وزیر اعظم دھرتی ماں کے اعزاز میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پودے لگانے کی اپیل کرتے ہوئے ایک پائیدار سیارے کے لئے اپنا حصہ ڈالنے والوں کے تئیں شکریہ کا اظہار کیا۔

November 16th, 09:56 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مزید لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی دھرتی ماں کے اعزاز میں ایک درخت لگائیں اور ایک پائیدار سیارے کے لئے اپنا حصہ ڈالیں۔ جناب مودی نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کو مزید تقویت بخشی ہے ۔

نتائج کی فہرست :وزیراعظم نریندرمودی کا روس کا سرکاری دورہ

July 09th, 09:59 pm

روس اور ہندوستان کے مشرق بعید کے علاقے کے درمیان تجارت اور مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں میں مزید اضافہ کی سہولت فراہم کرنا۔

PM reviews preparedness for heat wave related situation

April 11th, 09:19 pm

Prime Minister Shri Narendra Modi chaired a meeting to review preparedness for the ensuing heat wave season.

وزیر اعظم نے ہندوستان میں چیتوں کی آبادی میں اضافہ پر خوشی کا اظہار کیا

February 29th, 09:35 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان میں چیتوں کی آبادی میں اضافہ پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیتوں کی تعداد میں یہ نمایاں اضافہ حیاتیاتی تنوع کے تئیں ہندوستان کی غیر متزلزل لگن کا ثبوت ہے۔

آندھرا پردیش کے پٹاپارتھی میں سائی ہیرا گلوبل کنونشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

July 04th, 11:00 am

سائی رام، آندھرا پردیش کے گورنر جناب عبدالنذیر، جناب آر جے رتناکر، جناب ستھیا سائی سنٹرل ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی، جناب کے چکرورتی، میرے بہت پرانے دوست جناب یو سی او ہیرا، ڈاکٹر وی موہن، جناب ایم ایس۔ ناگنند، جناب نمیش پانڈیا جی، دیگر تمام معززین، خواتین و حضرات، ایک بار پھر آپ سب کو سائی رام۔

وزیراعظم نے آندھرا پردیش کے پٹاپارتھی علاقے میں سائیں ہیرا عالمی کنوینشن مرکز کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کیا

July 04th, 10:36 am

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے علاقے پٹا پارتھی میں سائیں ہیرا عالمی کنونشن مرکز کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتا ح کیا۔ تقریب میں ممتاز شخصیتو ں اور دنیا بھر کے عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔

وزیر اعظم نے باندی پور اور مدوملائی ٹائیگر ریزرو کا دورہ کیا

April 09th, 02:48 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کرناٹک اور تمل ناڈو میں باندی پور اور مدوملائی ٹائیگر ریزرو کا دورہ کیا۔ انہوں نے مدوملائی ٹائیگر ریزرو میں تھیپاکڈو ہاتھی کیمپ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مہاوتوں اور کاوڑیوں کے ساتھ بات چیت کی اور ہاتھیوں کو چارہ کھلایا۔ وزیر اعظم نے آسکر ایوارڈیافتہ دستاویزی فلم دی ایلیفینٹ وِسپررز میں دکھائے جانےو الے ہاتھی کے رکھ والوں سے بات چیت بھی کی۔

میسور ومیں پروجیکٹ ٹائیگر کے 50 سال مکمل ہونے کی یادگاری تقریب کے افتتاحی اجلاس سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

April 09th, 01:00 pm

سب سے پہلے تو میں آپ سب سے معذرت خواہ ہوں کہ میں صبح 6 بجے چلا گیا تھا، میں نے سوچا تھا کہ میں وقت پر جنگلوں کی سیر کر کے واپس آجا ؤں گا، لیکن مجھے آنے میں ایک گھنٹہ کی تاخیر ہوگئی۔ آپ سب کو انتظار کرنا پڑا، اس کے لئے میں آپ سب سے معافی چاہتا ہوں۔ میری بات، سب سے پہلے ہم نے جو ٹائیگرز کی تعداد کے ہندسے کو چھو ا ہے، جو دیکھا ہے، ہمارا یہ پریوار بڑھ رہا ہے، یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ ان زکے اعزاز میں اپنی جگہ پر کھڑے ہو کر ہم ٹائیگرز کو سلامی دیں۔ شکریہ!

وزیر اعظم نے میسور، کرناٹک میں پروگرام ’پروجیکٹ ٹائیگر کے 50 سال کییاد میں‘ کا افتتاح کیا

April 09th, 12:37 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کرناٹک کے میسور میں، میسورویونیورسٹی میں ’پروجیکٹ ٹائیگر‘ کے 50 سال کییادگاری پروگرام کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے انٹرنیشنل بگ کیٹس الائنس(آئی بی سی اے)کا بھی آغاز کیا۔ انہوں نے پبلیکیشنز–’ٹائیگرکےتحفظ کے لئے امرت کال کا وژن‘جاری کیا، جو ٹائیگر ریزرو کے انتظامی تاثیر کی تشخیص کے 5ویں دور کی خلاصہ رپورٹ ہے، شیروں کی تعداد کا اعلان کیا اور آل انڈیا ٹائیگر اسٹیمیشن (5ویں سائیکل) کی خلاصہ رپورٹ جاری کی۔ انہوں نے پروجیکٹ ٹائیگر کے 50 سال مکمل ہونے پر ایکیادگاری سکہ بھی جاری کیا۔

وزیر اعظم نے منتقل کیے گئے چیتوں میں سے ایک چیتے سے چاربچوں کی پیدائش پر مسرت کا اظہار کیا

March 29th, 04:27 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 17 ستمبر 2022 کو نقل مکانی کرکے بھارت لائے گئے چیتوں میں سے ایک چیتے سے چار بچوں کی پیدائش پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

این پی ڈی آر آر اور سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار 2023 کی تیسری میٹنگ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن

March 10th, 09:43 pm

سب سے پہلے، میں آفات سے نمٹنے اور آفات کے انتظامات سے وابستہ تمام ساتھیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ کیونکہ کام ایسا ہے کہ کئی بار آپ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر بھی دوسروں کی جان بچانے کے لیے بہت ہی شاندار کام کرتے ہیں۔ حال ہی میں ترکی اور شام میں ہندوستانی ٹیم کی کوششوں کو پوری دنیا نے سراہا ہے اور یہ ہر ہندوستانی کے لئے فخر کی بات ہے۔ ہندوستان نے جس طرح سے راحت اور بچاؤ سے متعلق اپنے انسانی وسائل اور تکنیکی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے، اس سے ملک میں بھی مختلف آفات کے دوران بہت سے لوگوں کی جانیں بچانے میں مدد ملی ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق نظام کو مضبوط کیا جائے، اس کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ملک بھر میں صحت مند مقابلے کی فضا بھی پیدا کی جائے، اسی لیے اس کام کے لیے خصوصی ایوارڈ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ آج یہاں دو اداروں کو نیتا جی سبھاش چندر بوس آپدا پربندھن پرسکار دیا گیا ہے۔ اوڈیشہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے طوفان سے سونامی تک مختلف آفات کے دوران بہترین کام کرتی رہی ہے۔ اسی طرح میزورم کے لنگلی فائر اسٹیشن نے جنگل کی آگ پر قابو پانے کے لیے انتھک محنت کی ، پورے علاقے کو بچایا اور آگ کو پھیلنے سے روکا ۔ میں ان اداروں میں کام کرنے والے تمام ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم کے ہاتھوں آفات کے خطرے میں کمی کے قومی پلیٹ فارم کے تیسرے اجلاس کا افتتاح

March 10th, 04:40 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں نیشنل پلیٹ فارم فار ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (این پی ڈی آر آر) کے تیسرے اجلاس کا افتتاح کیا۔ ‘‘بدلتی ہوئی آب و ہوا میں مقامی صلاحیت پیدا کرنا’’ اس پلیٹ فارم کے تیسرے اجلاس کا مرکزی موضوع ہے۔

گجرات کے ایکتا نگر میں منعقد وزرائے ماحولیات کی قومی کانفرنس سے وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 23rd, 04:26 pm

گجرات کے مقبول وزیر اعلیٰ جناب بھوپندر بھائی پٹیل، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھی جناب بھوپندر یادو جی، جناب اشونی چوبے جی، ریاستوں سے تشریف لائے تمام معزز وزراء، مرکزی اور ریاستی حکومت کے تمام اہلکار، دیگر معززین، خواتین و حضرات!

PM inaugurates the National Conference of Environment Ministers of all States in Ekta Nagar, Gujarat

September 23rd, 09:59 am

PM Modi inaugurated National Conference of Environment Ministers in Ekta Nagar, Gujarat via video conferencing. He said that the role of the Environment Ministry was more as a promoter of the environment rather than as a regulator. He urged the states to own the measures like vehicle scrapping policy and ethanol blending.

کونو نیشنل پارک میں چیتوں کو چھوڑے جانے کے بعد وزیر اعظم کے خطاب کا متن

September 17th, 11:51 am

انسانیت کے سامنے ایسے مواقع بہت کم آتے ہیں جب وقت کا پہیہ، ہمیں ماضی کی اصلاح کرکے نئے مستقبل کی تعمیر کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آج خوش قسمتی سے ہمارے سامنے ایک ایسا ہی لمحہ ہے۔ دہائیوں قبل، حاتیاتی تنوع کا صدیوں قدیم جو سلسلہ ٹوٹ گیا تھا، معدوم ہوگیا تھا، آج ہمیں اسے پھر سے جوڑنے کا موقع حاصل ہوا ہے۔ آج بھارت کی سرزمین پر چیتے لوٹ آئے ہیں۔ اور میں یہ بھی کہوں گا کہ ان چیتوں کے ساتھ ہی فطرت سے محبت کرنے والے بھارتیوں کا شعور بھی پوری قوت سے بیدار ہو چکا ہے۔ میں اس تاریخی موقع پر تمام اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

PM addresses the nation on release of wild Cheetahs in Kuno National Park in Madhya Pradesh

September 17th, 11:50 am

PM Modi released wild Cheetahs brought from Namibia at Kuno National Park under Project Cheetah, the world's first inter-continental large wild carnivore translocation project. PM Modi said that the cheetahs will help restore the grassland eco-system as well as improve the biopersity. The PM also made special mention of Namibia and its government with whose cooperation, the cheetahs have returned to Indian soil after decades.

وزیر اعظم نے گرمی کی لہر کے بندوبست اور مانسون کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

May 05th, 08:09 pm

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گرمی کی لہر کے بندوبست اور مانسون کی تیاریوں سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایس ایل وی ۔ سی52 بھارتی خلائی سائنسدانوں کو مبارکباد دی

February 14th, 10:39 am

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پی ایس ایل وی ۔سی 52 کو کامیابی سے خلاء میں چھوڑے جانے پر بھاری خلائی سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

من کی بات کے 85 ویں ایپیسوڈ میں وزیر اعظم کے خطاب کا متن ( 30 جنوری ، 2022 ء )

January 30th, 11:30 am

ساتھیو ، ملک آزادی کے امرت مہوتسو میں ، ان کوششوں سے اپنی قومی علامتوں کو دوبارہ قائم کر رہا ہے۔ ہم نے دیکھا کہ انڈیا گیٹ کے قریب ’امر جوان جیوتی ‘ اور اس کے قریب ہی ’ نیشنل وار میموریل ‘ ( قومی جنگی یادگار ) پر جلنے والی جیوتی کو آپس میں ضم کیاگیا ۔ اس جذباتی موقع پر بہت سے اہل وطن اور شہدا کے اہل خانہ کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ آزادی کے بعد سے شہید ہونے والے ملک کے تمام بہادروں کے نام ’نیشنل وار میموریل ‘ میں کندہ کئے گئے ہیں۔ کچھ سابق فوجیوں نے مجھے لکھا ہے کہ ’’شہیدوں کی یاد کے سامنے جلائی جانے والی ’امر جوان جیوتی‘ شہیدوں کے امر ہونے کی علامت ہے۔ حقیقت میں ، ’امر جوان جیوتی ‘ کی طرح ہمارے شہید ، ان کی تحریک اور ان کا تعاون بھی امر ہے۔ میں آپ سب سے کہوں گا کہ جب بھی آپ کو موقع ملے ’نیشنل وار میموریل‘ ضرور جائیں ۔ اپنے گھر والوں اور بچوں کو بھی ساتھ لے جائیں۔ یہاں آپ کو ایک مختلف توانائی اور تحریک کا تجربہ ہوگا۔

عالمی یوم ماحولیات پر وزیراعظم کی تقر یر کا متن

June 05th, 11:05 am

اگر آپ غور کریں تو آج سے 7-8 برس قبل ، ملک میں ایتھنول کی باتیں بہت کم شاذو نادر ہوتی تھیں۔ کوئی اس کا ذکر نہیں کرتا تھا۔ اور اگر ذکر کربھی دیا تو جیسے روزمرہ کی بات ہوتی ہے ایسی ہی ہوجاتا تھا۔ لیکن اب ایتھنول، 21 ویں صدی کے ہندستان کی بڑی ترجیحات سے وابستہ ہے۔ ایتھنول پر ماحولیات کے فوکس کے ساتھ ہی ایک بہتر کسانوں کی زندگی پر بھی پڑ رہا ہے۔ آج ہم نے پیٹرول میں 20 فی صد ایتھنول کے بلینڈنگ کے 2025 تک پورا کرنے کا عہدہ کیا ہے۔ پہلے جب ہدف سوچا تھا، تو یہ سوچا تھا کہ یہ 2030 تک یہ ہم کریں گے۔ لیکن گزشتہ کچھ دنوں میں جس طرح سے کامیابیاں ملی ہیں، عوام الناس کا تعاون ملا ہے ، لوگوں میں بیداری آئی ہے ، اور ہر کوئی اس کی اہمیت کو سمجھنے لگے ہے۔ اور اس کے سبب اب ہم نے 2030 میں جو کرنا چاہتے تھے، اسے 5 سال کم کرکے 2025 تک کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ پانچ سال ایڈوانس۔