی پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا کہ ہندوستان فرانس کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ صدر ایمانوئل میکرون کی قیادت میں فرانس اس سانحے سے ہمت اور عزم کے ساتھ نمٹے گا ۔

وزیر اعظم نے ڈاکٹر پرتھویندر مکھرجی کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا

November 30th, 09:27 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ڈاکٹر پرتھویندر مکھرجی کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی ایک کثیر رخی شخصیت کے حامل تھے اور وہ موسیقی اور شاعری میں بھی گہری دلچسپی رکھتے تھے۔

مہاراشٹر کے وردھا میں قومی ’ پی ایم وشوکرما ‘ پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 20th, 11:45 am

ابھی دو دن پہلے ہی ہم سب نے وشوکرما پوجا کا تہوار منایا اور آج وردھا کی مقدس سرزمین پر ہم پی ایم وشوکرما یوجنا کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ یہ دن اس لیے بھی خاص ہے کہ اسی دن 1932 ء میں مہاتما گاندھی نے چھوا چھوت کے خلاف مہم کا آغاز کیا تھا۔ ایسے میں وشوکرما یوجنا کے ایک سال مکمل ہونے کا جشن، یہ ونوبا بھاوے کی مراقبہ کی جگہ ، یہ مہاتما گاندھی کی کام کاج کی جگہ ، یہ وردھا کی سرزمین، یہ کامیابی اور تحریک کا ایسا سنگم ہے ، جو وِکست بھارت کے ہمارے عزم کو نئی توانائی دے گا ۔ وشوکرما یوجنا کے ذریعے، ہم نے محنت کے ذریعے خوشحالی حاصل کرنے کا عزم کیا ہے اور وردھا میں باپو کی ترغیب ہمارے عہد کو پورا کرنے کا ذریعہ بنے گی ۔ میں اس موقع پر ۔ اس اسکیم سے جڑے تمام لوگوں اور ملک بھر کے تمام مستفیدین کو مبارکباد دیتا ہوں۔

نیشنل پی ایم وشو کرما پروگرام واردھا ، مہاراشٹرا میں وزیر اعظم جناب نریندنرمودی کا خطاب

September 20th, 11:30 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج وردھا، مہاراشٹرا میں نیشنل پی ایم وشوکرما پروگرام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے ’آچاریہ چانکیا اسکل ڈیولپمنٹ‘ اسکیم اور ’پنیہ اشلوک اہلیا دیوی ہولکر ویمن اسٹارٹ اپ اسکیم‘ کا آغاز کیا۔ انہوں نے پی ایم وشوکرما سے مستفید ہونے والوں کو سرٹیفکیٹ اور قرض جاری کیا اور پی ایم وشوکرما کی قیادت میں ترقی کے ایک سال کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ جناب مودی نے امراوتی، مہاراشٹر میں پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنز اینڈ اپیرل (پی ایم متر) پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا بھی معائنہ کیا۔

پیرس پیرالمپکس 2024: وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایتھلیٹ یوگیش کتھونیا کو چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی

September 02nd, 08:15 pm

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ایتھلیٹ یوگیش کٹھونیا کو فرانس میں جاری پیرس پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو ایف 56 ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 78 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دینے کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا

August 15th, 09:20 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 78 ویں یوم آزادی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے پیرس اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر نیرج چوپڑا کو مبارک باد دی

August 09th, 08:14 am

وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج فرانس کے شہر پیرس میں جاری اولمپکس کھیل کود مقابلوں میں نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کو مبارک باد دی ہے۔

جی 7 سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی فرانس کے صدر سے ملاقات

June 14th, 03:45 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور صدر جمہوریہ فرانس عزت مآب جناب ایمانوئل میکرون نے آج اٹلی کے شہر اپولیا میں جی7 سربراہ اجلاس کے موقع پر دو طرفہ میٹنگ کی۔ وزیراعظم نے مسلسل تیسری مدت کے لیے عہدہ سنبھالنے پر صدر میکرون کے پرتپاک مبارک دینے کا شکریہ ادا کیا۔

صدر میکرون نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کے تاریخی دوبارہ انتخاب پر مبارکباد دی

June 06th, 03:02 pm

وزیر اعظم نریندر مودی کو آج جمہوریہ فرانس کے صدرعالی جناب ایمانوئل میکرون کی ٹیلی فون کال آئی۔

وکست بھارت، وکست راجستھان پروگرام میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 16th, 11:30 am

وکست بھارت – وکست راجستھان، اس اہم پروگرام میں اس وقت راجستھان کی ہر ودھان سبھا سے لاکھوں ساتھی یکجا ہو ئے ہیں۔ میں آپ سبھی کا خیر مقدم کرتا ہوں اور میں وزیراعلیٰ کو بھی مبارک باد دیتا ہوں، کہ انہوں نے ٹیکنالوجی کا اتنا شاندار استعمال کر کے ہر ایک شخص تک پہنچانے کا مجھے موقع دیا۔ کچھ دن پہلے فرانس کے صدر کا آپ نے جے پور میں، جو خیر مقدم اور اعزاز دیا تھا ، اس کی گونج پورے بھارت میں ہے، اتنا ہی نہیں پورے فرانس میں بھی اس کی گونج ہے اور یہی تو راجستھان کے لوگوں کی خاصیت ہے۔ ہمارے راجستھان کے بھائی بہن ، جس پر محبت لٹاتے ہیں، کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے۔ مجھے یاد ہے، جب اسمبلی چناؤ کے وقت میں راجستھان آتاتھا، تو آپ کس طرح ہمیں آشیر واد دینے کے لئے اُمڑ پڑتے تھے۔ آپ سبھی نے مودی کی گارنٹی پر اعتماد کیا ، آپ سبھی نے ڈبل انجن کی سرکار بنائی اور آپ دیکھئے، راجستھان کی ڈبل انجن سرکار نے کتنی تیزی سے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ آج راجستھان کی ترقی کے لئے تقریبا 17 ہزار کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح ہوا اور سنگ بنیاد رکھا گیا۔ یہ پروجیکٹ ریل ، سڑک،شمسی توانائی، پانی اور ایل پی جی جیسے ترقیاتی کاموں سے جڑے ہیں۔ یہ پروجیکٹ راجستھان کے ہزاروں نوجوانوں کو روز گار دینے والے ہیں۔ میں ان پروجیکٹوں کے لئے راجستھان کے سبھی ساتھیوں کو بہت بہت مبارک باد دیتا ہوں۔

وزیر اعظم نے ’’وکست بھارت وکست راجستھان‘‘ پروگرام سے خطاب کیا

February 16th, 11:07 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’وکست بھارت وکست راجستھان‘ پروگرام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے 17,000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، قوم کو وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔یہ پروجیکٹ سڑکوں، ریلوے، شمسی توانائی، بجلی کی ترسیل، پینے کا پانی ، پیٹرولیم اور قدرتی گیس سمیت کئی اہم شعبوں میں معاونت کرتے ہیں۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے وزارتی اجلاس میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

February 14th, 02:45 pm

بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی وزارتی میٹنگ میں سب کو نمسکار۔ یہ بات اہم ہے کہ آئی ای اے اپنے قیام کی50 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ اس کامیابی کے لیے مبارکباد۔ میں اس اجلاس کی مشترکہ صدارت کرنے کے لیے آئرلینڈ اور فرانس کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم نے بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے وزارتی اجلاس سے خطاب کیا

February 14th, 02:39 pm

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بین الاقوامی توانائی ایجنسی کو اس کے قیام کی 50ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور اس اجلاس کی مشترکہ صدارت کرنے پر آئرلینڈ اور فرانس کا شکریہ ادا کیا۔

فرانسیسی صدر ایمنوئل میکرون نے اپنے حالیہ دورہ ہندوستان کی ویڈیو شیئر کی

February 04th, 11:17 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے، فرانس کے صدر ایمنوئل میکرون کے دورہ ہندوستان کے لیے اظہار تشکر کیا ہے۔ جناب مودی نے فرانس کے صدر ایمنوئل میکرون کے اُس ایکس پوسٹ کا جواب دیا ہے ،جس میں میکرون نے اپنے حالیہ دورہ ہندوستان کے بارے میں اپنا تجربہ شیئر کیا ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں دہلی میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے دوران ان کے حالیہ سفر کی جھلک نظر آتی ہے۔

وزیر اعظم نے یو پی آئی کے باضابطہ آغاز پر فرانس کو مبارکباد دی

February 02nd, 10:30 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پیرس کے ایفل ٹاور پر یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) کے باضابطہ آغاز کے لیے فرانس کو مبارکباد دی۔

Glimpses from 75th Republic Day celebrations at Kartavya Path, New Delhi

January 26th, 01:08 pm

India marked the 75th Republic Day with great fervour and enthusiasm. The country's perse culture, prowess of the Armed Forces were displayed at Kartavya Path in New Delhi. President Droupadi Murmu, Prime Minister Narendra Modi, President Emmanuel Macron of France, who was this year's chief guest, graced the occasion.

وزیراعظم نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں کا خیر مقدم کیا

January 25th, 10:56 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں کا خیرمقدم کیا۔

وزیر اعظم نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ جے پور میں جنتر منتر کا دورہ کیا

January 25th, 10:48 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ جے پور میں جنتر منتر کا دورہ کیا۔

وزیراعظم 25 جنوری کو بلند شہر اور جے پور جائیں گے

January 24th, 05:46 pm

وزیراعظم جناب نریند رمودی 25 جنوری کو راجستھان میں جے پور اور اتر پردیش میں بلند شہر کا دورہ کریں گے ۔ دوپہر تقریبا ایک بج کر 45 منٹ پر وزیراعظم بلند شہر میں 19100 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ان کا افتتاح کریں گے۔ ان کثیر پروجیکٹوں کا تعلق ریل، سڑک، تیل اور گیس اور شہری ترقی اور مکانات سے ہے، جن کا افتتاح کیا جائے گا اور قوم کے نام وقف کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے جمہوریہ فرانس کے صدر سے ملاقات کی

December 01st, 09:32 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یکم دسمبر 2023 کو دبئی میں سی او پی 28 سربراہ کانفرنس کے موقع پر جمہوریہ فرانس کے صدر عزت مآب جناب ایمانویل میکخواں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔